|
|
پاکستان اور کرکٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور شائد ہی
کوئی پاکستانی ایسا ہو جس کو کرکٹ سے لگاؤ نہ ہو اور جہاں بات ملک کی جیت
کی ہو تو اس میں اہم کردار ادا کرنے والا راتوں رات اسٹار بن جاتا ہے، ایسا
ہی ایک نوجوان عبداللہ شفیق بھی ہے جو قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے گال
اسٹیڈیم میں تاریخی فتح میں مرکزی کردار رہا۔ سیالکوٹ کی گلیوں میں
صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والا یہ نوجوان شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچا
آیئے ایک نظر دیکھتے ہیں۔ |
|
خاندانی پس منظر |
20نومبر 1999 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے عبداللہ شفیق کے والد شفیق
احمد طویل عرصے سے دبئی میں رہائش پذیر ہیں اور خود بھی کرکٹر رہے ہیں جبکہ
بعد میں کرکٹ کوچ بن گئے۔ان کے چچا ارشد علی متحدہ عرب امارات کے لیے بین
الاقوامی کرکٹ کھیلتے تھے۔ |
|
ڈومیسٹک کیریئر |
عبداللہ شفیق نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو 2 دسمبر 2019 کو سینٹرل پنجاب کے لیے
2019-20 قائد اعظم ٹرافی میں کیا اور133 رنز بنائے۔30 ستمبر 2020 کو اپنا
ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کے لیے نیشنل ٹی 20 کپ میں ناٹ
آؤٹ 102 رنز بنائے جس کے نتیجے میں وہ اپنے فرسٹ کلاس اور T20 ڈیبیو پر
سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔2018 کے پاکستان سپر لیگ
پلیئرز ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے خریدا تھا لیکن انہیں کھیلنے کا موقع
نہیں ملا اور2022 کے پاکستان سپر لیگ سیزن کے لیے لاہور قلندر کے اسکواڈ
میں شامل کیا گیا۔ |
|
|
|
انٹرنیشنل کرکٹ میں
انٹری |
اکتوبر 2020 میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ان کی کارکردگی کے بعد انہیں
زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے لیے "ممکنہ" کے 22 رکنی اسکواڈ
میں شامل کیا گیا۔نومبر 2020 میں، انہیں زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ
بین الاقوامی میچ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا، لیکن
انہیں حتمی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔10 نومبر 2020 کو زمبابوے کے خلاف پاکستان
کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ نومبر 2020 میں، انہیں نیوزی
لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ |
|
عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ ڈیبیو 26 نومبر 2021 کو پاکستان کے لیے بنگلہ دیش کے
خلاف کیا۔عبداللہ شفیق نے پہلے میچ کی چوتھی اننگز میں اپنی پہلی سنچری
اسکور کی۔ انہوں نے تین ٹیسٹ میچوں کے دوران 397 رنز بنائے اور سری لنکا
کیخلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 160رنز کیناقابل شکست اننگ کھیل کر
قومی ٹیم کو تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کرواکر مرد میدان کا اعزاز حاصل کیا
ہے۔ |
|
|
|
کیریئر کا جائزہ |
پاکستان کی فتح کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے
عبداللہ شفیق اب تک 6 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 80 کی اوسط سے اب
تک 720 رنز بنائے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ
انہیں اب تک صرف 3 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع ملا جس میں 41
رنز بناچکے ہیں- تاہم ابھی تک انہیں ایک روزہ کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر
دکھانے کا موقع نہیں مل سکا۔ |