محبت میں سرحدوں کی پرواہ بھی نہ کی... شوبز اداکاراؤں اور کرکٹ اسٹارز کی 5 جوڑیاں جو پروان نہ چڑھ سکیں

image
 
پاکستان اور بھارت یوں تو دو الگ مذاہب اور ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن دونوں ممالک میں دو چیزیں مشترک ہیں وہ ہیں کرکٹ اور شوبز، دونوں ممالک کے عوام کرکٹ اور شوبز ستاروں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور جب بات شوبز اور کرکٹ ستاروں کے آپسی تعلق کی ہو تو یہ پسندیدگی مزید بڑھ جاتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے شوبز اور کرکٹ اسٹارز نے کس کے ساتھ جوڑی بنائی اور وہ کہاں تک چل سکی۔
 
محسن حسن خان اور رینا رائے
محسن حسن خان کے مایہ ناز کھلاڑی رہے تاہم بھارتی اداکارہ رینا رائے کی ادائیں ایسی بھائیں کہ محسن حسن خان نے بھارتی اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہوکر گیند بلا چھوڑ کر رنگ ونور کی دنیا کا حصہ بن کر اداکارہ رینا رائے کو اپنا جیون ساتھی تو بنایا تاہم اس میچ کا نتیجہ طلاق نکلا کی صورت میں نکلا۔
image
 
سرفراز نواز اور رانی
پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر سرفراز نواز اداکارہ رانی کی زلفوں کے اسیر رہے لیکن سیاست میں ناکامی کے بعد مایوسی کا غصہ انہوں نے رانی کو طلاق دے کر اتارا اور کینسر سے لڑتی رانی کچھ عرصہ بعد دار فانی سے کوچ کرگئیں۔
image
 
عبدالرزاق ۔ دیدار اور تمنا بھاٹیا
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کرکٹ کے علاوہ شوبز میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے خود اعتراف کیا وہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتے تھے، دیدار سے دوستی تھی اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ بھی ان کا نام منسوب کیا جاتا رہا ہے تاہم یہ خبریں صرف افواہوں کی حد تک محدود رہیں۔
image
 
وسیم اکرم اور سشمیتا سین
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شوبز سے کافی قریب رہے اور انہوں نے بھارت میں کافی وقت گزار اور اس دوران بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ ان کا نام مسلسل خبروں کی زینت بنتا رہا اور ایک وقت میں یوں محسوس ہوتا تھا کہ شائد دونوں جلد شادی کرنیوالے ہیں- تاہم وسیم اکرم نے آسٹریلوی حسینہ شنیرا کو اپنا جیون ساتھ منتخب کرکے سشمیتا سین کے ساتھ تعلق توڑ دیا۔
image
 
محمد آصف اور وینا ملک
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف کا کیریئر تنازعات کے باعث وقت سے پہلے اختتام کو پہنچا، اپنی گھومتی ہوئی گیندوں پر بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے محمد آصف اور وینا ملک کی محبت نے بھی خوب شہرت پائی- لیکن محمد آصف نے کراچی کے ایک کاروباری شخص کی بیٹی سے شادی کرکے وینا ملک سے تعلق کو خیر باد کہہ دیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: