ان کے پاس دنیا کی 7000 مہنگی ترین گاڑیاں بھی ہیں... برونائی کے سلطان حسن البولکیہ اپنے اربوں ڈالرز کی دولت کیسے خرچ کرتے ہیں؟

image
 
سونے کی رولز روائسز، ایک سنہری بوئنگ 747، رینوئر کے 70 ملین امریکی ڈالر کے فن پارے اور دنیا کا سب سے بڑا پر تعیش رہائشی محل۔۔۔۔۔یہ کوئی خوابی باتیں نہیں ہیں بلکہ یہ ایک جیتی جاگتی حقیقت ہے۔ ہم یہاں بات کررہے ہیں برونائی کے سلطان کی، ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 28 بلین امریکی ڈالر ہے اور وہ دنیا کی سب سے زیادہ پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں- سلطان کو خواب دیکھنے کی ضرورت نہیں کوئی چیز ان کے دماغ میں آتے ہی ان کے در پر ہوتی ہے۔ ان کے پاس 5 بلین ڈالرز کی 7,000 کاریں ہیں۔ جن میں 600 رولز رائس، 450 فیراریس اور 380 بینٹلیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہیئر ڈریسرز کی ٹیم لندن سے بلائی جاتی ہے جو جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں اور مہنگے ترین ڈورچیسٹر ہوٹل میں قیام کرتے ہیں۔
 
دنیا کا سب سے بڑا محل:
وہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہیں اور اس وقت ان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 28 بلین امریکی ڈالر ہے۔ برونائی کے سلطان حسن البولکیہ ملک کے وزیراعظم بھی ہیں۔ سلطان نے سینڈہرسٹ میں رائل ملٹری اکیڈمی سے ڈگری حاصل کی ہے (اسی سے شہزادہ ولیم اور ہیری نے بھی گریجویشن کی تھی) اور وہ اپنے اسراف خرچے کے لیے جانی جاتی ہے۔ سونے سے ان کی محبت قابل رشک ہے۔ محل کی بیشتر چیزیں سونے سے بنی ہوئی ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے حجام کو برطانیہ سے برونائی لانے کے لئے شاہانہ خرچے کرتے ہیں یعنی بادشاہ کے نائیوں کے بھی شاہانہ خرچے ہیں۔
 
یہ ہیں سلطان کے رہن سہن کی کچھ جھلکیاں جو آپ کے ہوش اڑا دیں گی۔
 
گولڈ رولس رائس:
سلطان کے پاس دنیا میں نایاب کاروں کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس مجموعے میں ایک شاندار گولڈ کوٹڈ رولز رائس شامل ہے، جس کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ اپنی مرضی کے مطابق لگژری کار میں ایک کھلا ٹاپ اور چھتری کے لیے پلیٹ فارم ہے۔ کار کو گرلز سے لے کر ٹائروں تک سونے میں لپیٹ دیا گیا ہے۔
 
image
 
چند سو فیراری:
سلطان 600 رولز روائسز، 450 فیراریز اور 380 بینٹلیز کے مالک ہیں۔ ان کے کلیکشن کی مالیت 5 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اور اس میں کل 7,000 سے زیادہ گاڑیاں شامل ہیں۔ اوپر بیان کردہ رولز روائسز کے علاوہ اس میں متعدد نایاب گاڑیاں بھی شامل ہیں جو ان کے ذخیرہ کو اور بھی قابل رشک بناتی ہیں۔ ان میں ایک سرمئی لیمبورگینی یوراکو، ایک فیراری 456 جی ٹی وینس (دنیا میں صرف سات میں سے ایک) اور پورشے 959 شامل ہیں۔ درحقیقت، ان کی کاروں کا مجموعہ اتنا متاثر کن ہے کہ سلطان اور ان کے خاندان کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ 1990 کی دہائی میں عالمی سطح پر خریدی گئی تمام Rolls-Royces کی نصف سلطان کے پاس ہیں ۔
 
ان کی نجی جیٹ زندگی:
جب آپ کے پاس سونے کی کاریں ہوں تو پرائیویٹ جیٹ طیارے ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ سلطان کے پاس اپنے بوئنگ 747-400، بوئنگ 767-200 اور ایئربس A340-200 جیٹ طیارے ہیں۔ بوئنگ 747-400 سونے سے چڑھا ہوا ہے اور اتنا پرتعیش محل کی طرح سجایا گیا ہے کہ اسے "فلائنگ پیلس" کا نام دیا گیا ہے۔ انسٹاگرام کی تصاویر میں اندرونی حصے کو سونے اور لالیک کرسٹل سے سجا ہوا دکھایا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے کی قیمت 400 ملین امریکی ڈالر تھی۔ انھوں نے اپنی بیٹی کو اس کی سالگرہ کے موقع پر ایک ایئربس A340 بھی تحفہ میں دیا ہے۔
 
1,700 کمروں والا محل:
آستانہ نورالایمان محل 1,700 سے زیادہ کمروں، 257 باتھ رومز اور پانچ سوئمنگ پولز کے ساتھ اسراف کا اعلیٰ پائے کا اظہار ہے۔ مبینہ طور پر سلطان کے پاس پراپرٹی پر 110 گیراج ہیں جو کہ دیوانہ وار کاروں کا مجموعہ ہے اور انھیں گھوڑوں سے بھی محبت ہے۔ ان گھوڑوں کے لئے خصوصی ایئر کنڈیشنڈ اصطبل بنائے گئے ہیں تاکہ ان کی اچھی طرح دیکھ بھال ہو۔ آستانہ نورالایمان محل اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے رہائشی محل کا اعزاز رکھتا ہے کیونکہ یہ 200,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق یہ محل 1984 میں مکمل ہوا تھا اور اس وقت اس کی تعمیر پر 1.4 بلین امریکی ڈالر کی لاگت آئی تھی۔
 
image
 
شاہی ہیئر ڈریسر:
ٹائمزآف لندن نے رپورٹ کیا ہےکہ جب سلطان کی گرومنگ کی بات آتی ہے تو ان کا خرچہ حیران کن ہوتا ہے عام طور پر وہ اپنے ایک دفعہ بال کٹوانے کے لیے 20,000 امریکی ڈالر سے ذیادہ خرچ کرتے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اپنے پسندیدہ حجام کو - لندن کے مے فیئر میں واقع ڈورچیسٹر ہوٹل سے فرسٹ کلاس کے زریعے برونائی اپنے کام کے لیے بلاتے ہیں ۔ بلائے گئے حجام کی ٹیم کو ہر بار منہ مانگی نقد ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔
 
دعوت اور سیر:
جب دعوت کی بات آتی ہے تو کوئی بھی سلطان جیسی دعوت کر ہی نہیں سکتا ۔ وہ اپنی دعوتوں میں اسراف کی حدیں مکا دیتے ہیں۔ ان کی اب تک کی سب سے مشہور پرتعیش شاہانہ دعوت ان کی پچاسویں سالگرہ ہے جس میں انھوں نے04ملین ڈالرز خرچ کئے دو ہفتے تک ان کی سالگرہ کا جشن منایا گیا اور اس مقصد کے لئے کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن کو مدعو کیا گیا۔ ان کو ٹریولنگ کا بہت شوق ہے وہ اپنے ساتھ تقریباً سو لوگوں کو انتہائی سپر لگژری خرچوں پر لے جاتے ہیں۔
 
سلطان فیملی:
سلطان کی تین بیویاں، پانچ بیٹے اور سات بیٹیاں ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے کراؤن پرنس حاجی المحتدی اگلے سلطان بننے کی لائن میں ہیں۔ اور سلطان کی دولت میں مسلسل اضافے کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ بیٹا باپ سے بھی زیادہ دولتمند ہوگا۔
 
بادشاہوں کے شاہانہ مزاج کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور یہ جس پر مہربان ہو جائیں تو ان لوگوں پر اپنی دولت لٹانے میں کوئی گریز نہیں کرتے۔
YOU MAY ALSO LIKE: