کچھ تو گڑبڑ چھپی ہے، ان تصاویر میں موجود غلطیاں ڈھونڈنے والا سوپر سے بھی اوپر ذہین قرار - جوابات

درست جوابات مندرجہ ذیل میں موجود ہیں:
 
image
1: برگر میں صرف ایک بن ہے، ملک شیک میں اسٹرا کے بجائے لپ اسٹک موجود ہے جب کہ ویٹرز کے پیر زمین کے بجائے ہوا میں بلند ہیں
 
image
2: لڑکی نے جو ہیڈ فون لگا رکھے ہیں ان میں کشن موجود نہیں ہے، ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والی تصاویر الٹی ہیں۔ جب کہ لڑکی کے ہاتھ میں موجود گیم پیڈ میں تو کوئی بٹن ہی موجود نہیں ہیں
 
image
3: پیلے سوئٹر والے آدمی کی ایک ٹانگ بطخ کی ٹانگ جیسی ہے، کھڑے ہوئے شخص کے کپڑوں میں سے ٹیگ اندر سے باہر کی طرف جھلک رہے ہیں، جب کہ کمپیوٹر پر کام کرنے والی لڑکی کا ماؤس کمپیوٹر سے منسلک ہی نہیں ہے
 
image
4: کالے بالوں والی ڈاکٹر نے دو رنگ کے موزے پہن رکھے ہیں، اس کے استھیٹسکوپ کے پلگ کی جگہ پر بسکٹ لگا ہوا ہے جب کہ سنہری بالوں والی ڈاکٹر کتے کے دل کی دھڑکنیں اپنے کانوں کے بجائے گردن سے سن رہی ہے- اس کے علاوہ پیچھے موجود زندہ جانوروں میں ڈائنوسار بھی موجود ہے
 
image
5: ایک عورت تازہ سیمنٹ والے فرش پر چل کر اس کو برباد کر رہی ہے، جب کہ ایک مزدور اینٹ کی جگہ پر ڈبل روٹی کو لگا رہا ہے جب کہ ایک مزدور نے تو سیفٹی گلاسز ہی الٹے پہن رکھے ہیں
 
اگر آپ ان تصاویر میں موجود زیادہ تر غلطیاں تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو پھر تو آپ کی ذہانت سوپر سے کچھ اوپر ہی ہے
 
اس آرٹیکل کے پہلے حصے پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں:
YOU MAY ALSO LIKE: