آج انہیں پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے... کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کن مشہور اداکاروں کے بچپن کی تصویر ہے؟

image
 
پاکستان میں شوبز ستاروں کو پرستار حقیقی زندگی میں بھی اسٹار کا درجہ دیتے ہیں اور جب تک بات ان ستاروں کی ذات کی ہو تو اپنے پسندیدہ ستاروں سے جڑی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی مداحوں کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر اپنے من پسند فنکاروں کے بچپن کے حوالے سے جاننے سے متعلق پرستاروں میں خصوصی تجسس پایا جاتا ہے-
 
ارطغرل غازی
پاکستان میں یوں تو ترکی کے ڈرامے بیحد پسند کیئے جاتے ہیں اسی لئے مختلف چینلز ترک ڈراموں کو اردو ترجمے کے ساتھ نشر کرتے ہیں لیکن اسلامی تاریخی واقعات پر مبنی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نے پاکستان میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔ اس ڈرامے سے جڑے فنکاروں کو پاکستان میں بہت زیادہ شہرت بھی ملی اور ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل اور حلیمہ سلطان نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے تو کئی پاکستانی کمرشلز میں بھی حصہ لیا۔
 
حلیمہ سلطان/اسرا بیلگیچ
شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی ہیروین کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ14 اکتوبر 1992 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ارطغرل غازی کے علاوہ کئی ترک ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے جبکہ ہ 2019ء میں ”آدانش قدسال قاوغا“ فلم میں کام کیا، جو مارچ 2020ء میں ریلیز ہوئی۔ حال میں وہ ترکی کے جرم صنف والے ٹی وی ڈرامے سلسلے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جس میں ان کے شریک اداکار مراد یلدرم ہیں۔ انہوں نے ترکی کی بلقند یونیورسٹی سے ”بین الاقوامی تعلقات“ کی تعلیم حاصل کی اور حال میں وہ "استنبول شہر یونیورسٹی" سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔اسرا نے ترکی کے پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی گوکخان تورہ سے 2014ء میں تعلق قائم کیا اور دونوں نے 21 اکتوبر 2017ء میں شادی کی تاہم دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گئی۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی بیگم بھی اس شادی میں شامل تھے۔
image
 
گوکچے خاتون (روشنی)/بورجو کیراتلی
ڈرامہ ارطغرل غازی میں سیلجان خاتون کی چھوٹی بہن گوکچے خاتون کا کردار کرنیوالی بورجو کیراتلی 23 جولائی 1989ء کو استنبول میں پیدا ہوئیں۔ استنبول میں آنکھیں کھولنے کے بعد بورجو نے اپنی ابتدائی اسکول کی تعلیم عطا کالج سے حاصل کی، بی جے کے کالج میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم اور بَبَک ینیییلیدز کالج میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کی اور یدی تپہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمیونیکیشن سے بصری مواصلاتی ڈیزائن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اسکول کی زندگی کے دوران کئی ڈراموں اور مختصر فلموں میں شامل تھیں، ارطغرل غازی میں وہ ارطغرل کو پسند کرتی ہیں لیکن ان کی شادی نہیں ہوپاتی تاہم ان کی جانداری اداکاری کی وجہ سے انہیں بھی بھرپور شہرت ملی۔
image
 
ارطغرل/انگین آلتان دوزیاتان
تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان26 جولائی 1979ء کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ ان کا آبائی خاندان پریشتینا سے آنے والا ایک البانی تارک وطن ہے۔ ان کے کنبہ کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک تارکین وطن ہیں۔ انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلولیونیورسٹی میں داخلہ لیا۔انگین آلتان دوزیاتان نے 2014ء میں ترک فٹ بال کھلاڑی سلیم صویدان اور ترک اداکارہ خولیا کوچیغیت کی نواسی، نسلِ شاہ آلقوچلار سے شادی کی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: