شہداء وطن کو سلام

کل ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس نے ہر محبِ وطن پاکستانی کی آنکھیں نم کردیں ہیں۔ہمارے چھ جوان لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف،بریگیڈئیر محمد خالد،میجر سعید احمد،میجر محمد طلحہ، نائیک مدثر فیاض نے جامِ شہادت نوش کی، اِن کی شہادت پردل اس قدر افسردہ ہے کہ الفاظ ساتھ نہیں دے رہے۔

بے شک شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے مگرپاک فوج کے جوان کیسے لوگ ہیں یہ؟ جن پر تنقیدیں کی گئیں،نفرت انگیز تیر برسائے گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی شہدا ء وطن سے متعلق پوسٹ پر لافینگ ریکٹ کیے گئے، سوشل میڈیا پر لمبے لمبے ڈائلاگز بولے گئے کہا گیا۔ ”بریگیڈئیرز،جنرلز کچھ نہیں کرتے،“ اس کے باوجود بھی ہمارے محافظ ڈٹے رہے کھڑے رہے،اس دھرتی ماں سے کیا گیا اپنا عہد نبھاتے رہے۔

گزشتہ دنوں سے سیلاب نے ملک ِ پاکستان کے بیشتر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں کوئی مدد کو نہیں پہنچا، نہ وہ پہنچے جو محض وٹوں کی خاطر عوام کی خوشامد کرتے دکھائی دیتے ہیں، نہ وہ پہنچے جن کی وجہ سے آپ نے فوج پر تنقیدیں کرنا شروع کیں۔مشکل کی اس گھڑی میں وہ محافظ پہنچے جنہوں نے آپ کی حفاظت کا عہد کیا ہے۔گزشتہ دنوں سے پاک فوج کے جوانوں نے رات دن ایک کرکے عوام کی خدمت کی جو قابلِ تعریف ہے۔سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ریلیف کیمپ قائم کیے گئے،مقامی رہائیشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیے،
انتہائی خراب موسم کے باوجود اپنے لوگوں کو مشکل کی گھڑی سے نکالنے کا میشن جاری رکھتے رہے،اور اِسی جاری میشن میں جامِ شہادت نوش کر گئے،
سلام ہو ایسے محافظوں کو،سلام ہو اِن کے جذبہ حب الوطنی کو،

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی صاحب کی شہادت سے کچھ روز قبل کی ایک ویڈیو نے آنکھیں نم کردیں جس میں وہ اپنے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہہ رہے تھے، ”جس طرح سے آپ کام کررہے ہیں جس طرح سے آپ اپنی شہادتیں دے رہے ہیں یہ بے مثال ہیں اورا ِ س میں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اِس میں پاک فوج اور ہماری ایف سی کی جتنی فورسس ہیں وہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،آپ کے پیچھے کھڑی ہیں۔“ اور بے شک اِنہوں نے اِس کو ثابت بھی کیا،سلام ہو دھرتی ماں کے ایسے بیٹوں پر، جو ہر مشکل گھڑی میں اپنے فرض کو آگے رکھتے ہیں۔

اور میں لوگوں سے مخاطب ہوکر کہتی ہوں، خدارا اپنی فوج کی قدر کیجئے،آپ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر کسی کا بھی ساتھ دیں مگر فوج اور اِس کی قربانیوں کو سیاسی نظریے کی بھینٹ نہ چڑھائیں،شب و روز اِس وردی نے جو پاسبانی کے فرائض سنبھال رکھے ہیں ان کا آپ کو صحیح معنوں میں اندازہ بھی نہیں ہے، اِن پر انگلی اٹھانے سے پہلے اِن شہادتوں کی تردید کیجئے جو فقط آپ کی حفاظت اور سکون کو ملحوظ رکھتے ہوئے دی گئیں ہیں، خدارا اپنی فوج کی قدر کیجئے اور شر پسند عناصر کی باتوں میں آکریہ ڈائیلاگ بازی بند کردیں۔ ”بریگیڈئیر،جنرلز کچھ نہیں کرتے۔“ آپ کو نہیں معلوم اتنا سب کچھ کرنے کے بعد جب عوام کا یہ ردِعمل ہو تو تکلیف نہیں شدید تکلیف ہوتی ہے،خدارا ہوش کے ناخن لیں اپنی فوج کی قدر کریں،

اللہ سب کو ھدایت دے اور شہداء وطن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اللہ ہمارے محافظوں کا نگہبان ہو،آمین ثم آمین
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 108 Articles with 134224 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More