ریاست مدینہ سے سلطنت عمرانیہ کا سفر - فیس بک پر شئير کیے گئے ایک انوکھے بینر نے سوال اٹھا دیے

image
 
پاکستان کے قیام کا سہرا قائد اعظم جیسے سیاست دانوں کے سر جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے ابتدائی دنوں میں کے بعد کچھ عرصے تک سیاست دانوں کو بہت عزت و تکریم کی نظر سے دیکھا جاتا تھا مگر پھر سیاست میں ایک دوسرے کی پگڑياں اچھالنے کی رسم کا آغاز ہوا-
 
سیاست میں پگڑیاں اچھالنے کی رسم
پاکستان کی سیاست میں پگڑیاں اچھالنے کی رسم سب سے پہلے کس نے شروع کی اس کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر تاریخ گواہ ہے کہ اس قوم کے سیاست دانوں نے مادر ملت فاطمہ جناح کو بھی نہیں چھوڑا تھا-
 
اسی سیاست دانوں کے سبب عمران خان کی بیوی جمائما ان کو چھوڑ کر چلی گئيں اسی سیاست کے سبب ایک طویل عرصے تک بے نظیر کو اپنے بچوں کی ماں اور باپ دونوں بن کر ان کی پرورش کرنی
 
کئی دہائیوں تک مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نت نئے انداز میں ایک دوسرے کے خلاف طرح طرح کے الزامات لگا کر بیان بازی کرتے رہے اور مسند اقتدار پر باری باری بیٹھتے رہے- مگر پاکستان تحریک انصاف نے ان ازلی دشمن جماعتوں کو ایک دوسرے کا ایسا دوست بنا دیا کہ اس وقت ملک پر یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اقتدار کی باگ دوڑ سنبھالے بیٹھے ہیں اور ان کی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف ہے-
 
پاکستان تحریک انصاف کا ریاست مدینہ کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے ملک میں ریاست مدینہ قائم کرنے کا تصور پیش کیا جس کو مذہبی طبقوں کے ساتھ ساتھ نوجوان طبقے میں بھی بہت سراہا گیا اور اسی وجہ سے 2018 میں پاکستان تحریک انصاف اقتدار کی کرسی سنبھالنے میں کامیاب ہوئی- مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر مسائل اور اسکینڈل کے سبب اس جماعت کی مقبولیت عوام میں تیزی سے کم ہو رہی تھی کہ اس وقت میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی نے قوم کی ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ کر دیں-
 
image
 
ریاست مدینہ سے سلطنت عمرانیہ تک کا سفر
قوم کی ہمدردی اور محبت کا سب سے بڑا ثبوت عمران خان کے حق میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے اور سوشل میڈیا پر عمران خان کی حمایت اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ ہے۔
 
گزشتہ دنوں مشہور صحافی عون شیرازی نے اسلام آباد میں لگے ایک بینر کی تصویر شئير کی جس میں عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہیں- اس بینر کی ہیڈنگ میں سلطنت عمرانیہ لکھا تھا یہ بینر پاکستان تحریک انصاف کے ایک ہمدرد میاں سعید محمد چوہان نے لگوایا تھا جن کا تعلق امریکہ سے ہے-
 
اس بینر کی ایک اور خاص بات عوام کی جگہ روس، امریکہ چین اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت کی تصاویر ہیں جس سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ سلطنت عمرانیہ کا دائرہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا پر محیط ہوگا-
 
ریاست مدینہ بنانے کی دعویدار سیاسی جماعت کے کارکن اب سلطنت عمرانیہ کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔ منشور کی یہ تبدیلی کیا سیاسی جماعت کا فیصلہ ہے؟ یا یہ صرف اس کے کارکنوں کا خواب ہے؟ اس بینر نے لوگوں کے ذہن میں مختلف سوال اٹھا دیے کہ کیا اب یہ جماعت اقتدار میں آنے کے بعد کسی نئے راستے پر گامزن ہو جائے گی-
 
image
 
کپتان کے کھلاڑیوں کے خواب
اس وقت عمران خان کا شمار ملک کے مقبول ترین سیاست دانوں میں ہو رہا ہے اور ان کے چاہنے والے اس بات کے خواہشمند ہیں کہ عمران خان اس بار دو تہائی اکثریت لے کر ایک طاقتور لیڈر بن کر ابھریں مگر یہ سارے خواب اسی وقت پورے ہو سکتے ہیں جب حکومت الیکشن کا اعلان کرے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کے نتیجے میں ریاست مدینہ کا قیام عمل میں آتا ہے یا اس بار سلطنت عمرانیہ ہی بنے گی  آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟
YOU MAY ALSO LIKE: