کسی کو ستارہ امتیاز تو کسی کو پرائڈ آف پرفارمنس... پاکستان کے وہ 14 کھلاڑی جنہیں سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا

image
 
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے 14 کھلاڑیوں کی ملک کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ 14 کھلاڑی کونسے ہیں اور کس کھیل میں نمایاں کارنامے انجام دیئے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
 
جہانگیر خان /اسکوائش/نشان امتیاز
جہانگیر خان اسکواش کے پاکستان کے سابقہ عالمی نمبر 1کھلاڑی ہیں، جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش میں ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے،انہوں نے مسلسل 555 میچز میں کامیابی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
image
 
بابر اعظم /کرکٹ /ستارہ امتیاز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، عالمی کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر براجمان بابر اعظم اس وقت دنیا کرکٹ پر راج کررہے ہیں ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی میں دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
image
 
ارشد ندیم/اتھلیٹکس/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سولیڈیرٹی گیمز میں جیولن تھرو کا گیمز ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم پچھلے چھ سال سے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز جولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنایا۔
image
 
نوح دستگیر بٹ /ویٹ لفٹنگ/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
پاکستان کے 24 سالہ ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے حال ہی میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا، نوح نے 109 کلوگرام سے زیادہ وزن کے ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
image
 
شاہدہ عباسی /کراٹے/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
شاہدہ عباسی نے نیپال میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔شاہدہ عباسی کی دیگر دو بہنیں بھی کراٹے کی کھلاڑی ہیں جن میں سے ایک صابرہ ہیں جو نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔
image
 
عرفان محسود/مارشل آرٹس/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
عرفان محسود مارشل آرٹ کے شعبے میں کئی عالمی ریکارڈ قائم کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروا چکے ہیں جبکہ کنگ فو میں نیشنل چمپئن بھی جیت چکے ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے کئی دیگر اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔
image
 
 احسن رمضان /اسنوکر صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
16 برس کے احسن رمضان دنیا کے سب سے کم عمر ورلڈ ایمچر اسنوکر چیمپئن ہیں۔احسن رمضان نے رواں برس مارچ میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی انٹرنیشنل بلیئرڈز سنوکر فیڈریشن کی عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار ایران کے کھلاڑی عامر سرکوش کو پانچ کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دی تھی۔
image
 
بسمہ معروف /کرکٹ/تمغہ امتیاز
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے دسمبر 2006 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور بسمہ 108 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2602 رنز بنا چکی ہیں جن میں سب سے بہترین انفرادی اسکور 99 ہے۔ وہ سنچری کے بغیر خواتین ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں۔ وہ 44 وکٹیں بھی حاصل کر چکی ہیں۔ 2019 میں انھیں پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
image
 
شفیق احمد چشتی /کبڈی/تمغہ امتیاز
کبڈی میں پاکستان کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کروانے والے شفیق احمد چشتی کو تمغہ امتیاز کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
image
 
چوہدری شافع حسین /کبڈی /ستارہ امتیاز
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین بھی ستارہ امتیاز کے مستحق قرار پائے ہیں۔
image
 
 امینہ ولی /اسکیئنگ/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
پاکستان کی اسکیئنگ پلیئر امینہ ولی کو بھی صدر مملکت نے پرائڈ آف پرفارمنس کا حقدار قرار دیا ہے۔
image
 
 مسعود جان /بلائنڈ کرکٹ/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
بلائنڈ کرکٹ میں ریکارڈ یافتہ کھلاڑی مسعود جان کو بھی صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا ہے۔
image
 
 سرباز خان /کوہ پیمائی/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
 8091 میٹر اونچا انپورنا پہاڑ، 8848 میٹر اونچا ایورسٹ اور 8035 میٹر اونچا گاشربروم II سر کرنے والے سرباز خان کو بھی صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا ہے۔
image
 
 عبد الکریم /کوہ پیمائی/صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس
لٹل کریم کے نام سے مشہور محمد عبد الکریم بلند و بالا پہاڑوں پر کوہ پیماؤں کے لیے پورٹر کا کام کرتے تھے مگر ان کے کارناموں اور کئی ایک ریکارڈز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ شاید انھیں توڑنا ممکن نہ ہو سکے، کوہ پیماؤں کے مطابق ایک وقت تھا کہ انھیں منتخب نہیں کیا جاتا تھا۔ پھر ایک وقت آیا کہ کوہ پیما اس بات کا انتظار کرتے تھے کہ لٹل کریم انھیں وقت دیں۔لٹل کریم کو بھی صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: