|
|
ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے
مرد کی ضرورت ہوتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں
مگر مرد زندگی کی ضرورت نہیں۔ یہ بیان معروف اداکارہ عروہ حسین کا ہے جن کی
شادی معروف گلوکار فرحان سعید کے ساتھ بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی جتنی دھوم
دھام سے یہ دونوں ایک دوسرے کی زندگی میں شامل ہوئے تھے اتنی ہی خاموشی سے
ایک دوسرے پر بغیر کوئی الزام لگائے یہ ایک دوسرے سے علیحدہ بھی ہو گئے-
تاہم اب تک ان خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ اس جوڑے کے درمیان طلاق ہو
چکی ہے یا پھر بات صرف علیحدگی تک ہے- مگر عروہ کا یہ بیان جو انہوں نے
انٹرویو دیتے ہوئے دیا اس بات کی وضاحت دے رہا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان کچھ
بھی ٹھیک نہیں ہے- |
|
شوبز کی ادکارائیں جنہوں
نے مردوں کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا |
اس وقت شوبز کے آسمان پر چاند بن کر چمکتی ہوئی کئی
اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اگرچہ عروہ حسین کی طرح مردوں کے بغیر زندگی
گزارنے کا بیان تو نہیں دیا مگر اس وقت مردوں کے بغیر ایک کامیاب زندگی
گزار رہی ہیں- |
|
مائرہ خان |
مائرہ خان جن کا شمار اس وقت کی بہترین اور صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا
ہے انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدا ایک میوزک شو کی میزبان یا وی جے کے طور
پر کی اور اس کے پروڈیوسر سے شادی بھی کر لی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے-
مگر اس کے بعد طلاق کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا محور اپنے بیٹے اور
کیرئیر کو بنا لیا اور دوبارہ سے کسی مرد کا سہارا نہیں لیا- |
|
|
سائرہ یوسف |
سائرہ یوسف کم عمری میں ہی شہروز سبزواری کے ساتھ شادی
کے بندھن میں بندھ گئيں۔ جس سے ان کی ایک بیٹی نورے بھی ہے مگر گزشتہ سال
شہروز سبزواری کی زندگی میں صدف کنول کے آنے کے بعد ان سے راہیں جدا کر لیں
اور اس وقت اپنی پوری توجہ اپنے کیرئیر اور اپنی بیٹی کو دے رہی ہیں- |
|
|
مہوش حیات |
صدارتی انعام یافتہ اداکارہ مہوش حیات جن کا نام ہی
فلموں میں کامیابی کی ضمانت سجھا جاتا ہے اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی صف
اول کی اداکارہ ہیں اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دے رہی ہیں- لیکن عمر کی تیس
سے زیادہ بہاریں دیکھنے کے باوجود ان کی زندگی میں بھی کوئی مرد موجود نہیں
ہے اور نہ ہی اپنے کیرئير میں ان کا نام کسی مرد کے ساتھ آیا ہے ہو سکتا ہے
وہ بھی مرد کو زندگی کے لیے ضروری نہیں سمجھتی ہیں- |
|
|
مردوں کے بغیر زندگی گزارنے والی دیگر اداکاروں
میں ریشم کا نام بھی شامل ہے اسی طرح زيبا شہناز، ہما نواب بھی ایسی ہی
اداکارائيں ہیں جنہوں نے زندگی بھر شادی نہیں کی، تاہم اس بارے میں کچھ
کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ لوگ عروہ حسین کے بیان سے متفق ہیں یا نہیں- |