|
|
عام طور پر قیام پاکستان کے بعد اسی کی دہائی کو شوبز کے
حوالے سے یادگار ترین دور قرار دیا جاتا ہے۔ یہ وہ دور تھا حبب کہ پاکستانی
عوام کے پاس تفریح طبع کے لئے ٹی وی اور فلم سب سے بڑے ذریعہ تھے۔ یہی وجہ
تھی کہ اس دور میں فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں نہ صرف بہترین ترین کام ہوا
بلکہ ایسی شخصیت سامنے آئيں جو ایک طویل عرصہ بعد بھی لوگوں کی یادوں سے نہ
نکل پائيں- اسی کی دہائی کو جاننے کا دعویٰ ہے تو ان سوالوں کے جواب دے کر
بتائيں- |
|
1: میڈم نور جہاں اور
محمد علی کے ساتھ بیٹھی تیسری شخصیت کا نام بتائيں |
|
|
|
جواب : یہ اداکار بھارتی اداکار راج کپور سے مشابہت کے
سبب پاکستانی راج کپور کہلاتے تھے۔ ان کا نام سید کمال تھا جنہوں نے کئی
فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، کیرئیر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل راج
کپور کی فلم جاگتے رہو میں بطور ایکسٹرا کام کر کے کیا۔ اکثر لوگ ان کو راج
کپور سمجھ کر ان کا آٹو گراف لیتے تھے مگر انہوں نے کبھی اس پر غرور نہیں
کیا۔ |
|
2: کیا آپ ان اداکارہ کا
نام بتا سکتے ہیں؟ |
|
|
|
جواب : یہ اداکارہ نگہت بٹ ہیں جنہوں نے لاہور ٹیلی وژن
کے ڈراموں میں بہت کام کیا یہاں تک کہ اسی کی دہائی میں لاہور سے پیش کئے
جانے والے ہر ڈرامے میں ان کی موجودگی لازمی ہوتی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ
انہوں نے فلموں میں بھی بہت کام کیا۔ ان کے شوہر عابد بٹ بھی ایک معروف
اداکار تھے۔ سال 2020 میں نگہت بٹ کا انتقال 72 سال کی عمر میں ہوا- |
|
3: معروف اداکار طلعت
حسین کے ساتھ موجود ساتھی اداکارہ کا نام بتائيں؟ |
|
|
|
جواب: ماضی کا مشہور ڈرامہ بندش میں ایک ساتھ
مرکزی کردار ادا کرنے والے یہ دو کردار خالدہ ریاست اور طلعت حسین ہیں۔
اداکارہ خالدہ ریاست نے اپنی مختصر زندگی کے سبب زيادہ کام تو نہیں کیا مگر
انہوں نے جتنا کام کیا لاجواب کیا۔ ان کے حوالے سے کم لوگ یہ بات جانتے ہیں
کہ یہ بزرگ اداکارہ عائشہ خان کی سگی چھوٹی بہن تھیں۔ |
|
4: اس خوبصورت
لڑکی کا نام بتائيں؟ |
|
|
|
جواب : یہ لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ
فائزہ حسین ہیں جو اپنی خوبصورتی کے سبب دیکھنے والوں میں بہت پسند کی نظر
سے دیکھی جاتی تھیں۔ خاص طور پر ان کا ڈرامہ فہمیدہ کی کہانی استانی راحت
کی زبانی آج بھی لوگوں کو یاد ہے جس میں انہوں نے فہمیدہ کا کردار ادا کیا
تھا اور ان کے مقابل خورشید شاہد تھیں۔ اس کے بعد وہ کہاں غائب ہو گئیں کسی
کو نہیں پتہ۔ |
|
5: کیا آپ ان
کو پہچانتے ہیں؟ |
|
|
|
جواب: یہ سلمیٰ بیگ ہیں جو اسی کی دہائی میں ٹی وی پر پروگرام اپنی بات کی
میزبانی کیا کرتی تھیں۔ یہ سارے ہفتے کے پروگرام پر عوام کی رائے جو خطوط
کی صورت میں آتی تھی پڑھ کر سناتی تھیں اور جائزے پیش کرتی تھیں۔ ان کے
شوہر عبید اللہ بیگ بھی پروگرام کسوٹی میں نظر آتے تھے۔ |
|
6: یہ اداکار کون ہیں؟ |
|
|
|
جواب: خوبصورت گھنے بالوں والے یہ اداکار اور کوئی نہیں محمود اسلم ہیں جو
ڈرامہ بلبلے میں مزاحیہ اداکاری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر ان کے حوالے سے
کم لوگ ہی یہ بات جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں
منفی کردار ادا کر کے لوگوں کی بہت نفرت سمیٹی تھی۔ |
|
اگر آپ کو یہ سلسلہ پسند آئے تو کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائيں۔ تاکہ ہم ہس
سلسلے کو آپ کی پسندیدگی کے حساب سے جاری رکھ سکیں۔ |