|
|
ہالی ووڈ کی فلمیں ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہیں ان
کی فلموں میں ایک جدت دیکھی جاتی ہے۔ بعض فلمیں تو ایسی ہیں جنھوں نے
مستقبل کی ایڈوانس زندگی دکھانے کی کوشش کی، حالانکہ جب یہ فلمیں بنائی
گئیں اس وقت یہ ایک انوکھی بات سمجھی جاتی تھی لیکن اب یہ فلمیں مستقبل کی
پیشین گوئیوں کے حوالے سے اس حد تک درست ثابت ہوئی ہیں کہ گمان ہوتا ہے کہ
ان رائٹرز کے پاس کوئی کرسٹل بال تھی جس میں وہ مستقبل دیکھ سکتے تھے۔ یہاں
کچھ ایسی ہی فلموں کا انتخاب کیا جا رہا ہے جو ہماری موجودہ ٹائم لائن سے
قدرے قریب ہے اور جن کی سو فیصد پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔ |
|
Contagion: |
اسٹیون سوڈربرگ کی 2011 کی فلم کنٹیجین میں جب Beth
Emhoff ہانگ کانگ کے کاروباری دورے سے مینیسوٹا واپس آتی ہے تو اپنی بے
چینی کی وجہ وہ جیٹ لیگ سمجھتی ہے۔ تاہم دو دن بعد مر جاتی ہے اور ڈاکٹر اس
کے حیران شوہر (میٹ ڈیمن) کو بتاتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی موت
کی وجہ کیا ہے۔ جلد ہی بہت سے دوسرے لوگوں میں بھی وہی علامات ظاہر ہونا
شروع ہو جاتی ہیں اور ایک عالمی وبا پھوٹ جاتی ہے۔ یہ لگنے والی بیماری
ہوتی ہے۔ ڈاکٹر مہلک جرثومے پارونیا پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن
دنیا بری طرح اس جرثومے سے متاثر ہوتی ہے۔ کچھ ایسے ہی حالات ہم نے ابھی
کووڈ-19 کے وبائی امراض کے وقت دیکھا۔پچھلے 2 سالوں نے فلم کی پیشن گوئی کو
اتنا درست ثابت کر دیا ہے کہ ہم نے بالکل انھیں حالات کا سامنا کیا جن کی
فلم میں عکاسی کی گئی تھی۔ |
|
|
The Cable Guy: |
یہ فلم 1996 میں سمارٹ فون کلچر کی پیشن گوئی کررہی تھی
جب کہ ان دنوں ان کا نام و نشان تک نہیں تھا ۔ فلم میں دکھایا گیا تھاکہ
جلد ہی ہر امریکی گھر اپنے ٹیلی ویژن، فون اور کمپیوٹر کے مالک ہوں گے۔فلم
میں دکھائی گئی مفت پریمیم چینلز کی پیشکش 1996 میں ایک انوکھی بات تھی
لیکن اب 2022 میں ہم اس ٹیکنالوجی کے ہاتھوں میں ہیں۔ |
|
|
Wall.E: |
اگرچہ یہ فلم مستقبل کی پیشن گوئی کر رہی ہے جس میں
روبوٹس کو انسانی زندگی کا ایک اہم جزو دکھایا گیا ہے اور سڑکوں پر کھلے
عام پھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دنیا روبوٹس کے ہاتھوں میں آگئی ہے اور
WALL-E دنیا میں رہ جانے والا آخری روبوٹ بچتا ہے۔ جس تیزی سے روبوٹ کلچر
عام کیا جا رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم ہر روز WALL-E کے قریب جا رہے
ہیں۔ |
|
|
Total Recall
1990: |
Uber، Tesla، اور Googleاور دیگر کمپنیاں اب
خودکار ڈرائیونگ کاروں کو سڑک پر لانے پر کام کر رہی ہیں۔ اب یہ ٹیکنالوجی
ہمارے پاس موجود ہے اور اسے مزید بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ لیکن
آرنلڈ شوارزنیگر کی ایکشن گاڑی ٹوٹل ریکال سب سے پہلے اس خیال کا اظہار تھی
اس کے علاوہ خود چلانے والی کاریں "جانی کیب" بھی ہے۔ اب ان کے سیفٹی پر
ریسرچ ہو رہی ہے۔ |
|
|
The Net: |
ان فلموں میں سے ایک ہے جو ماضی میں ناممکنات
سمجھی جاتی رہی ہے۔ 1995 میں اس میں آن لائن شناخت کی چوری دکھائی گئی تھی
اس وقت کمپیوٹر ہیکرز کی اتنی مہارت سامنے نہیں آئی تھی کمپیوٹر ہی اس
زمانے میں نئی ایجاد تھی۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ اس نے ایک سنہری دور کی
پیشن گوئی کی تھی جب ہم اپنے گھر بیٹھے کسی دوسرے انسان سے رابطہ کیے بغیر
پیزا آرڈر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ آج یہ سب چیزیں ہماری انگلی کی پوروں
پر ہے۔ |
|
|
ٹیکنالوجی کی حد تک تو صحیح ہے کیونکہ یہ دنیا کی ترقی ہے لیکن جب دنیا کے
زوال کی بات آتی ہے تو ایک خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی پر
بھی فلمیں پچھلی صدی سے پیشن گوئی کر رہی ہیں جہاں دنیا کو تباہی کے دہانے
پر دکھایا جاتا ہے بس وہ سچ نہ ہی ثابت ہوں تو اچھا ہے۔ |