حضرت ام سلمٰی رضی اللہ عنہا
بیان کرتی ھیں کہ جب ابوسلمی کا انتقال ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم
میرے ہاں تشریف لائے اور میں نے ایلوا لگا رکھا تھا۔ چناچہ حضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ۔اے ام سلمہ رضی اﷲ عنہا یہ کیا ھے۔۔۔؟ میں نے
عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ایلوا ھے۔ اس میں خوشبو نہیں
ھے۔
اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔ یہ چہرے کو صاف کرتا ہے سو تم
اسکو رات کو لگایا کرو۔
حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ عنہا فرماتی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دن
کے وقت ایلوا لگانے کو منع فرمایا ہے۔
ایلوا استعمال کرنے کا طبی طریقہ۔۔۔
ایلوا کے لعاب( ایک کپ) کو نکال کر ایک برتن میں رکھ لیں اور اسمیں ملتانی
مٹی کا سفوف ٣٠ گرام ملا کر عرق گلاب شامل کریں اور پیسٹ کی شکل بناکر رات
میں لگالیں اور پیسٹ خشک ھونے پر سادے پانی سے دھولیں۔ |