دنیا کے 5 سچ جو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، آپ بھی دوسروں کو بتانا بند کیجیے

image
 
تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ 8 سے زائد ایسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر دن کے آغاز سے ہی ہمیں اپنے جسم کی دیکھ بھال کرنا شروع کردینی چاہیے- تاہم اپنی دیکھ بھال اور اپنے جسم سے متعلق جاننے کے بارے میں ضروری ہے کہ ہم سائنس اور حقائق پر مبنی معلومات سے آگاہ ہوں نہ کہ جھوٹی سچی کہانیوں پر یقین کریں-
 
انگلیاں چٹخانے سے گھٹیا کی بیماری ہوجاتی ہے
انگلیاں چٹخانے سے ایک خاص آواز پیدا ہوتی ہے جس سے اکثر لوگوں کو سکون محسوس ہوتا ہے- لیکن اس حوالے سے ایک افواہ جو گٹھیا کی بیماری سے متعلق ہمیں عام سنائی دیتی ہے جبکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے- اگرچہ انگلیوں کو بار بار چٹخانے سے چوٹ لگ سکتی ہے، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے آپ کو گٹھیا ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔
image
 
سونے سے قبل کھانے سے وزن میں اضافہ
رات کو دیر سے کھانے کا تعلق وزن بڑھنے سے ہو سکتا ہے۔ یہ کسی حد تک سچ ہے، خاص طور پر جب رات کے کھانے کے بعد کچھ اضافی کھایا جائے۔ تاہم، رات کا کھانا بالکل ہی چھوڑ دینا کسی قسم کا فائدہ نہیں دیتا۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ کیا کھا رہے ہیں نہ کہ یہ کہ آپ کب کھا رہے ہیں- صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے دوران آپ کی کیلوری کی مقدار زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
image
 
صحت مند دانت چمکدار اور سفید ہوتے ہیں
ہم عام طور پر سمجھتے ہیں کہ جو دانت چمکدار اور سفید ہوتے ہیں وہی صحت مند ہوتے ہیں لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- یہ دانت صرف اشتہارات میں ماڈل کے خوبصورتی کے معیار کی بدولت دکھائے جاتے ہیں جن سے ہم متاثر ہوجاتے ہیں- چمکدار مسکراہٹ کا ہونا پرکشش ہو سکتا ہے، جبکہ زرد مائل کافی شرمناک، لیکن ہمارے دانتوں پر کچھ ہلکے پیلے رنگ دراصل ڈینٹین نامی چیز سے ہوتے ہیں، جو دانتوں کی صحت اور اندرونی تہہ کی حفاظت کرتی ہے۔
image
 
اونچی ہیل پہننا ٹھیک نہیں
اونچی ہیل ہمیشہ سے ہی اعلیٰ فیشن کی علامت رہی ہے اسی لیے کئی صدیوں سے اس کا استعمال ہورہا ہے- لیکن اکثر بڑی بوڑھی خواتین اس سے خوش نظر نہیں آتیں جس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اونچی ہیل پاؤں کی سوجن کا سبب بنتی ہے- لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ پاؤں کی سوجن جوڑوں کی سوجن یا پھر گٹھیا کی بیماری کے باعث بھی ہوتی ہے-
image
 
خراٹے لینا ایک عام بات ہے
خراٹے ہمارے روزمرہ کے معمولات کا ایک پریشان کن حصہ ہو سکتے ہیں، لیکن یہ درحقیقت دھیان دینے کی چیز ہے۔ درحقیقت، آپ کئی پوشیدہ طبی مسائل کو دیکھ سکتے ہیں جب خراٹے وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ بھاری ہو جاتے ہیں۔ ان مسائل میں ناک کی بلاکیج اور نیند کی کمی شامل ہیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: