|
|
عام طور پر تعمیرات کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہوتا ہے جس
میں اینٹ بجری کا استعمال سیمنٹ اور لوہے کے ساتھ کیا جاتا ہے اس وجہ سے اس
شعبے میں کچھ نیا کرنے کی خواہش کے باوجود ایسی حدود قائم ہوتی ہیں جن کو
پار کرنا ایک ماہر تعمیرات کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے- |
|
ماہر تعمیرات اور ان کی
حدود |
ماہر تعمیرات جن چیزوں کو تعمیر کے لیے استعمال کرتے ہیں
ان کو من مانے انداز میں تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو
تعمیر کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ یہ عمارت جو بنائی جا
رہی ہے یہ پائیدار اور مضبوط ہو اور رہائش یا جس مقصد کے لیے بنائی جا رہی
ہے اس مقصد کو پورا کر رہی ہوں- آج ہم آپ کودنیا کی کچھ ایسی عمارات کے
بارے میں بتائيں گے جن کو بنانے والوں نے نہ صرف اس کو تعمیر کرتے ہوئے نہ
صرف اپنی ہنر مندی کا ثبوت دیا بلکہ ایک منفرد مثال بھی قائم کی- |
|
1: عجیب نظر آنے والی
عام عمارت |
اس عمارت کو پہلی نظر میں دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ
جس طرح یہ بہت ہی عجیب انداز میں بنائی گئی ہے۔ یہ عمارت جرمنی میں موجود
ہے جس کو دیکھنے والے کم از کم ایک بار ضرور اس کو دیکھ کر ٹھٹک جاتے ہیں
کہ اس کو کیسے تعمیر کیا گیا ہے- مگر اس عمارت کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی
تعمیر بالکل عام عمارتوں کی طرح ہی کی گئی ہے اور اس کی دیواریں بھی بالکل
سیدھی ہیں مگر اس پر پینٹ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ یہ عمارت ایک انوکھے
روپ میں نظر آرہی ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے اس کی دیواروں میں
عجیب و غریب شکلیں بنی ہوئی ہیں- |
|
|
2: سانپ نما مندر |
بھارت میں سانپ کو بھی ناگ دیوتا کے طور پر پوجا جاتا ہے
اور لوگ نہ صرف ناگ کی پوجا کرتے ہیں بلکہ ان کو دودھ بھی پلاتے ہیں۔ مگر
سانپ کی شکل کا مندر بنا ڈالنا ماہر تعمیرات کا ہی کارنامہ ہے- کرشنا کے
نام سے قائم سانپ کی شکل کا مندر دور سے دیکھنے میں بالکل ایک بڑے سے سانپ
کی شکل کا نظر آتا ہے جہاں پر لوگ پوجا کے لیے آتے ہیں- |
|
|
3: ٹڈے کی شکل کا کیفے
|
جنوبی کوریا میں ماہر تعمیرات نے ایک انوکھا ٹڈا بنا دیا۔
ٹڈے کی شکل کا سبز رنگ کی یہ عمارت کیفے کے طور پر بنائی گئی ہے جس کو
بنانے میں پرانے ریل کے ڈبوں اور لوہے کی پٹریوں کا استعمال کیا گیا ہے اور
ان کو ملا کر ایک بڑے سے ٹڈے کی شکل دے دی گئی ہے- یہ عمارت حقیقت میں ایک
کیفے ہے جہاں پر لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں اور اس عجیب و غریب کیفے میں مزے
کرتے ہیں- |
|
|
4: انجن کی شکل
کا ریلوے اسٹیشن |
ریلوے اسٹیشن تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے مگر
جاپان میں موکا ریلوے اسٹیشن نام کا یہ ریلوے اسٹیشن اس حوالے سے منفرد ہے
کہ اس کو عام عمارات کی طرح بنانے کے بجائے ایک انجن کی شکل میں ڈيزائن کیا
گیا ہےجو کہ ماہر تعمیرات کی ایک اہم کامیابی ہے جس کو دور سے دیکھنے سے
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بہت بڑا سا انجن پٹری پر کھڑا ہے- |
|
|
5: کچھوے کی
شکل کی عمارت |
عام طور پر ساحل کے کنارے تفریح طبع کے لیے آنے
والوں کے لیے نت نئی چیزیں بنائی جاتی ہیں انہی میں ایک کچھوے کی شکل کا یہ
ٹرٹل ہاؤس بھی ہے جس کو ماہر تعمیرات نے بناتے ہوئے بہت کوشش کی ہوگی تبھی
تو اس شکل میں لانے میں کامیاب ہوئے ہوں گے- ساحل پر تفریح کے لیے آنے والے
لوگ اس ٹرٹل ہاؤس میں آکر نہ صرف قیام کرتے ہیں بلکہ اس کو ڈیزائن کرنے
والوں کے انوکھے انداز کو بھی سراہتے ہیں- |
|
|
6: دس ہزار کمروں والا ہوٹل |
دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل اس وقت سعودی عرب میں زیر تعمیر ہے یہ ہوٹل کم اور
ایک چھوٹا سا شہر زيادہ ہے جس کو کسی ایک ماہر تعمیر نے نہیں بلکہ اس کی
پوری ٹیم نے ڈيزائن کیا ہے جس میں دس ہزار کمرے تعمیر کیے جائیں گے- اس
ہوٹل کو اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل قرار دیا جا رہا ہے جہاں پر صرف
رہائشی کمروں کے ساتھ یہاں قیام کرنے والے مہمانوں کی تفریح طبع کے لیے بھی
تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی- |
|
|
دنیا کے یہ کچھ قابل لوگوں کی بنائی گئی ایسی عمارات ہیں جن کو ڈيزائن کرنے
والوں نے ان کو منفرد بنانے کی کوشش کی ہے اب آپ خود فیصلہ کریں کہ یہ لوگ
اس کوشش میں کس حد تک کامیاب رہے- |