پاکستان دشمنوں کے چنگل میں ۔۔۔تحقیقی نظر سے

حدیث پاک میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔”قال النبی ا وانما الامام جنة یقاتل من ورائہ ویتقی بہ،،۔ (بخاری شریف)۔۔۔۔یعنی سربراہ مملکت مسلمانوں کے لئے ڈھال کی مانند ہوتا ہے جس کی پشت پناہی سے دشمنوں سے جنگ لڑی جاتی ہے اور جس کے ذریعے دشمنوں کی آفات سے حفاظت حاصل کی جاتی ہے ہم مسلمانوں کو اپنے ایمان ،اپنے اسلام ،اپنی جان اور اپنے وطن کی حفاظت کا خیال کیوں نہیں؟؟؟اور پاکستان جو ہمارا گھر ہے، ہمارے سربراہوں کو اپنے اس گھر کی حفاظت کی فکر کیوں نہیں؟؟ چاروں طرف سے ملک بیرونی دشمنوں کے چنگل میں بری طرح پھنسا ہوا ہے اور ہمارے ارباب حل وعقد فحاشی پر فحاشی کی محفلیں سجا رہے ہیں، وطن کی بچیاں فریاد کررہی ہیں اور ہم اپنے رقص وسرود اور اپنے فسق وفجور میں لگے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔بھارت میں جو جگہ جگہ اسلحہ کی تربیت دی جارہی ہے اور وہاں کی انتہاءپسند اسلام دشمن ہندو تنظیمیں جو تربیت حاصل کررہی ہیں کیا وہ پاکستان کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔اور اسی طرح بھارت جو ہرطرف سے اسلحہ اکٹھا کررہا ہے اور پاکستان کے لئے گھیرا تنگ کررہا ہے کیا وہ پاکستان کے لئے خطرہ نہیں ہے؟ ؟؟ اوربلیک واٹر کے بد معاشوں کو حکومت پاکستان نے پاکستانیوں سے زیادہ پاکستان میں چھوٹ دے رکھی ہے وہ جب اور جہاں چاہتے ہیں اور جب چاہتے ہیں اپنی ظالمانہ کاروائیاں کرتے اور فرار ہوجا تے ہیں کہیں کہیںیہ بد معاش عوام کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔تو بات آشکارا ہوجاتی ہے۔گذشتہ تین سالوں سے انہوں نے پاکستان میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ یہ جو خود کش اور پلانٹیڈ بم بلاسٹ ہو رہے ہیں یہ سب انہی بد معاشوں کی کارستانیاں ہیں۔۔۔۔جن کو ہمارے حکمران عسکریت پسندوں اور طالبان سے جوڑتے رہتے ہیں۔ ان کے نزدیک ان کا اقتدار سلامت تو سب کچھ سلامت ہے۔ دن بدن ان کی کاروا ئیاں بے حد بڑھتی چلی جارہی ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ جہاں اور جب چاہتے ہیں یہ بھیڑ یئے پا کستانیوں کو اپنے ظلم و تشدد کا نشانہ بنا کر آگ اور خون میں نہلادیتے ہیں۔

حیرت انگیزامر یہ ہے کہ ہماری حکومتیں ان بد معاشو ں کو سہولیت فراہم کر رہی ہیں حتیٰ کہ اب تو ان کی کالونیاں ہر بڑے شہر کے بڑے علاقوں میں آباد ہیں۔وسیع اور عریض علاقوں پر مشتمل امریکی سفارت خانے پاکستان کے ہر شہر میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔جوایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح تخریبی سر گرمیوں کے مراکز ثابت ہو رہے ہیں۔بلیک واٹر یا کالے پانی کے ایجنٹ پورے پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہوتے ہیں۔یہ پکڑے جب جاتے ہیں جب عوام ان کے آڑ ے آتے ہیں۔ورنہ حکومتی لیول پر انہیں مادر پدر آزادی حاصل ہے۔۔۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میںنئے امریکی سفارت خانے میں جو دو سو کمرے بنائے گئے ہیں ان میں پندرہ سو افراد کا عملہ قیام پذیر ہے۔۔ان کمروں کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ان کنٹریکٹرز کو دیئے گئے ہیں جو امریکیوں کی سیکیورٹی پر معمور کئے گئے ہیںیہ زی (بلیک واٹر) کے تربیت یافتہ فوجی گارڈ ہیں جن کے بارے میں امریکی کوئی بات کرنا نہیں چاہتے ہیں۔بلیک واٹراسلام آباد، پیشاور اور کوئٹہ میں سر گرمی کے ساتھ اپنا کام کر تی چلی آ رہی ہے۔۔۔۔۔مگر اب یہ لاہور اور کراچی میں بھی اپنی کاروائیوں میں مصرو ف دیکھے جا رہے ہیں۔پاکستان میں اس وقت جتنے بم بلاسٹ اور تخریبی سر گرمیں ہو رہی ہیں کوئی مانے یا نہ مانے وہ تمام کی تمام امریکی بلیک واٹر کی سر گر میوں کا ہی شاخسانہ ہیں۔ اس وقت بلیک واٹر کی سر گرمیوں سے ہوشیار رہنے کی اشدضرورت ہے۔ ۔کیونکہ جب امریکیوں کے کسی قوم یاملک سے مفادات ختم ہو جاتے ہیں تو یہ ان ممالک یا اقوام سے اس طرح پھرجاتے ہیںجیسے کبھی جانتے ہی نہ تھے۔ ہمارے حکمرانوں کو اس قدر اندھا نہیں ہونا چاہیئے کہ پھر ہمیشہ کی بنیاد پر پچھتاوا ہی رہ جائے کیونکہ پاکستان ہے تو حکمرانی اور جرنیلی بھی ہے اور اگر خداناخواستہ پاکستان نہ رہا تو سب عیاشیاں مٹ جائیں گی۔ اور کس پر یہ سیاستدان حکمرانی کریں گے؟؟؟۔۔سابقہ اور موجو دہ حکمرانوں نے اپنے اپنے مقاصد کے حصول کی خاطرامریکیوں کو کھلی چھوٹ دے کروطن کی خاک اڑانا شروع کی ہوئی ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ساری قوم ہر طرح کے عذابوں کا سامنا کررہی ہے۔ ۔۔۔۔صوبہ سرحد کے بعد اب امریکی بلوچستان کے لاوے کو بھی بھڑ کارہے ہیں اوردوسر ی جانب پاکستان کے دو بڑے ٹارگیٹ لاہور اور کراچی بھی منتخب کر لئے گئے ہیں۔ جن میں الاؤ تو یہ پہلے ہی بھڑکا ئے جاچکے ہیں۔ہماری تخریب میں ہمارے دشمنوں کی ایجنسیاں مل جل کر لگی ہوئی ہیں۔ ۔جس میں بلیک واٹر جیسی ایجنسیاں فعال کردار کی حامل ہیں۔ امریکہ کی چالبازیوں سے پاکستان کو ہوشیار رہنے کی بے حد ضرورت ہے۔۔ کیونکہ پاکستان کے بار ے یوروپ اور خاص طور پر امریکہ کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ امریکہ بلیک واٹر کے ذریعے جو کھیل پاکستاں میں پاکستان کے خلاف کھیلتا رہا ہے وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔۔۔۔ ضرورت صرف ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ہے۔خدارا پاکستان کی تخریب کے ان ذمہ داروں کو یہاں سے نکال باہر کرو۔۔۔یہاں اس حقیقت کو بھی نہیں جھٹلا سکتے کہ امریکہ کا اصل حدف چائنا ہے ، امریکہ پوری دنیا میں حاکمت کیلئے ابھی بھی اسے چین سے خطرہ لاحق ہے ، امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ چائنا کی طاقت کو کمزور کرکے نیست و نابود کردے ،اسی غرض سے اس نے مشرق بعید سے لیکر مشرق وسطیٰ تک مسلم ممالک میں سیاسی ، تجارتی، معاشرتی، تعلیمی، اخلاقی، مذہبی، ، معاشی و اقتصادی حالت کو ریزہ ریزہ کرکے رکھ دیا اور اپنی طاقت کی بناءپر قدرتی دولت پر غاصب ہو گیا ، امریکہ نے ان ممالک میں اپنے غلاموں کو اعلیٰ منصب پر فائز کردیا تاکہ امریکی احکامات کی پیروی ہوسکے۔ سب سے پہلے ان ممالک کو کمزور کرکے انہیں قرض کے ذریعے نفسیاتی بنیادوں پر غلبت حاصل کرلی اور اس طرح بیشتر مسلم ممالک کی عوام کو ذہنی انتشار اور اذیت میں مبتلا کردیا ۔۔۔۔ موجودہ حکومت بھی اسی سازش کا شاخہ ہے، اس حکومت کے ذریعے امریکہ جلد از جلد اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے جبکہ اس کے مقاصد کے حصول میں پاکستان اور پاکستانی قوم کو ایک بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑیگا جس کا مداوہ شائد ممکن نہ ہو ۔ ان حالات میں بھی اگر قوم بیدار نہ ہوئی تو یہ اپنی قسمت اور اپنا نصیب خود ہی تباہ کردیں گے ، کیونکہ اللہ نے بھی اُن ہی قوموں کی مدد کی ہے جن میں جینے اور آگے بڑھنے کا عزم ہو، امریکہ اور موجودہ حکومت تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ پاکستان اور پاکستانی قوم ان کے عزائم میں مداخلت نہ کرے اسی بابت یہ اندرون خانہ ، خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کیئے ہوئے ہیں ، اس کیفیت میں پاکستان کے جو جو سیاستدان ملوث ہیں اب عوام انہیں جاننے لگ رہی ہے لیکن حسب حال ان سیاسی جماعتوں کا وہی وطیرہ ہے کہ اپنے آپ کو مظلوم ، مسکین اور کمزور ظاہر کرکے اپنی سیاسی ، اخلاقی، دینی اور معاشرتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں جبکہ تمام فوائد انہیں حاصل ہورہے ہیں اور پاکستانی عوام مسلسل سفر ہورہی ہے اب تو حد ہوگئی ہے کہ روز کے روز ہندسوں میں نہیں بلکہ گروہوں میں ذبح ہورہے ہیں ، عجیب وحشانہ ماحول ہے ، ہر طرف ہو کا عالم، خوف و خشیت سے بھرا ۔۔۔ ایسے حالات کے باوجود حکومت وقت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ کی سادھ لی ہے، عدلیہ اپنے وجود کھو بیٹھی ہے اور افواج پاکستان صرف امریکیوں کی چوکیداری میں فخر محسوس کررہی ہے ، ہم کہاں جارہے ہیں ۔کیا یہ حکمران اس قوم کو تحفط اور امن دے سکیں گے ، شائد ہر گز نہیں۔۔۔اب ہر عوام ، ہر شخص، ہر شہری ، ہر مسلک، ہر زبان، ہر قبیلہ کو انتہائی سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی اپنی نسلوں کی بقاءکیلئے ،اپنے پاکستان کی سلامتی کیلئے! ! !! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد
جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 246060 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.