خوبصورت ایسے کہ بار بار دیکھنے کو دل چاہے، گٹر کے ڈھکن ہمیشہ گندے نہیں ہوتے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں

عام طور پر گٹر کا خیال ذہن میں آتے ہی ایک ناگوار احساس ہمیں پریشان کر دیتا ہے جس کو سوچ کر ہی گندگی کا احساس ہوتا ہے ویسے تو اکثر ہمارے ملک میں گٹر کے ڈھکن اپنی جگہ پر پائے ہی نہیں جاتے ہیں بلکہ ان کو نشہ کے عادی افراد اپنی جگہ سے ہٹا کر بیچ ڈالتے ہیں اور اکثر کھلے میں ہول لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بن جاتے ہیں
 
دنیا میں گڑھوں اور گٹر کے ڈھکن سجانے والا آرٹسٹ
مگر دنیا میں ایک آرٹسٹ ایسا بھی ہے جس کو اپنے فن کے اظہار کے لیے سب سے بہترین جگہ گٹر کے ڈھکن اور سڑکوں پر پڑی ہوئی دڑاڑیں لگتی ہیں- امریکہ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جم بیچر اس حوالے سے منفرد شہرت کے حامل ہیں کہ وہ کسی کینوس پر پینٹنگ کرنے کے بجائے سڑک کے ٹوٹے پھوٹے گڑھوں، گٹر کے ڈھکنوں اور دیواروں کی دراڑوں کو ایسی خوبصورت تصاویر میں تبدیل کر دیتے ہیں جن کو دیکھ کر ان کو بار بار دیکھنے کا دل چاہے- اس کام کے لیے وہ پینٹ کے بجائے مختلف رنگ کی ٹائلز کا استعمال کر کے ان کو خوبصورت پینٹنگ میں تبدیل کر دیتے ہیں
 
image
1: کھڑکی میں بیٹھا خوبصورت جوڑا
 
image
2: گٹر سے جھانکتا آدمی
 
image
3: یہ گٹر کا ڈھکن ہے یا کسی گھر کا منظر
 
image
4: گڑھے میں سے بھاگتی مرغی
 
image
5: گڑھے کو خوبصورت پھولوں سے سجا دیا
 
image
6: یہ لڑکی یہاں کیا کر رہی ہے
 
جم پیجر جنہوں نے اپنے اس فن کا آغاز 2013 میں کیا تھا اب تک 1000 سے زائد تصاویر شکاگو اور امریکہ کے دیگر شہروں میں بنا چکے ہیں اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنے گھر میں بھی ان سے اس طرح کی تصاویر بنوانا چاہتا ہے تو وہ ان سے رابطہ کر سکتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: