امرتا سنگھ اچھی تھی یا پھر کرینہ، کرینہ کپور کی ساس شرمیلا ٹیگور اپنی بہو کے بارے میں کیا کہتی ہیں جانیں

image
 
ساس بہو کا رشتہ عام طور پر بہت کھنچاؤ کا رشتہ ہوتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان ہر وقت خود کو زيادہ بہتر ثابت کرنے کی ایک کھینچا تانی کی فضا موجود ہوتی ہے۔ اور اگر بہو ان کے بیٹے کی دوسری بیوی ہو تو اس کے حوالے سے ناپسندیدگی میں اضافہ ہو جاتا ہے مگر دنیا میں کچھ ساسیں اچھی بھی ہوتی ہیں جو کہ اپنی بہو کی نہ صرف دل سے تعریف کرتی ہیں بلکہ اس کو کھلے دل سے اپناتی بھی ہیں ایسی ہی ایک ساس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
سیف علی خان کی شادیاں
نواب آف پٹودی سیف علی خان کی پہلی شادی ان کی ساتھی اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی تھی کہ شادی اس حوالے سے بہت بے جوڑ تھی کہ شادی کے وقت سیف علی خان کی عمر صرف 21 سال جب کہ امرتا سنگھ کی عمر 33 برس تھی اس شادی سے ان دونوں کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان بھی ہوئے مگر سیف علی خان کے کسی اطالوی ماڈل سے معاشقے کے سبب ان کی اور امرتا سنگھ کی شادی ختم ہوگئی- جس کے بعد 2012 میں سیف علی خان نے کرینہ کپور سے شادی کی اور اب یہ دونوں عمر کے اس فرق کے باوجود ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں شرمیلا ٹیگور سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی شادی کی سخت مخالف تھیں جب کہ اس حوالے سے ایک موقع پر امرتا سنگھ کا بھی کہنا تھا کہ ان کو شادی کے فوراً بعد شرمیلا ٹیگور کی جانب سے بد ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑا- جس کا مطلب واضح ہے کہ شرمیلا ٹیگور امرتا سنگھ کو پسند نہیں کرتی تھیں جبکہ کرینہ کے ساتھ شادی کو انہوں نے بہت سپورٹ کیا--
 
سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور
ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور سیف علی خان کی والدہ ہیں ۔ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک بہترین ماں اور اب ایک بہترین ساس بھی ثابت ہوئی ہیں۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اس ساس بہو کا شمار ان منفرد لوگوں میں ہوتا ہے جن کے درمیان نہ صرف ایک بہترین اور محبت بھرا تعلق قائم ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں ایک دوسرے کی تعریف کرنے میں بھی ذرا ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتی ہیں-
 
image
 
حالیہ دنوں میں ایک پروگرام میں جب ان سے ان کی بہو کی خوبیوں کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کرینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ان کا کہنا تھا کہ کرینہ ایک بہت خیال رکھنے والی بہو ہے-
 
کرینہ ایک اچھی بہو
انہوں نے کرینہ کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کرینہ ان کی ہر بات کو بہت اہمیت دیتی ہے یہاں تک کہ اگر وہ کرینہ کو میسج کریں تو کرینہ کا جواب فوراً آجاتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں سیف علی خان اس معاملے میں بہت غیر ذمہ دار ہیں۔ شرمیلا ٹیگور کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں تک کہ ان کی پوتی سارہ علی خان بھی میسج کا جواب دینے میں ہفتوں لگا دیتی ہے-
 
کرینہ کے کھانے کی ٹیبل
شرمیلا ٹیگور کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپور خاندان کی روایت کے مطابق کرینہ مہمان نوازی کا ہنر جانتی ہیں اور وہ جب بھی ان کے گھر آتی ہیں کرینہ ان سے پوچھ کر نہ صرف کھانے کا اہتمام کرتی ہے بلکہ بہت تواضح بھی کرتی ہے-
 
image
 
کرینہ کے حوالے سے ان کی ساس کے اتنے اچھے خیالات جان کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرینہ نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ ایک اچھی بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی بہو بھی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: