فیس بک

فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے لیے ایک مزاحیہ تحریر

* وہ جب میری پوسٹ پر لائیک نہیں دیتے اور کامینٹس نہیں کرتے تو میں کیوں کروں بھائی ۔ مجھے باولے کتے نے کاٹا ہے کیا ؟
* یار لوگ جان بوجھ کر میری پوسٹ اگنور کردیتے ہیں جبکہ میرے کئی میوچل فرینڈز کی پوسٹ پر دھڑا دھڑ کامنٹس اور لاییکس کرتے نظر آتے ہیں

* ایسا لگتا ہے کہ مجھ سے بغض رکھتے ہیں یا حسد کرتے ہیں ۔ کہ میری پوسٹس پر کامینٹس اور لاییکس انکی پوسٹ سے زیادہ ہوتے ہیں
* یار انکی پوسٹس پر زیادہ لائکس کہیں فیک تو نہیں ؟
* یار انکی پوسٹس فضول ہوتی ہیں پھر بھی اتنے لائکس ؟
* یار میری پوسٹس کو بغیر میری اجازت کاپی اور پیسٹ کا عمل تیزی سے جاری ہے میں اتنی محنت سے لکھتا / لکھتی ہوں اور یہ اسے اپنے نام سے شایع کرلیتے ہیں ۔؟
* یار آج کل ہر انسان ہی صحافی بنا ہوا نظر آتا ہے جبکہ صحافت کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں یہ ؟
* کاپی پیسٹ کے اتنے ماہر ہوتے ہیں کہ جہاں میرا نام لکھا ہوتا ہے اسے کاپی پیسٹ بلکل بھی نہیں کرتے بلکہ وہاں بڑی ڈھٹائی سے اپنا نام درج کرتے نظر آتے ہیں ۔
* فیس بک گروپس میں بھی مناپلی اور من مانی چل رہی ہے ۔
ایڈمن اور ماڈریٹر اپنی مرضی کی ہی پوسٹس اپروو کرتے نظر آتے ہیں چاہے اپرووڈ پوسٹ کتنی ہی غیر معیاری کیوں نہ ہو ۔
* حسد اور بغض میں کئی فرینڈز اور فالو ورز مجھے
انفرینڈ یا انفا لو کردیتے ہیں تاکہ میری پروفائل اتنی worthy نظر نہ آے

* یار اپنے پیج بنا بنا کر مجھے انویٹیشن بھیج رہے ہیں میرے پیج کی باری
انکی جان جاتی ہے
 

Allama Iftikhar
About the Author: Allama Iftikhar Read More Articles by Allama Iftikhar: 5 Articles with 6022 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.