چہرہ انسان کے دلی جذبات کا عکاس ہوتا ہے۔انسان کی شخصیت
کا واضح عکس انسانی آئینے میں نظر آتا ہےـچہرے کے ذریعے خوشی اور غم کا
اظہار ہوتا ہےـاگر انسان اندر سے خوش ہوتا ہے تو اس کا چہرہ ہشاش بشاش
دکھائی دیتا ہےـچہرہ گلاب کی مانند کھلا کھلا نظر آتا ہےـزندگی کی خوشیاں
دوبالا ہوجاتی ہیں ـ یہی چہرہ دکھ اور کرب کا بھی اظہار کرتا ہےـ انسان کی
اندرونی کیفیت اور تاثرات کا عکس بھی اسی چہرے پر عیاں ہوتا ہےـ مگر کچھ
لوگ اپنے ساتھ بیتنے والے حالات ،ناانصافی، ظلم و ستم کو چھپانے کے ہنر سے
باخوبی واقف ہوتے ہیں اپنے اس فن کی وجہ سے حا لات پر قابو پا کر بہت سی
مشکلات پر قابو پا لیتے ہیں ـ مگر کچھ مکار لوگ دوسروں کو بڑی آسانی سے بے
وقوف بنا کر دھوکا دیتے ہیں ـانسان کو ایسے مکار صفت لوگوں سے بچ کر رہنا
چاہیےورنہ دندہ صفت لوگ آپکی معصومیت کا فائدہ اٹھا کر آپکو بے وقوف بنا
لیں گے ـ
بقول شاعر
جب بھی چاہیں اک نئی صورت بنا لیتے ہیں لوگ
ایک چہرے پہ کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ
|