بڑے لوگوں کی ناہنجار اولاد

گلگت بلتستان میں سینکڑوں بڑے لوگ گزرے ہیں. ان لوگوں میں علماء و مشائخ بھی ہیں، سیاسی لیڈر اور سماجی اشخاص بھی اور اہل علم وقلم بھی. ان عظیم لوگوں نے اس قوم کی بڑی خدمات کی ہیں. اور اپنی فیلمی اور اولاد کے لیے بھی اچھی خاصی جائیدادیں اکھٹی کی ہیں.

میں ایسے سینکڑوں بڑے افراد کو جانتا ہوں جنہوں نے قوم اور علاقہ کیساتھ اپنی فیملی اور اولاد کے لیے بھی بہت کچھ کیا ہے.

ان لوگوں کی اپنی اپنی فیلڈ میں ایک شاندار اور کامیاب زندگی گزری ہے. وہ وقت کے نامور تھے. ایک دنیا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کرتی ہے . ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی زندگیوں پر ریسرچ کیا جائے. ان کی سوانح قلمبند کی جائے. یہ کام تعلمی اداروں میں تحقیق کے طلبہ بھی کرسکتے ہیں، دینی مدارس و جامعات کے فاضل مصنفین بھی.

بدقسمتی سے ہمارے گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر تحقیقی و تالیفی ادارے ہیں اور نہ ہی مدارس و جامعات میں تصنیف و تالیف کے شعبے. اس لئے بڑے لوگوں پر ابھی تک کام نہیں ہوا.

اور انتہائی بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ جن بڑے لوگوں نے دینی، علمی اور سماجی و سیاسی خدمات انجام دی ہیں ان کے اخلاف بھی انتہائی ناخلف اور ناہنجار ہیں. وہ صرف استخوان فروشی پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں. انہیں اتنا بھی احساس نہیں کہ اپنے عظیم والد، دادا، بھائی، استاد اور رہنماء پر کوئی سوانحی کتاب ہی ترتیب دیں یا لکھوائیں . اور ان کو ہمیشہ کے لئے امر کر دیں .

نالائق اولاد اور باقیات بھی انتہائی مضر ہیں. اللہ اولاد بھی صالح اور باشعور دے. کم از کم اتنا تو احساس ہو کہ ان کے بڑے، بڑے عظیم لوگ تھے. انہوں نے ان کے لیے کروڈوں کا سرمایہ چھوڑا تھا. اعلی تعلیم دلائی تھی اور بہت کچھ کیا تھا. ایسے بڑوں کے لیے چند لاکھ خرچ کرکے ان کے محاسن اور خدمات ہی سے قوم کو آگاہ کر لیا جائے اور انہی کے ذریعے اپنی اور اپنی فیلمی کو بھی زندہ رکھا جائے. اگر بڑوں کے اخلاف نے ایسا کیا تو یہ ایک علمی، قلمی اور تحقیقی خدمت بھی ہوگی. کیا کوئی سوچنا والا ہے.؟

احباب کیا کہتے ہیں
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 434235 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More