زندگی

زندگی کیا ہے؟ راحتوں کا تاج محل یا درد کا سمندر ؟ ہر ایک کا جواب الگ ، سوچ الگ ،نظریہ الگ ، خیال الگ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

زندگی

زندگی کیا ہے؟ راحتوں کا تاج محل یا درد کا سمندر ؟ ہر ایک کا جواب الگ ، سوچ الگ ،نظریہ الگ ، خیال الگ ، زندگی ان سب رنگینیوں ، راحتوں ، آسائشوں کے باوجود اپنے سسفر پر گامزن ہےـ زندگی ایک لمحے کے لیے بھی نہ کسی کے لیے رکی ہےاور نہ رکے گی ـکسی کی زندگی میں مسرتوں کے گلاب تو کی کسی کی جھولی مہں دکھوں کے انگارے ، یونہی ہر انسان احساس کے آئینے سے زندگی کا مشاھدہ کر کے اپنی سوچ کو لفظوں کا جامہ پہناتا ہے ـ زندگی میں ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ـ کوئی آپ کا دامن خوشیوں سے تو کوئی غموں سے تر کر جاتا ہےـ کوئی آپ کا دامن خوشیوں سے تو کوئی غموں سے تر کر جاتا ہےـ آپ کو ہمت اور حوصلے سے ان سارے حالات کا مقابلہ کرکے زندگی کی گاڑی کو چلانا ہےـ زندگی کے سفر میں ٹھوکر لگے یا تم گر پڑو کوئی سہارہ دے نہ دے خود کو سہارہ دے کر آگے بڑھنے کا نام ہی زندگی ہے ـزندگی اتنی ارزاں نہیں کہ اسے یوں ضائع کر دیا جائے ـ نہہ ہی ہمارے جذبے اتنے بے توقیر ، کہ اسے ایک سرسری نگاہ کے سپرد کر دیا جائے ـ خدا نے انسان کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عطا کی ہے ــ انسان اپنی زندگی دوسروں کے لیے رائیگاں نہ کرے ـ زندگی یقیناً صرف ایک بار ملتی ہے اسے خالقِ خدا کا بیش قیمت تحفہ سمجھ کر جینے کا ہنر سیکھوـ زندگی کو فرض سمجھ کر ادا کرو ـ زندگی انسان کو بہت مواقع دیتی ہے مگر موت ایک پل بھی نہیں دیتی ـ آخر میں میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ زندگی کیا ہے ؟ تو میری پلکوں پر لرزتے ہوے آنسوؤں نے یکجا ہو کر جواب دیا ـ زندگی زندہ لوگوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ؟ یہ تم پر منحصر ہے تم جو روپ دینا چاہو دے سکتے ہو ۔
 

SALMA RANI
About the Author: SALMA RANI Read More Articles by SALMA RANI: 15 Articles with 12217 views I am SALMA RANI . I have a M.PHILL degree in the Urdu Language from the well-reputed university of Sargodha. you will be able to speak reading and .. View More