|
|
ہر کوئی یہ تو جانتا ہے کہ سگریٹ یا تمباکو نوشی صحت کے
لیے مضر ہے لیکن اس کے باوجود دنیا میں لاتعداد افراد اسے اختیار کیے ہوئے
ہیں- ایک اندازے کے مطابق 1.1 بلین افراد تمباکو نوشی کی لعنت کا شکار ہیں-
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اکثر افراد اس نشے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش تو
کرتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پاتے- لیکن خوش قسمتی سے چند ایسے
طریقے موجود ہیں جن کی مدد سے آپ باآسانی سگریٹ نوشی کو ترک کرسکتے ہیں اور
ایک صحت مند زندگی اپنا سکتے ہیں- |
|
سگریٹ چھوڑنے کی منصوبہ
بندی کریں |
جب آپ سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو یہ
تمباکو نوشی کے خاتمے کی جانب پہلا اور اہم قدم ہوتا ہے تھوڑا مشکل ہے لیکن
ناممکن نہیں- سب سے پہلے خود سے وعدہ کریں اور پھر سگریٹ چھوڑنے کی ایک
تاریخ منتخب کریں اور اس پر سختی سے عمل پیرا رہیں- بہت سے لوگ اس میں
کامیاب ہوجاتے ہیں اور یکدم چھوڑ دیتے ہیں- اگر آپ بھی ایسا فیصلہ کرتے ہیں
تو پھر ایسا ہی زبردست منصبوبہ بنائیں جو اس راستے میں آنے والے تمام
چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں آپ کی مدد کرسکے- |
|
|
طرزِ زندگی میں تبدیلیاں |
طرز زندگی میں تبدیلیاں جیسے کہ ورزش اور غذا میں بہتری
آپ کے سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کے فیصلے میں کامیابی کے امکانات کو بڑھا سکتی
ہے۔ طرزِ زندگی میں مستقل تبدیلیاں پرانی سے پرانی سگریٹ نوشی کی عادت کو
چھوڑنے میں مدد دیتی ہے اور ایسے افراد کا جسمانی سرگرمیاں بڑھا دینی
چاہئیں- صحت بخش اشیاء جیسے سبزیاں، پھل، دودھ وغیرہ کھانا اور پینا بھی
سگریٹ کے نقصانات کو کم کرنے میں ایک مؤثر عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔ |
|
|
کم نقصان دہ متبادل |
سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کرنے والے افراد کو اس کے متبادل
کے طور پر بھی کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے اور یہ ان کی طویل مدتی عادت کی
وجہ سے ہوتا ہے- ایسے افراد سگریٹ یا تمباکو کے کم نقصان دہ متبادل کو
اختیار کرسکتے ہیں جس سے وہ خود کو پرسکون بھی محسوس کرتے ہیں- ان اشیاﺀ
میں ای سگریٹ اور ویپس وغیرہ شامل ہیں- یہ اشیاﺀ تمباکو کو جلا دیتی ہیں
جبکہ سگریٹ سے نکلنے والا دھواں زہریلے مادے خارج کرتا ہے- |
|
|
پیشہ ورانہ مدد |
بہت سے لوگوں کے لیے سگریٹ چھوڑنا ایک مشکل کام
ہوسکتا ہے اور وہ اس کی طلب کی صورت میں واپس اس کی جانب رخ کرسکتے ہیں- اس
کی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے سگریٹ پر جذباتی اور جسمانی طور پر قابو
پانا ان کے لیے مشکل کام ہوتا ہے- اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے
کہ آپ تھراپی کا سہارا لیں یہ تمباکو نوشی کی عادت کی وجوہات کو دور کرنے
اور ان کا علاج کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ |
|
|
دوسروں کی
حمایت |
جس طرح پیشہ ورانہ تعاون اور تھراپی کا عمل آپ
کے لیے کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، اسی طرح آپ کے خاندان کے افراد،
دوستوں اور ساتھیوں کی حمایت بھی بہت بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ،
ایسے تمباکو نوشوں کے گروپس میں شامل ہو سکتے ہیں جو خود بھی تمباکو نوشی
چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے ہی حالات میں لوگوں سے بات کرنا اور ان کے
سفر کے بارے میں جاننا حوصلہ افزا ہو سکتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے
کہ آپ اس میں تنہا نہیں ہیں۔ |
|