بھارتی فضائیہ کی ناکامیاں ۔۔۔

بھارتی فوج کی ناکامیاں ، شفق کاظمی

کہتے ہیں ”مظلوموں کی آہ سے خود کو محفوظ رکھو،تم بلاوجہ کسی مظلوم پر ظلم و جبر کرو گے تو تم بھی پرسکون نہیں رہو گے،تمہاری روح بے چین ہوجائے گی،“ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ”یہ دنیا مکافات ِ عمل ہے۔“ ”جیسی کرنی ویسی بھرنی“ ہم بخوبی جانتے ہیں بھارت نے مظلوموں پر کس قدر ظلم و جبر ڈھائے ہیں۔بھارت ایک وہ ظالم ملک ہے جس نے اپنے دیس میں موجود اقلیتوں کو بھی نہیں بخشا ہے۔بھارت کو مظلوموں پر ظلم کرنے کی سز ابخوبی مل رہی ہے،لیکن وہ الگ با ت ہے وہ نہایت ہٹ دھرمی سے ان سب کو نظر انداز کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔بھارتی مسائل پر تبصرہ کرنا ایک لمبی بحث کے مترادف ہے۔اگر بھارتی افواج پر تذکرہ کیا جائے توآج بھارتی فوج میں ڈپریشن کی شرح کافی تیزی سے اضافہ کررہی ہے،بھارتی فوجی جوان اپنی زندگی کا خاتمہ خود کررہے ہیں،آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہو گی ہر تین دن میں ایک بھارتی فوجی کی خودکشی کی رپورٹ سامنے آتی ہے۔یہ وہ واحد فوج ہے جو اپنے ہی ساتھیوں کو موت کے گھاٹ خود اتارتے ہیں،اگر بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں پر غور کیا جائے توچند فیصد افراد وہ تھے جو دشمنوں سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔جبکہ بیشتر جوانوں نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ خود کیا ہے۔بھارت کی طرف سے بھارتی فوجیوں میں ڈیپریشن کی بیماری کو دور کرنے،اپنے جوانوں کے ذاتی اور مالی مسائل کو حل کرنے کے بے شمار دعوے کیے گئے ہیں،مگر اس کے باوجود بھی خودکشیوں کی تعداد میں کمی نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی طرف سے کیے گئے یہ دعوے جھوٹے ہیں۔سابق بھارتی فوجیوں اور میجر جنرل مہتا کے مطابق جوانوں میں خودکشی کی طرف بڑھتے رجحان کی وجہ فوجی افسران کاناقابل برداشت رویہ ہے،فوجی افسران کی طرف سے جوانوں کو اس قدر ٹارچر کیا جاتا ہے انہیں ذلیل کیا جاتا ہے کہ وہ خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔سابق بھارتی فوجیوں نے 2001سے اب تک ہونے والی خودکشیوں کا ذمہ دار بھارتی افواج میں نظم و ضبط کی کمی اور ناقص قیادت کو ٹھہرایا ہے۔بھارتی فوجیوں میں سب سے زیادہ ڈیپریشن کی بیماری ان فوجیوں میں ہے جو کشمیر اور مظلوموں پر ظلم و جبر کرتے ہیں، بلاوجہ تشدد کرنے کی وجہ سے ان کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے،جس کے باعث کچھ جوان خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیتے ہیں،اور کچھ تو اپنے ساتھیوں کو ہلاک کردیتے ہیں۔
ؓ
بھارتی فضائیہ بھی مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہے بھارتی فضائیہ کا ناکارہ ہونا بھارت کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارتی فائٹر پائلٹ ڈاگ فائیٹینگ کی نسبت کریش لینڈنگ میں زیادہ مہارت رکھتے ہیں۔بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کی ناکام کارکردگی کے سبب روسی لڑاکا طیارے ایس یو 30کی خوب بدنامی ہوئی ہے۔روس بھی سوچتا ہوگا اس نے کس تھکے ہوئے ملک کو اپنے طیارے دیے ہیں۔ یہ تو کچھ نہیں روس کے ایک اور طیارے MIG-21 کو ”اڑتے تابوت“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس کی وجہ بھی تھکی ہوئی بھارتی فضائیہ ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس طیارے کو اتنی دفعہ کریش کیا ہے کہ آج دنیا اس بیچارے طیارے کو ”اڑتے تابوت“ کہنے پرمجبور ہے۔اگر MIG-21 طیارے کے حادثات اور ان کے سبب ہونے والے نقصانات پر غور کیا جائے تو 1970 سے اب تک 180سے زیادہ پا ئلٹ MIG-21 کے حادثات میں ہلاک ہوئے ہیں۔اور ان حادثات کے سبب تقریباََ 40سے زائد شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔مگر ان شہریوں کا ہلاک ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے، بھارتی فضائیہ بدعنوانی میں گہرا ملوث ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے وہ اپنے پائلٹوں کی اموات میں کم دلچسپی رکھتا ہے۔بھارت کی حکومت کے لئے ان کے فائٹر پائلٹ کا یا شہریوں کا ہلاک ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔ سن2002 میں جالندھر میں MIG-21 ایک دفتر کی عمارت سے ٹکڑا گیا تھا جس کے باعث 8افراد ہلاک جبکہ 17افراد زخمی ہوئے تھے، 2014 میں ایک MIG-21 جیٹ جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گر کر تباہ ہوا اس حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا،جولائی 2018 میں، کانگڑا، ہمانچل پردیش میں ایک MIG-21لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو ا، اس حادثے میں بھی ہندوستانی پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ 2021 میں، ہندوستانی فضائیہ کے
پانچ MIG-21 لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوگئے تھے، اس حادثے میں تین ہندوستانی پائلٹ ہلاک ہوئے تھے۔ یہ اس فلائنگ مشین کے گرنے کی چند مثالیں ہیں۔ اور ابھی تک، تقریباََ 113 MIG-21 بھارتی فضائیہ کے آپریشن میں موجود ہیں۔ واضح رہے 2003 سے 2013 کے درمیان تقریباََ 38 MIG-21 حادثات کے باعث ضائع ہوچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے دنیا آج اس طیارے کو (Flying coffins) یعنی ”اڑتے تابوت“ کہتی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ناکام کارکردگی اور دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کے بنتے مذاق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماسکو نے بھارت کو مسلسل تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل اور یوکرین جیسے ممالک سے ناقص سیکنڈ ہینڈ اسپیئرز کی خریداری حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔مگر بھارت کب کسی کی سنتا ہے۔؟
ہندوستان کی فضائیہ اب خطرے میں ہے کیونکہ چینی فضائیہ اور پاک فضائیہ اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنارہی ہیں۔ہندوستانی فضائیہ کولاجسٹکس،تربیت کی معیار کاری اور فورس ڈیزائین کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

ان سب کے باوجود بھی بھارت اپنی ”اوٹ پٹانگ“ حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے اسے ہمیشہ منہ کی کھانی پڑتی ہے،یا بھارت دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوانے کا عادی ہوچکا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت شروع سے ہی دنیا بھر کو خوب”انٹرٹینٹ“ کرتا آرہا ہے۔کبھی وہ ایک معصوم کبوتر کو پکڑ کر دنیا بھر میں روتا پھرتا ہے اور دعوے کرتا دکھائی دیتا ہے کہ یہ کبوتر ”آئی ایس آئی“ کا ایجنٹ ہے۔ کبھی بھارتی فضائیہ ڈاگ فائیٹنگ کرتے ہوئے اس قدر ناکام ہوتی ہے کہ کہنا پڑتا ہے ”بھارتی فائٹر پائلٹ ڈاگ فائیٹینگ کی نسبت کریش لینڈنگ میں زیادہ مہارت رکھتے ہیں۔“ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر میلی نظر رکھی ہے مگر پاکستان نے بھی بھارت کو خوب مزہ چکھایا ہے.۔سن 1999کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ڈاگ فائیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے غرور کو اس کے گھمنڈ کو خاک میں ملا کر اپنے وطن کا نام روشن کیا ہے۔ اور دشمنوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ”نظر ڈالی اگر تونے ہمارے ارضِ پاک پر تو ہمارا وعدہ ہے دشمن ہم تیری ہستی کو مٹا کر رکھ دیں گے۔“ اس ڈاگ فائیٹنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی لڑاکا طیارے کو مار گرایا اور پائلٹ کو اپنے قبضے میں لے لیا 2019 میں بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ڈاگ فائیٹنگ کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا تھا۔2019کے واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی چائے بہت مشہور ہوئی۔دشمن بھی آج ہمارے وطن کی چائے کو خوب یاد کرتا ہوگا۔

بھارتی فضائیہ کی مسلسل ناکامی کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں میں بھی ڈیپریشن کی بیماری تیزی سے اضافہ کررہی ہے گزشتہ چار سالوں میں بھارتی فضائیہ کے 79 اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے بے شمار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
جس میں سے چند درج ذیل ہیں:-
٭ستمبر 2021 کو فلائٹ لیفٹیننٹ، امیتیش ہرمکھ کو پولیس نے ایک خاتون آفیسر کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیاتھا،متاثرہ خاتون کے مطابق
بھارتی فضائیہ کے حکام نے اس کی شکایت پر کاروائی نہیں کی تھی۔
٭ اہم ایسٹرن کمانڈ میں تعینات بھارتی فضائیہ کے ایک سینئر گروپ کیپٹن کو دو خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ان کے موجودہ چارج سے ہٹا دیا گیا ہے، ان دو خواتین میں سے ایک خاتون ساتھی آفیسر کی بیوی تھی۔
٭بھارتی فضائیہ کے تین سینئر افسران پر فلائنگ آفیسر انجلی گپتا کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ہیں۔
٭ اندرا پورم، غازی آباد کی رہنے والی ایک خاتون نے ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کے خلاف ہراساں کرنے اور نازیبا الفاظ کہنے کی شکایت درج کروائی ہے

ان کے علاؤہ مزید بے شمار کیس رپورٹ ہوئے ہیں،کہتے ہیں ”فوج ملک کی پاسبان ہوتی ہے۔لوگوں کی حفاظت کرتی ہے۔“ مگر اس طرح کے کیس رپورٹ ہونے سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارتی فوج اپنی قوم کے پاسبان نہیں ہیں۔بلکہ ان کی فوج کے افسران درندے ہیں،بھیڑیے ہیں۔وہ بھڑیے جو اپنے ہی لوگوں کو بے رحمی سے نوچ کھاتے ہیں۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے وہاں کی قوم اپنے آپ کو اپنی فوج سے بچانے کی کوشش کرتی ہے
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 149782 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More