لیلتہ القدر: ہزار مہینوں سے بہتر اور افضل رات

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرٰکتَہُ

رمضان المبارک کے آخری عشرے (عشرہ نجات) میں ایک ایسی رات آتی ہے جو بہت فضیلت والی رات ہے اور جو ہزار مہینوں سے بہتر رات ہے، اس رات کو لیلتہ القدر کہتے ہیں، لیلتہ القدر کی اہمیت جاننے کے لئے ہم قرآن کریم اور احادیث مبارکہ سے معلومات لیتے ہیں۔

قرآن پاک کی "سورہ القدر" میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں لیلتہ القدر کی متعلق آگاہ فرماتے ہیں، سورہ القدر پانچ آیات پر مشتمل ایک مختصر سی سورت ہے جس میں لیلتہ القدر کا تذکرہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجہ سورہ القدر:

1) یقیناً ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل فرمایا

2) تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟

3)شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے

4) اس میں (ہر کام) کے سرانجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل علیہ السلام) اترتے ہیں۔

5) یہ رات سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر طلوع ہونے تک رہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قرآن پاک کی روشنی میں ہمیں معلوم ہوا کہ شب قدر یا لیلتہ القدر ایسی رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کو نازل فرمایا، لیلتہ القدر کی عبادت ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے اور یہ کہ اس رات کو اللہ رب العالمین کے حکم سے فرشتے اور جبرائیل علیہ السلام برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ زمین پر تشریف لاتے ہیں اور یہ رات فجر تک رہتی ہے۔

آئیے اب لیلتہ القدر کے متعلق حدیث ملاحظہ کرتے ہیں۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"لیلتہ القدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں (21، 23، 25، 27، 29) میں تلاش کرو۔

اس رات کی بڑی ہی فضیلت ہے، ہمیں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے عشرہ نجات کی طاق راتوں میں خوب عبادت کرنی چاہیے، تلاوت قرآن کرنی چاہیے، ذکر الہی کرنا چاہیے، نوافل ادا کرنے چاہیے اور اپنے گناہوں کی معافی اور نار جہنم سے آزادی کی خوب دعائیں مانگنی چاہیے اور اس رات کی برکتوں سے فیض یاب ہونا چاہیے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40525 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.