دلیپ کمار نے کس کی محبت میں سائرہ بانو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ان کے ایک غلط فیصلے نے ساری عمر کا پچھتاوا دے دیا

image
 
میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور اعتماد کا رشتہ ہوتا ہے جس کی سب سے بڑی خوبصورتی ان دونوں کے درمیان باہمی محبت اور وفا ہوتی ہے۔ مگر بعض اوقات لمحوں کی لغزش سالوں کی خلش کا روپ دھار لیتی ہے اور ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کہ جیون ساتھی میں سے کوئی ایک دوسرے سے بے وفائی کا مرتکب ہوتا ہے-
 
اس صدی کے خوبصورت ترین جوڑے کی بے وفائی کی داستان
اداکار دلیپ کمار جن کا اصل نام یوسف خان تھا ان کو اس صدی کا سب سے اسمارٹ اور ہینڈ سم مرد قرار دیا جاتا ہے برصغیر پاک و ہند میں ہزاروں نوجوانوں نے ان کے انداز کو کاپی کیا اور ان جیسا نظر آنے کی کوشش کی- دوسری جانب ان کی بیگم سائرہ بانو جو کہ پری چہرہ کہلائی جاتی تھیں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھیں-
 
اگرچہ یہ جوڑا اولاد کی نعمت سے ساری عمر محروم رہا مگر باہمی محبت اور خوبصورتی کے سبب اس کو ایک مکمل ترین جوڑا کہنا بے جا نہ ہوگا-
 
مگر جیسے کہ انسان کی فطرت ہے کہ اس کے مزاج میں خوب سے خوب تر کی جستجو شامل ہے یہی چیز ان کے اندر بے وفائی کا سبب بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ دلیپ کمار کے ساتھ بھی ہوا-
 
image
 
دلیپ کمار کی دوسری شادی
شادی کے پندرہ سالوں کے بعد ایک بہترین اور خوشگوار زندگی کے باوجود حیدرآباد میں دلیپ کمار کی بہنوں کی توسط سے ان کی ملاقات ایک پاکستانی لڑکی اسما رحمان سے کروائی گئی-
 
جس کے بعد دلیپ کمار نے اسما رحمن سے شادی کا فیصلہ کر لیا اپنی آپ بیتی میں دلیپ کمار نے اس شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ بدترین وقت تھا جب انہوں نے کچھ وقت کے لیے سائرہ بانو کو اپنی زندگی سے دور ہونے کا فیصلہ کیا-
 
مگر دلیپ کمار کی دوسری شادی ایک ہولناک خواب کی طرح صرف دو سال چل سکی اور اس کے بعد طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی-
 
سائرہ بانو کا دلیپ کمار کی شادی پر ردعمل
اس حوالے سے سائرہ بانو کا یہ ماننا تھا کہ دلیپ کمار ان کے لیے ہمیشہ سے ان کے صاحب تھے انہوں نے بہت کم عمری میں ان کے ساتھ شادی کی خواہش کی تھی جس کو وقت نے مکمل کر دیا تھا۔
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بہت اچھی طرح واقف تھیں کہ لڑکیاں دلیپ کمار سے شادی کرنے کے لیے مرتی ہیں مگر وہ یہ بھی جانتی تھیں کہ وہ دنیا کی خوش قسمت ترین انسان ہیں جس کو یہ فخر حاصل ہوا-
 
image
 
اس وجہ سے اگر زندگی میں کسی وقت میں بھی اگر دلیپ کمار نے کوئی لغزش کی بھی تو اس کے باوجود ان کو یہ یقین تھا کہ دلیپ کمار ان کے علاوہ کسی اور کے نہیں ہو سکتے ہیں اور ایک نہ ایک دن ان کے پاس واپس آئيں گے- اور ایسا ہی ہوا صرف دو سالوں کے بعد دلیپ کمار اسما رحمن کو چھوڑ کر واپس سائرہ بانو کے پاس آگئے اور انہوں نے ان کو کھلے دل سے تسلیم کر کے ان کی غلطی کو معاف کر دیا-
YOU MAY ALSO LIKE: