|
|
فواد خان کا نام ذہن میں آتے ہی ڈرامہ ہمسفر اور زندگی
گلزار ہے کہ ایک چاکلیٹی ہیرو ذہن میں آجاتا ہے جس کی حقیقی زندگی میں
جھانکا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایک بہترین پیار کرنے والا شوہر
اور باپ ہے۔ اور دیکھنے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ انتہائی نرم
مزاج انسان ہیں۔ |
|
مگر شہرت ایسی بلا ہے جو بڑے بڑے دماغوں کو چکرا کر رکھ
دیتی ہے اور جب شہرت ایسی اچانک ملنے والی ہو جس کے لیے انسان نے بہت زيادہ
پاپڑ نہ بیلے ہوں تو پھر تو گردن میں سریہ لگنے کا محاورہ کچھ ایسا غلط بھی
نہیں ہوتا- |
|
فواد خان اور ان کے
ساتھی اداکار |
عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ فواد خان اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان
ہیں نہ تو وہ سوشل میڈيا پر بہت ایکٹو ہیں اور نہ ہی دوسروں کے معاملات پر
بیان بازی کر کے خبروں کی زینت بنتے ہیں- |
|
حالیہ دنوں میں مولا جٹ 2 کی پبلسٹی کیمپئین میں ہر جگہ حمزہ علی عباسی کے
ساتھ نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں اسی وجہ سے ان سے جڑا
ایک ویڈيو کلپ بھی بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا ذکر شہریار منور نے
کیا تھا- |
|
|
|
فواد خان اور شہریار
منور |
شہریار منور نے اپنے کیرئير کا آغاز ڈرامہ زندگی گلزار
ہے میں فواد خان کے دوست کے طور پر کیا تھا اس ڈرامے میں ان کا کردار کافی
مختصر تھا اور اس ڈرامے میں ان کو اداکاری کی پیش کش ان کی پھپھو اور ڈرامہ
زندگی گلزار ہے کی پروڈيوسر سلطانہ صدیقی نے کی تھی- |
|
ان کا فواد خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ زندگی گلزار ہے
سے قبل ہم سفر ایک بہت بڑا ہٹ ثابت ہوا تھا اور اس نے فواد خان کو سپر
اسٹار بنا دیا تھا تو اس ڈرامے کا خمار اور اس کی شہرت کا نشہ زندگی گلزار
ہے کے دوران فواد خان پر چڑھا ہوا تھا- |
|
اس کے بعد جب ان کو پتہ چلا کہ شہریار منور سلطانہ صدیقی
کے بھتیجے ہیں تو ان کو وہ ایک سفارشی اداکار لگے- شہریار منور کا یہ بھی
کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کے زيادہ تر سین فواد خان کے ساتھ ہی تھے جن
کا رویہ ان کے ساتھ کافی برا اور سخت رہا- یہاں تک کہ کئی بار انہوں نے ان
کا مذاق بھی اڑایا- |
|
شہریار منور کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان
کے اندر ایکٹنگ سکھانے کا کوئی ادارہ موجود نہیں ہے تو نو آموز اداکاروں کو
تو سکھانے کے لیے ان کے سینئير اداکار ہی ہوتے ہیں لیکن اگر وہ تعاون نہ
کریں تو اکثر نئے اداکار دل برداشتہ بھی ہو جاتے ہیں اور ایسا ہی ان کے
ساتھ بھی ہوا- |
|
فواد خان اور اداکارہ
سائرہ یوسف |
اگرچہ اداکارہ سائرہ یوسف نے اب تک فواد خان کے ساتھ
کوئی ڈرامہ نہیں کیا مگر پیپسی کے ایک ایڈ میں یہ دونوں اداکار ایک ساتھ
نظر آئے اور لوگوں نے کافی پسند بھی کیے- مگر اس حوالے سے جب ایک انٹرویو
کے دوران سائرہ یوسف سے اداکار فواد خان کے ساتھ کسی ڈرامے میں کام کرنے کے
حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے قطعی انکار کر دیا- |
|
|
|
تاہم اداکارہ سائرہ یوسف نے اس حوالے سے کوئی
وجہ نہیں بتائی کہ وہ فواد خان کے ساتھ اداکاری کرنے کی کیوں خواہشمند نہیں
ہیں؟ تاہم ان تمام باتوں سے فواد خان کی شہرت اور مقبولیت کو کوئی اثر نہیں
پڑ رہا ہے اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- |