حمل کا وقت پورا ہوگیا لیکن درد شروع نہیں ہوئے، جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور سی سیکشن سے محفوظ ہو جائيں

image
 
عام نارمل حالت میں حمل کی مدت نو مہینے دس دن پر مشتمل ہوتی ہے نو مہینے پورے ہونے کے بعد نارمل ڈلیوری کی صورت میں کسی بھی وقت درد زہ شروع ہو سکتے ہیں جس کے بعد اگر کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہ ہو تو ڈلیوری نارمل ہو جاتی ہے-
 
وقت پورا نہ ہونے پر بھی درد نہ ہونا
مگر بعض کیسز میں یہ مدت نو مہینے دس دن سے بھی آگے ہو سکتی ہے اور اگر اس دوران بچہ نارمل ہو اور اس کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو تو ڈاکٹر قدرتی درد شروع ہونے کا انتظار کرتے ہیں-
 
مگر یہ وقت حاملہ ماں کے لیے مشکل ترین دور ہوتا ہے جس میں اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد فارغ ہو جائے کیوں کہ اس وقت میں اس کو کھانے پینے کے علاوہ اٹھنے بیٹھنے میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ نہ تو رات سو سکتی ہے ہر وقت کی گھبراہٹ اس کو الگ پریشان کرتی ہے-
 
ان حالات میں چینی ماہرین ڈاکٹر کے مشورے سے ایک خاص طریقہ علاج اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں-
 
image
 
ایکو پریشر کے ذریعے درد زہ شروع کرنا
ایکو پریشر طریقہ علاج ایکو پنچر طریقہ علاج جیسا ہی ایک طریقہ ہوتا ہے جو کہ چین میں ہزاروں سالوں سے رائج ہے اس طریقہ کار کے مطابق انسان کے جسم کے مختلف پریشر پوائنٹ کو دبا کر علاج کیا جاتا ہے-
 
تحقیقات کے مطابق اس طریقہ علاج کی مدد سے خواتین کو زجگی میں کافی آسانی مل سکتی ہے اور سی سیکشن کے خطرے سے بھی بچا جا سکتا ہے- ماہرین کے مطابق حاملہ عورت کے جسم میں ایسے پانچ پوائنٹ ہوتے ہیں جن کو دبانے سے درد زہ شروع ہو سکتا ہے- مگر یاد رہے کہ یہ عمل ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کیا جائے اور نہ ہی وقت سے پہلے کیا جائے-
 
ایس پی 6
یہ جگہ آپ کی پنڈلی کی پچھلی جانب پیر کی ایڑھی سے چار انگلی اوپر ہوتی ہے اس جگہ کو چند سیکنڈ تک شہادت کی انگلی سے دبائيں اور اس کے بعد اس کو ایک منٹ تک چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس عمل کو دہرائیں اس سے درد زہ کو شروع کرنے میں مدد ملے گی جو نارمل ڈلیوری کے لیے ضروری ہے-
 
بی ایل 60
یہ جگہ پیر کی ایڑھی اور ٹخنے کے درمیانی گڑھے والی جگہ ہوتی ہے اس جگہ پر کچھ منٹ تک مساج کرنے سے بھی درد زہ شروع ہو جاتے ہیں-
 
پی سی 8
یہ جگہ ہاتھ کی ہتھیلی کے درمیان میں ہوتی ہے جس جگہ پر ہاتھ کے انگوٹھے سے کچھ سیکنڈ تک مساج کریں اور اس کے بعد چھوڑ دیں اور چند منٹ کے بعد اس عمل کو دہرائیں-
 
image
 
ایل 14
یہ جگہ ہاتھ کے پچھلی جانب انگوٹھے اور پہلی انگلی کے درمیان ہوتی ہے اس جگہ پر اپنے انگوٹھے کی مدد سے چند منٹ تک مساج کریں اور اس کے بعد چھوڑ دیں اس جگہ پر مساج کرنے سے بھی درد زہ شروع ہو سکتے ہیں اور سی سیکشن سے بچا جا سکتا ہے-
 
بی ایل 32
یہ جگہ کولہوں کے درمیانی جگہ میں ہوتی ہے نسوانی مسائل کے حل کے لیے اس جگہ پر پریشر دینے کے بہت فوائد ہوتے ہیں اس جگہ پر بھی اپنے ہاتھ سے کچھ منٹ تک مساج کرنے سے درد شروع ہو سکتے ہیں-
 
یاد رکھیں!
ایکو پریشر طریقہ علاج سے ادویات کے بغیر درد شروع کیا جا سکتا ہے مگر یہ عمل کسی بھی صورت ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے- اور اس عمل کو کرنے سے قبل ماہر نسواں سے بچے کی صحت کے حوالے سے ضرور چیک کروا لیں اور اگر وہ آپ کو ڈلیوری کے لیے تیار کہیں تب ہی اس عمل کو کرنا چاہیے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: