من لا یشکرلناس لا یشکر اللہ

من لا یشکر الناس لا یشکراللہ
بقلم۔منوراحمد خورشید ۔لندن
سفر ہے شرط مہمان نواز بہتیرے
جن دنوں ، خاکسار سینیگال میں تھا۔یہ سال ۲۰۰۱ کی بات ہے۔ایک شام مجھے سینہ اوربائیں بازو میں درد کا احساس ہوا۔اس وقت میرے ایک سینیگالی دوست مکرم محمد درامے صاحب بھی میرے ساتھ میرے گھر پر ہی تھے۔ہم دونوں فوری طور پرایک قریبی اسپتال میں گئے۔ڈاکٹر صاحب نے بتایا یہ دل کا حملہ تھا۔اس نے بعض دوائیاں اور احتیاطیں تجویز کیں۔جس کے بعد ہم لوگ گھر واپس آگئے۔

گھر آکر میں نے پاکستان ایمبیسی میں فرسٹ سیکرٹری مکرم چوہدری منظور احمد صاحب سے رابطہ کیا۔(آج کل وہ بطور پاکستانی سفیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں )یاد رہے۔ چوہدری صاحب بنیادی طور پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ۔میں نے ڈاکٹر صاحب کو فون کیا۔ڈاکٹر صاحب اسی وقت میرے گھر تشریف لےآٗئے۔مجھے ساتھ لے کر ڈاکار شہر میں ایک اور ڈاکٹر کے پاس پہنچے۔اس ڈاکٹر نے بھی چیک کیا اور مزید چیک اپ کرانے کے لئے کہا۔اس کے بعد رات گئے ہم واپس آگئے۔

ڈاکٹر صاحب باوجود ایک بڑے سرکاری عہدہ پر ہونے کے، ایک فرشتہ سیرت انسان ہیں۔بہت ہی ہمدرد اور پیار کرنے والے وجود ہیں۔ان کی اہلیہ محترمہ بھی اللہ کے فضل سے اپنے مجازی خدا کی طرح بنی نوع انسان کی خدمت اور ہمدردی کے وصف سے مالامال ہیں۔جب انہیں میری بیماری کا علم ہوا۔ اگلے روز دونوں میاں بیوی میرے گھر تشریف لائے۔ساتھ میرے لئے خورد ونوش کے لوازمات بھی لائے۔میں نے اس تکلف کرنے کا شکوہ کیا۔جس پر مجھے بہت کچھ سننا پڑا۔بھابھی صاحبہ کہنے لگیں۔بھائی صاحب اب آپ ہمارے سامنے کھانا کھائیں۔ممکن ہے بعد میں آپ سستی کردیں۔پھر کئی دن تک ان کا یہ معمول رہا ۔باوجود میرے بار بار منع کرنے کے بھی وہ میرے لئے کھانا اپنے گھر سے بنا کر لاتے۔فجزاھم اللہ احسن الجزاء
ہمیں اللہ تعالی اور اس کے حبیب ﷺ نے یہی ارشاد فرمایا۔کہ جو انسان بندوں کا شکرادا نہیں کرتا وہ میرا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔

آج بھی ان دونوں میاں بیوی کے لئے میرے دل کی گہرائیوں سے دعا نکلتی ہے۔کان اللہ معھم




 

munawar
About the Author: munawar Read More Articles by munawar: 47 Articles with 53109 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.