میں نے مولا جٹ کے بجائے نوری نت کا کردار اس لیے کیا، حمزہ علی عباسی نے ہیرو کے بجائے ولن بننا کیوں پسند کیا؟ حیرت انگیز وجہ

image
 
فلم مولا جٹ 2 بالاآخر ریلیز ہو گئی اور اس کا چرچا آج کل سوشل میڈیا پر ہر طرف نظر آنا ہے اور اسی وجہ سے اس میں کام کرنے والے دو مرکزی اداکار حمزہ علی عباسی اور فواد خان بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں-
 
ویسے تو دونوں ہی عوام کے پسندیدہ اداکار ہیں اور ان میں سے زیادہ بہتر کون ہے اس کا فیصلہ کرنا کافی مشکل ہے مگر اس کے باوجود ان دونوں کا موازنہ ایک دوسرے کے ساتھ کرنے کی کوشش تو کی ہی جا سکتی ہے- یہی وجہ ہے کہ آج ہم نے ان دونوں کو کچھ بنیادوں پر جانچنے کی کوشش کی ہے-
 
ٹوئٹر
اگر سوشل میڈیا کے ذریعے ٹوئٹر کے حوالے سے دونوں کا موازنہ کیا جائے تو فواد خان ٹوئٹر پر زيادہ ایکٹو نظر نہیں آتے ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی جو ڈی پی بھی لگا رکھی ہے وہ بھی کافی پرانی ہے جس میں وہ اسی کی دہائی کے اداکار محسوس ہو رہے ہیں-
 
جبکہ ان کے مقابلے میں حمزہ علی عباسی کو دیکھا جائے تو وہ سوشل میڈيا اور خاص طور پر ٹوئٹر کی افادیت اور اس کے استعمال کے حوالے سے کافی ایکٹو ہیں اور اکثر سیاسی حوالوں سے یا پھر مذہبی حوالے سے اپنا نقطہ نظر انتہائی موثر انداز میں پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں-
 
image
 
لباس
عام طور پر تو دونوں ہی بہت اسمارٹ اور خوش لباس ہیں مگر یہاں پر اکثر جگہوں پر حمزہ علی عباسی صرف سیاہ شلوار قمیض کا انتخاب کرتے ہیں وہ چاہے ان کے خاندان کی کوئی تقریب ہو یا پھر کوئی ایوارڈ شو ان کا انتخاب صرف سیاہ شلوار قمیض ہی ہوتا ہے-
 
جبکہ اس کے مقابلے میں لباس کے معاملے میں فواد خان اپنی ڈیزائنر بیوی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہیں ان کے لباس کے رنگوں کا انتخاب اور اس کو پہننے کا انداز بہت منفرد اور خوبصورت ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس معاملے میں وہ حمزہ علی عباسی سے کافی آگے نظر آتے ہیں-
 
ڈرامے
اگرچہ اداکاری کے حوالے سے دونوں بہترین ہیں اور عوام ان کی اداکاری کو بہت پسند بھی کرتی ہے فواد خان نے اگر ہمسفر اور زندگی گلزار ہے میں ادکاری سے لوگوں کے دل جیتے تو حمزہ علی عباسی نے بھی پیارے افضل، من مائل اور الف جیسے ڈراموں میں اداکاری کا لوہا منوایا ہے- تو اس اعتبار سے اداکاری کے معاملے میں تو دونوں ہی ایک دوسرے کی ٹکڑ کے نظر آتے ہیں
 
فلم
فواد خان نے اپنے فلمی کیرئير کا آغاز بالی وڈ کے بڑے پلیٹ فارم سے کیا جس کی وجہ سے ان کی بطور فلم ایکٹر شہرت بھی کافی رہی جب کہ اس کے مقابلے میں حمزہ علی عباسی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم میں ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر کیا- اگرچہ اس فلم نے پاکستان باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کیا مگر حمزہ علی عباسی کو ایک مختلف کردار میں زیادہ پسند نہیں کیا گیا جس وجہ سے انہوں نے اس کے بعد اب مولا جٹ میں کام کیا-
 
image
 
مولا جٹ کا کردار
جیسا کہ اس فلم کے نام سے ظاہر ہے کہ مولا جٹ اس فلم کا ہیرو ہے اور یہ اس کہانی کا مرکزی کردار ہے مگر ہر حوالے سے فواد خان کے ہم پلہ ہونے کے باوجود حمزہ علی عباسی نے اس کردار کے بجائے نوری نتھ کے کردار کیوں کیا تو اس کے حوالے سے جب ان سے دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنی پسند سے اس کردار کو کرنے کی حامی بھری- ان کے خیال کے مطابق نوری نتھ کا کردار جو اس فلم میں ایک منفی کردار تھا ان کو یہ محسوس ہوا کہ اس کردار میں اداکاری کرنے کی ان کے پاس زيادہ گنجائش موجود تھی اور وہ اس کردار کو مولا جٹ کے مقابلے میں زيادہ بہتر طریقے سے ادا کر سکتے ہیں- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلال لاشاری ان کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے جب ان کو اس فلم میں کوئی کردار ادا کرنے کی آفر کی تو ان کا انتخاب نوری نتھ کا کردار تھا۔
 
اب اس کا فیصلہ تو فلم دیکھنے والے بہتر انداز میں کر سکتے ہیں کہ وہ اس کردار سے انصاف کرنے میں کہاں تک کامیاب ہوئے؟
YOU MAY ALSO LIKE: