جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اردگرد موجود کچھ عام سی چیزوں سے متعلق سوالات جن کے جوابات انتہائی دلچسپ

image
 
سوال پوچھنا ذہانت کی دلیل ہوتا ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ ذہین لوگ سوالات بہت پوچھتے ہیں اور صرف سوالات ہی نہیں پوچھتے ہیں بلکہ ان سوالات کے جوابات بھی تلاش کرتے ہیں- آج ہم آپ کو اردگرد موجود کچھ ایسے چیزوں کے حوالے سے کچھ ایسے جوابات بتائيں گے جن کے بارے میں ہم لوگ کم ہی جانتے ہیں-
 
1: کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاز کی کھڑکی میں سوراخ ہوتا ہے؟
جہاز کے سفر کے دوران بہت کم لوگوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ اس کی کھڑکی میں بہت ہی باریک سوراخ ہوتا ہے اس کی بنیادی طور پر دو وجوہات ہوتی ہیں ایک وجہ تو بلندی کے سبب ہوا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے جہاز کے شیشوں میں سوراخ بنایا جاتا ہے- اس کے علاوہ دوسرا سبب یہ ہے کہ اس سوراخ کے سبب شیشوں پر بھاپ کو روکنے کے لیے بھی ایسے سوراخ بنائے جاتے ہیں-
image
 
2: جینز کی پینٹ پر دھاتی بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
جینز کی پینٹ پر سنہرے بٹن دیکھ کر سب یہی سمجھتے ہیں کہ یہ خوبصورتی اور ڈیزائن کے لیے بنائے جاتے ہیں جبکہ حقیقت اس سے کافی مختلف ہے- جینز کی پینٹ بنیادی طور پر ورکنگ کلاس کے لوگوں کے لیے بنائی گئی تھی جس کا مقصد ایسا لباس بنانا تھا جو کہ زیادہ جلدی گھسنے سے بچ جائے- اس وجہ سے اس کی جیبوں پر ایسے دھاتی بٹن لگائے گئے تھے جو کپڑے کو رگڑ سے بچاتے تھے اور اس کی عمر بڑھاتے تھے-
image
 
3: بال پین کے ڈھکن پر سوراخ کیوں ہوتا تھا؟
بال پوائنٹ کو کام کرتے ہوئے یا کچھ سوچتے ہوئے منہ میں دبانے کی عادت ہم میں سے اکثر لوگوں کو ہوتی ہے اور اس میں موجود سوراخ کو بھی سب ہی نے محسوس کیا ہوگا- مگر اس سوراخ کی وجہ کم ہی لوگ جانتے ہوں گے- یہ سوراخ درحقیقت انسان کی جان بچانے کے لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اگر بے دھیانی میں یہ ڈھکن انسان اگر نگل بھی لے تو اس میں موجود سوراخ کی وجہ سے انسان کی سانس رکنے کا خطرہ نہ ہو اور اس کی جان بچ سکے-
image
 
4: کاپی پر مارجن لائن کیوں کھینچی جاتی ہے؟
اکثر ابتدائی کلاسز میں سب کو اس کے استادوں نے کاپی پر کام کرنے سے قبل سیدھی مارجن لائن کھنچنا ضرور سکھایا ہوگا- مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اکثریت استادوں کو بھی یہ نہیں پتہ ہوگا کہ یہ مارجن لائن کیوں کھینچی جاتی ہے- اکثر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ یہ مارجن لائن کام کو صفائی سے کرنے کے لیے لگوائی جاتی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے بلکہ پرانے زمانے میں ہر اہم کاغذ یا دستاویز میں مارجن لائن اس وجہ سے کھینچی جاتی تھی کہ پرانے زمانے میں چوہوں کی پسندیدہ خوراک کاغذ ہوتی تھی اور وہ کسی اہم دستاویز کو اگر کاٹ بھی لیتے تھے تو اس دستاویز کو محفوظ رکھنے کی نیت سے مارجن لائن لگا لی جاتی تھی کہ چوہے کناروں سے اگر کاغذ کو کھا بھی لیں تو لکھا ہوا حصہ محفوظ رہے-
image
 
5: ٹوپی پر پھندنا یا پوم پوم کیوں ہوتا ہے؟
اکثر اونی ٹوپیوں پر پھندنا یا پوم پوم دیکھنے والوں کو بہت خوبصورت لگتا ہے اور اس کے ڈیزائن کو دیکھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور لوگ یہی سوچتے ہیں کہ اس کو ٹوپی کی خوبصورتی کے لیے بنایا جاتا ہے- جب کہ ماضی میں ٹوپیوں میں اس پھندنے کو ایک خاص مقصد کے لیے بنایا جاتا تھا یہ ٹوپیاں خاص طور پر فرانسینی ملاحوں کے لیے بنائی جاتی تھیں اور اس کا مقصد ان کے سروں کو کسی قسم کی چوٹ سے بچانے کے لیے بنایا جاتا تھا-
image
 
6: کی بورڈ میں F اور J کی کی پر ابھار کیوں موجود ہوتا ہے؟
کی بورڈ پر ایف اور جے کی کیز کے اوپر بنا ہوا یہ ابھار کسی غلطی کے سبب نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ان افراد کے لیے ہوتا ہے جو نیچے دیکھے بغیر تیزی سے ٹائپنگ کرتے ہیں تو ان کی انگلیوں کو اس بات کی شناخت کروانے کے لیے کہ وہ کس قطار میں ٹائپنگ کر رہے ہیں- ان دو کیز پر ابھار بنا دیے جاتے ہیں تاکہ وہ دیکھنےکے بجائے صرف چھو کر محسوس کر سکیں-
image
 
7: جوتوں کے کناروں پر لیسز والے دو فاضل سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
اکثر جاگرز یا اسپورٹ شوز کے کناروں پر دو اضافی سوراخ ہوتے ہیں جن کے بارے میں کچھ لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ یہ ہوا کی گزر کے لیے بنائے جاتے ہیں تاکہ پیروں میں آنے والے پسینے کو روکا جا سکے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان سوراخوں کا مقصد پیروں کو اضافی تحفظ دینا ہوتا ہے- اگر جوتا پیر کے اندر مکمل طور پر فٹ نہ ہو تو ان سوراخوں میں سے لیسز کو گزار کر جوتے کو مزید ٹائٹ کیا جا سکتا ہے جس سے جوتے کے اندر پیر مڑنے سے بچ سکتا ہے-
image
 
یہ تمام باتیں اگرچہ بہت عام سی باتیں ہیں مگر ان کو جان کر حیرت کا جھٹکا تو سب ہی کو لگا ہوگا مگر معلومات میں اضافہ بھی ہوا ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: