یہ کنگ چارلس سے بھی زيادہ امیر ہیں، برطانیہ کے نئے وزيراعظم رشی سینک کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جو کوئی نہیں جانتا

image
 
آج کل پڑوسی ملک بھارت میں خوشیوں کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں اور اس کا سبب کچھ ایسا غلط بھی نہیں ہے برطانیہ میں بھارتی نژاد وزير اعظم رشی سینک نے ان کی دیوالی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے-
 
بھارتیوں کا یہ ماننا ہے کہ جن انگریزوں نے 200 سال تک ان پر حکومت کی ان سے حقیقی بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے اور وقت کا سب سے بڑا انتقام یہ ہے کہ اب ان کے سروں پر ایک ہندوستانی ںژاد وزير اعظم حکومت کرے گا۔ کچھ افراد نے تو رشی سینک کے وزيراعظم بنتے ہی ان سے یہ مطالبہ بھی کر دیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے تاج پر لگا کوہ نور ہیرا جو ہندوستان کی ملکیت تھا اس کو واپس دلوایا جائے۔
 
ویسے تو یہ سب باتیں ہی ہیں مگر رشی سینک کی زندگی کے حوالے سے جاننے کی خواہش سب ہی کو ہو رہی ہے تو اس حوالے سے آج ہم کچھ باتیں آپ کو بتائيں گے جو یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے-
 
رشی سینک ہندوستانی نہیں ہیں
جی ہاں رشی سینک کے حوالے سے یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ اگر چہ وہ ہندوستانی نژاد ضرور ہیں مگر وہ کبھی بھی ہندوستانی نہیں رہے- رشی سینک 1980 میں انگلینڈ کے شہر ساوتھمٹن میں پیدا ہوئے- ان کے دادا رام داس سینک کا تعلق ہندوستان سے ضرور تھا اور تقسیم پاکستان سے قبل گجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے- مگر 1935 میں ہی وہ وہاں سے نیروبی کینیا منتقل ہو گئے تھے-
 
image
 
جہاں 1949 میں رشی سینک کے والد یشویر کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد 1966 میں یہ خاندان انگلینڈ منتقل ہو گیا تھا جہاں ان کی شادی اشا بیری کے ساتھ ہوئی تھی جو کہ ہندوستانی نژاد تھیں- مگر ان کے بزرگ بھی تنزانیہ منتقل ہو چکے تھے اور وہاں سے انگلینڈ آئے تھے-
 
یشویر اور اشا کے گھر میں 1980 میں رشی سینک پیدا ہوئے اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ رشی کے شناختی کارڈ کے مطابق وہ کبھی بھی ہندوستانی نہ تھے-
 
کم عمر ترین وزيراعظم
برطانیہ کی گزشتہ 200 سال کی تاریخ میں رشی کا شمار کم عمر ترین وزيراعظم میں کیا جاتا ہے جن کی عمر صرف 42 سال ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے-
 
سیاست کے میدان میں تیز ترین ترقی
رشی کی سیاسی میدان میں تیز ترین ترقی بھی ایک ریکارڈ ہے جس کے مطابق رشی نے اپنے سیاسی کیرئير کا آغاز 2015 میں کیا جب ان کا انتخاب یارک شائر سے کیا گیا جس کے بعد سال 2018 میں ان کو بطور منسٹر ذمہ داریاں دی گئيں- اس کے بعد 2019 میں ان کو خزانے کا چیف سیکریٹری بنایا گیا اور صرف سات سال کی جدوجہد کے بعد وہ وزير اعظم کی کرسی سنبھالنے کے قابل ہوئے- ان سے قبل کی اعزاز ڈيوڈ کیمرون کے پاس تھا جنہوں نے 10 سال کی جدوجہد کے بعد وزارت عظمی سنبھالی تھی مگر رشی نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا-
 
image
 
شہزادہ چارلس سے زيادہ امیر
رشی کی اور ان کی بیگم کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ان کی کل دولت کا تخمینہ 730 ملین پاؤنڈ لگایا گیا ہے جو کہ موجود کنگ چارلس اور ان کی بیوی پامیلا کے مقابلے میں دگنی ہے کیوں کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 300 ملین پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے- ایک اندازے کے مطابق رشی اور ان کی بیگم کی جائيدادیں دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں-
 
کوکا کولا کے عادی
سال 2021 مں الیکشن کی ایک کمپئين کے مطابق رشی نے دو اسکول اسٹوڈنٹس کے سامنے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ کوکا کولا پینے کے عادی ہیں اور خاص طور پر ان کو میکسیکن کوک بہت پسند ہے اور نشے کی حد تک اس کو پینے کی عادت میں مبتلا ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: