|
|
جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ ہر انسان میں ایک بچہ چھپا ہوتا
ہے جو کسی بھی عمر میں کسی بھی وقت سامنے آجاتا ہے تو اس کہاوت میں ہم کچھ
تبدیلی کریں گے کہ ہر انسان میں ایک ڈاکٹر بھی چھپا ہوتا ہے جس کے لیے کسی
ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ کبھی بھی کسی کے سامنے بھی ابھر کر
سامنے آسکتا ہے- |
|
دیسی ڈاکٹر اور ان کے
نام نہاد نسخے |
ایسے لوگ عام طور پر دیسی ڈاکٹر کہلاتے ہیں
جو کہ پکا سا منہ بنا کر ایسی ایسی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو کہ
میڈيکل سائنس سنے تو چکرا کر رہ جائے اور یہ ساری باتیں عقل سے تو دور ہوتی
ہی ہیں بلکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا ہے- ایسی ہی کچھ تجاویز
کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے جو اکثر گھروں میں ہم سنتے تو ہیں مگر
ہم تک سوشل میڈيا کے ذریعے پہنچے ہیں جس میں ایک میڈیکل صفحے پر کسی نے یہ
دریافت کیا کہ عام طور پر دیسی ڈاکٹروں کی طرف سے کیا کیا سننے کو ملتا ہے
جس کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے- |
|
1: مالٹے کھانے کے بعد
دودھ پینے سے ہیضہ ہو سکتا ہے |
مالٹے یا رس والے مشروبات جو کہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور انسانی
صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- مگر ایک صارف کے مطابق ان کے گھر میں موجود
دیسی ڈاکٹروں کا یہ کہنا ہے کہ مالٹے کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے
کیوں کہ اس سے دودھ پھٹ جاتا ہے اور ہیضہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جب کہ
سائنسی طور پر اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے- |
|
2: ہائی بلڈ پریشر کا انوکھا علاج |
اگر آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہے تو دیسی ڈاکٹروں کے مطابق اس کو کم کرنے کا
بہترین طریقہ یہ ہے کہ سوڈے والے مشروب سیون اپ یا سپرائٹ میں آدھا پانی
ملا کر پی لیا جائے تو اس سے بلڈ پریشر فوراً کم ہو جائے گا- یعنی ڈاکٹر تو
پاگل ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیۓ ادویات اور پرہیز بتاتے ہیں- |
|
|
|
3: انسان ساری عمر میں
صرف 10 فی صد دماغ استعمال کرتا ہے |
یہ بات بھی اکثر بہت سمجھدار لوگوں کے منہ سے بھی سنی
جاتی ہے کہ انسان ساری عمر اپنے دماغ کا صرف 10 فی صد حصہ استعمال کرتا ہے
اور باقی نوے فی صد دماغ کے استعمال سے قبل ہی مر جاتا ہے-سوال یہ ہے کہ
اگر ایسا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ انسان کو صرف دس فی صد دماغ کے ساتھ ہی
کیوں اس دنیا میں نہیں بھیجتا- |
|
4: دودھ پینے سے زخم
خراب ہوتے ہیں |
دنیا بھر کے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ دودھ میں ایسی
پروٹین موجود ہوتی ہے جو زخمو ں کوجلد بھرنے میں مدد دیتے ہیں مگر ہمارے
دیسی ڈاکٹروں کے مطابق زخم کی صورت میں یا کسی آپریشن کے بعد اگر ٹانکے لگے
ہوں تو دودھ نہیں پینا چاہیے ورنہ زخم خراب ہو جائيں گے- کیوں کہ دودھ پس
پیدا کرتا ہے اب ان اللہ کے بندوں کو کون سمجھائے کہ دودھ جسم کے لیے کتنا
ضروری ہے اور خاص طور پر فوری طاقت فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے- |
|
5: عقل داڑھ
نکلوا دینے سے عقل ختم ہو جاتی ہے |
عقل داڑھ کو عقل داڑھ اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ
یہ انسان کے منہ میں نکلنے والے وہ دانت ہوتے ہیں جو بلوغت کے بعد نکلتے
ہیں لیکن میڈیکل ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اس کا عقل سے کوئی تعلق نہیں
ہوتا ہے- چونکہ یہ بلوغت کے بعد نکلنا شروع ہوتی ہےاس وجہ سے اس کے نکلنے
میں بہت درد ہوتا ہے اور اکثر منہ کی بناوٹ کے سبب یہ ٹیڑھی نکلنا بھی شروع
ہو جاتی ہے جس کو ماہر دندان نکال دینے کا مشورہ دیتے ہیں- مگر دیسی
ڈاکٹروں کی انوکھی تھیوری کے مطابق اگر عقل داڑھ نکلوا دی جائے تو اس کا
براہ راست اثر انسان کی عقل پر پڑتا ہے اور وہ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے- |
|
|
|
6: پپیتے کے
پتوں سے ڈینگی سے کم ہونے والی بلڈ لیٹس بڑھتے ہیں |
جیسا کہ آج کل ڈینگی کے بخار کا بہت زور ہے اور
آدھا پاکستان پپیتے کے پتے پلیٹیلٹس بڑھانے کے لیے استعمال کر رہا ہے- کچھ
ابن الوقت لوگوں نے تو پپیتے کے یہ پتے پاوڈر کی شکل میں پیک کر کے بیچنے
بھی شروع کر دیے ہیں- جب کہ حقیقت میں پپیتے کے پتے میڈیکل ماہرین کے مطابق
خون کو پتلا کرتے ہیں جس سے ڈينگی کے مریضوں کو شدید جانی خطرہ بھی لاحق ہو
سکتا ہے اور میڈیکل ماہرین اس کے استعمال سے سختی سے منع کرتے ہیں مگر
ہمارے دیسی ڈاکٹروں کو کون سمجھائے- |
|
یہ سب تو صرف ایک جھلک تھی ایسے بہت سارے
واقعات ہمارے اردگرد بکھرے پڑے ہیں اگر آپ کو بھی ان میں سے کچھ پتہ ہیں تو
معلومات کے لیے ضرور شئير کریں- |