کلرسیداں عید میلاد النبی کے جلوس اور ذکر اذکار کا پر نور محافل

ملک کے دیگر حصوں کی طرح کلرسیداں میں بھی رحمتہ العلمین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت نہایت ادب و احتراماور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے جس کا اہتمام مرکزی میلاد کمیٹی نے کیا تھا جلوس کے آغاز سے قبل مقامی علماء کرام نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی نے اپنے حبیب ﷺ کا ذکر بلند کیا ہے اور قیامت تک حضور ﷺ کا ذکر بلند ہوتا رہے گا اور یہی بڑی وجہ ہے کہ ہر آنے والے وقت میں حضور ﷺ سے عقیدت کرنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور ہر سال پہلے کی نسبت زیادہ عقیدت سے عید میلاد النبی منایا جاتا ہے اﷲ تعالی نے اپنے حبیب کی اطاعت کو اپنی اطاعت کہا ہے اور ہمیں بھی ان کی اطاعت کرنی چاہیئے شرکاء سے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر و دیگر عہدیداران و دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ہے سرکاری انتظامیہ نے بھی جلوس میں بھر پور شرکت کی ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اعجاز احمد و دیگر سرکاری محکموں سربراہان پیش پیش رہے ہیں دعاکے بعد تقریبا ایک سو کے لگ بھگ جلوس اپنے اپنے مقرر کردہ راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی منازل کو روانہ ہو تے گے ہیں چیف آفسیر بلدیہ کی طرف سے بہترین انرطامات کیئے گے جبکہ پولیس تھانہ کلرسیداں نے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کر رکھے تھے ایس ایچ او قمر سلطان بذات خود تمام عمل کی نگرانی میں مصروف رہے ہیں اس مرتبہ تمام جلوسوں میں ایک منفرد جلوس بھی دیکھنے کو ملا ہے اس مرتبہ تحصیل بھر سے ٹریکٹرز اکٹھے کر کے ایک نہایت ہی قابل دید طریقے سے ٹریکٹر جلوس بھی نکالا گیا ہے جس نے تمام جلوسوں کی رونق دوبالا کر دی ہے مختلف مقامات پر ٹریکٹر جلوس کا استقبال اور گل پوشی ہوتی رہی ہے جلوس کے شرکاء نے ہر طرف حمد و نعت کے ریکارڈز لگا رکھے تھے جن سے ہر عاشق رسولﷺ کے دل میں جوش و خروش بیدارہو رہا تھا

کلرسیداں کے مضافاتی علاقوں جن میں شاہ باغ سر فہرست ہے میں بھی عید میلاد النبی کے جلوس نکالے گے ہیں شاہ باغ کے گرد و نواح سے جتنے بھی جلوس نکلاے جاتے ہیں ان کو ایک مقامی ڈیرہ خالصہ کے رہائشی عاشق رسول شاہین صابر عطاری بوسٹ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اہلیان ڈیرہ خالصہ،ڈھوک اعوان،حاجی مارکیٹ،ڈھوک مستریاں،باغبوٹا،کشمیر ٹاون،ڈھوک طوطا،ڈھوک میاں بہادر علی،چھپری اکو،چمبہ کرپال،نوتھیہ،رکھ غزن آباد کے عاشقان رسول(صلی اﷲ علیہ وسلم) کے عظیم الشان جلوس کی مفتی ندیم رضوی سیرانی صاحب،علامہ شفا اﷲ نیازی صاحب،علامہ نوید نقشبندی صاحب،علامہ توصیف مدنی صاحب۔علامہ عاقب رضوی صاحب،حافظ واجد صاحب، شاہین صابر عطاری ،نسیم اختر قریشی صاحب،راجہ عبدالکریم ناز نے تما م جلوسوں کی قیادت کی ہے الحمداﷲ جلوس میلاد اپنے وقت مقرر پر پہنچا جہاں پر مزید جلوس میلاد تریل،کلاڑی،بارہ دری،آراضی بانڈی،ڈھوک عزیزال کے عاشقان رسول(صلی اﷲ علیہ وسلم) کے جلوس شاہ باغ ماسٹر ضمیر صاحب کی مارکیٹ میں حافظ مصدق رضا صاحب کے لگائے گے پنڈال میں اکھٹے ہوئے جہاں مختصر سی محفل ہوئی اور 12:30 بجے اختتامی دعا ہوئی اور آخر میں وسیع لنگر تقسیم کیا گیاعلاقے بھر سے کثیر تعداد میں عوام کے جم غفیر نے شرکت فرمائی اس پر مسرت موقع پر دربار حضرت بابا غلام بادشاہ نوتھیہ شریف کا ایک روزہ عرس پورے اہتمام کے کے ساتھ منایا گیا ہے جس کا مقصد بھی یوم ولادت و باسعادت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا علاقہ بھر سے نکلاے گے جلوس دربار پر حاضری دینے کے بعد اپنے مقرر کردہ راستوں پر روانہ ہو جاتے ہیں عرس پر دور دراز سے مریدین نے شرکت کی ہے اس موقع پر حاضری دینے والے علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ ولی اﷲ اﷲ تعالی کے مقبول بندے ہیں انہوں نے اپنی زندگیاں اﷲ کی راہ میں وقف کی ہیں جس وجہ سے اﷲ تعالی لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دیتے ہیں اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت کا درس دیا ہے اور اﷲ تعالی سے بھی محبت کا درس دیا ہے عرس کے شرکاء کیلیئے لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا چوکپنڈوڑی میں بھی جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منایا گیا ہے جس کی قیادت مرکزی میلاد کمیٹی چوکپندوڑی خاکساران مدینہ نے کی ہے چوکپندوڑی کے گرد و نواح سے سینکڑوں کی تعداد میں جلوس حضور ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یہاں پہنچے ہیں یہاں پر بھی مقامی انتظامیہ بلخصوص پولیس چوکی چوکپنڈوڑی کے عملہ کے طرف سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے گے تھے عید میلاد النبی کے اس پر مسرت موقع پر جہاں میلاد کمیٹیوں کے انتطامات بہترین تھے وہاں پر سرکاری انتظامیہ کے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں اﷲ تعالی ہم سب کے دلوں کو حضور ﷺ کی محبت سے روشن فرمائیں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 170047 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.