جب سہیلی بنی سوتن، سری دیوی پر بونی کپور کے ساتھ شادی اور موت ہمیشہ الزامات کی لپیٹ میں کیوں؟

image
 
کچھ شخصیات ہی ایسی ہوتی ہیں جو اپنی زندگی میں بھی محبت اور شہرت کے تخت پر براجمان رہتے ہیں اور جب مرتے ہیں تو ان کی موت بھی ایسی ہوتی ہے جو ان کی شہرت کو بڑھا دیتی ہے- ایسی ہی بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سری دیوی بھی تھیں جو کبھی تو ہوا ہوائی بن کر لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرتی تھیں تو کبھی چاندنی بن کر ایک اسٹائل آئکن بن گئیں-
 
پہلی نظر کی محبت
پہلی نظر کی محبت کو اکثر افراد کم عمری یا ٹین ایج کا فسوں کہتے ہیں لیکن اگر یہی محبت پختہ عمر کے کسی فرد کو ہو تو پھر یہ صرف محبت نہیں ہوتی ہے بلکہ محبت سے کچھ آگے کے جنون کی بات ہوتی ہے-
 
ایسی ہی ایک محبت معروف فلمساز بونی کپور کو بھی سری دیوی سے ہوئی تھی جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسکرین پر سری دیوی کو ایک تامل فلم میں دیکھا تھا۔ سری دیوی کو دیکھتے ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اگلی فلم میں سری دیوی کو لازمی کاسٹ کریں گے-
 
ایسی ہی ایک محبت معروف فلمساز بونی کپور کو بھی سری دیوی سے ہوئی تھی جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسکرین پر سری دیوی کو ایک تامل فلم میں دیکھا تھا۔ سری دیوی کو دیکھتے ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اگلی فلم میں سری دیوی کو لازمی کاسٹ کریں گے-
 
image
 
جب وہ پہلی بار سری دیوی سے ملے تو ان کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی اور ہندی نے ان کو بہت متاثر کیا بونی کپور کا یہ کہنا تھا کہ سری دیوی کو دیکھ کر ان کو ایسا محسوس ہوا جیسے ان کا کوئی خواب پورا ہو گیا۔ جس کے بعد بونی کپور نے شیکھر کپور کی فلم مسٹر انڈیا کے لیے سری دیوی کو سائن کرنے کا فیصلہ کر لیا-
 
منہ مانگے معاوضے سے زيادہ ادائیگی
اس وقت سری دیوی بالی وڈ کی سب سے زيادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کے طور پر کام کر رہی تھیں جب بونی کپور نے ان کو مسٹر انڈیا میں کام کرنے کی آفر کی تو سری دیوی کی والدہ نے دس لاکھ ڈیمانڈ کیے- اس وقت سری دیوی ایک فلم کا آٹھ ساڑھے آٹھ لاکھ لے رہی تھیں اور ان کو امید تھی کہ دس مانگیں گی تو آٹھ تو مل جائيں گے- مگر بونی کپور نے ان کو دس کے بجائے گیارہ لاکھ میں سائن کر لیا-
 
سہیلی بنی سوتن
سری دیوی کے حوالے سے ان کے نام متھن چکروتی اور جتندر کے ساتھ لیے جاتے رہتے تھے مگر سری دیوی کا یہ کہنا تھا کہ وہ کسی شادی شدہ مرد سے شادی نہیں کریں گی بلکہ وہ کسی بھی مرد کی دوسری بیوی بننا پسند نہیں کریں گی-
 
بونی کپور نے سری دیوی کے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا تھا جس کے سبب بونی کپور اور سری دیوی کے خاندانوں میں بھی بہت قریبی تعلق تھا۔ بونی کپور اس وقت شادی شدہ تھے اور دو بچوں کے باپ بھی تھے۔ ان کی بیوی مونا ان سے عمر میں دس سال چھوٹی تھیں اور ان کی شادی کو تیرہ سال ہو چکے تھے۔ ان کی بیوی مونا شوریے کپور سری دیوی کی بہت گہری دوست تھیں سری دیوی اکثر اس فیملی کے ساتھ وقت گزرانے کے لیے ان کے گھر آتی جاتی رہتی تھیں- مگر جب بونی کپور اور سری دیوی کے معاشقے کا علم مونا کو ہوا تو وہ اپنے بچوں کو لے کر بونی کپور سے علیحدہ ہو گئیں-
 
سری دیوی کی بھی یہی خواہش تھی کہ بونی کپور اپنی پہلی بیوی اور بچوں سے دور رہیں یہاں تک کہ اگر کبھی بونی اپنی فیملی سے ملتے تو اس کے بعد سری دیوی بہت جھگڑا کرتی تھیں- یہاں تک کہ انہوں نے اس بارے میں کئی بار مونا سے بھی جھگڑا کیا- یہی وجہ ہے کہ بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کا رویہ اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ اچھا نہیں تھا-
 
image
 
سری دیوی کی موت اور الزامات
سری دیوی کی موت 25 فروری 2018 کو دبئی کے ایک ہوٹل میں فیملی ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی- سری دیوی اپنے کسی قریبی عزیز کی شادی کے لیے دبئی کے ایک ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں باتھ ٹب سے ان کی لاش کو ان کے شوہر بونی کپور نے دریافت کیا-
 
سری دیوی کی موت کو ایک سابق پولیس آفیسر کے مطابق حادثاتی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ سری دیوی دل کی مریضہ نہ تھیں اور اس کے علاوہ سری دیوی کی موت اس وقت مزید مشکوک ہو جاتی ہے جب یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کی ایک انشورنس پالیسی شارجہ میں لی گئی تھی جس میں سری دیوی کے دبئی میں ہی ہلاک ہونے کی صورت میں ان کے لواحقین کو 225 کروڑ کی خطیر رقم ملنی تھی-
 
اس کے علاوہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری دیوی کی موت کے پیچھے ڈان داؤد ابراہیم کا نام بھی ہو سکتا ہے کیوں کہ سری دیوی کی موت پرسرار حالات میں جس ہوٹل میں ہوئی اس کے مالک داؤد ابراہیم تھے اور ان کے کچھ معاملات میں سری دیوی کے ساتھ تنازعات بھی سامنے آرہے تھے- تاہم سری دیوی کو ان کی فلموں اور ان کی اداکاری اور رقص کے سبب آنے والے کئی سالوں تک یاد رکھا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: