خلا سے زمین کیسی نظر آتی ہے؟ انسان کے تخلیق کردہ عجائبات اور ان کی متاثر کن خلائی مناظر

image
 
کیا آپ کو کبھی اس بات کا خیال آیا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کرہ ارض کے سب سے عمدہ مقامات کا نظارہ کرنے کا موقع ملتا ہے؟ جس میں وہ روزانہ سیٹلائٹ اور جہازوں کی مدد سے زمین کے مختلف مقامات کی خلا سے لی گئی تصاویر کو اکھٹا کرتے ہیں۔ یہاں ہم خلائی اسٹیشن سے لی گئی انسان کے تخلیق کردہ عجائبات کی متاثر کن تصاویر پیش کر رہے ہیں-
 
Tarbela Dam
پاکستان میں دریائے سندھ کے ساتھ پھیلی وسیع چٹانیں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کافی متاثر کن نظر آتی ہیں- اس سے منسلک تربیلا ڈیم کا شاندار پہلو یہ ہے یہ کسی انسان کی جانب سے بنایا جانے والا پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے- یہ ڈیم 106 ملین کیوبک میٹر کے حجم کا مالک ہے-
image
 
Durrat Al Bahrain, Bahrain
اگر بحرین کے اس مصنوعی جزیرے کے رہائشی اسپیس خلائی اسٹیشن پر سوار پر ہوتے ہیں تو وہ اپنے گھر انفرادی طور پر نہیں دیکھ سکتے- لیکن اپنے پڑوس میں بحرین کے جنوب مشرقی ساحل پر شاندار 1,032-ولا کا شاندار نظارہ ضرور کرسکتے ہیں جو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے-
image
 
Bingham Canyon Mine
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لے جانی والی یہ تصویر امریکی علاقے Utah میں موجود کان کی ہے اور یہ دنیا کے ایسے مقامات میں سے ایک ہے جہاں مصنوعی طور پر بڑے پیمانے کھدائی کی گئی ہے- یہاں کے پہاڑوں سے porphyry copper نکالا جاتا ہے-
image
 
Almeria greenhouses
بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی گئی یہ تصویر اسپین میں واقع ہزاروں پلاسٹک گرین ہاؤسز کی ہے جنہیں خلا سے دیکھ کر بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے اسپین کے پہاڑوں کو برف نے ڈھک رکھا ہے-
image
 
Dubai waterfront
50 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ ریت کھود کر یہاں تعمیر کیا جانے والا یہ مصنوعی جزیرہ متحدہ عرب امارات میں واقع ہے- اور یہاں موجود دبئی واٹر فرنٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے حقیقی معنوں میں شاندار نظارے کی پیشکش کرتا ہے-
image
 
Nile delta aquaculture
بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی گئی یہ تصویر ایک مچھلیوں کے فارم کی ہے اور یہ فارمنگ مصر میں دریائے نیل کے ڈیلٹا کے شمال مشرقی ساحل کے ساتھ کی جارہی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: