نثار حیدر منیجر نیشنل بینک کلرسیداں ایک عظیم شخصیت

نیشنل بینک پر پہلے ہی صارفین بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں لیکن اگر خوش قسمتی سے سٹا ف اور خاص طور پر برانچ منیجر اچھے تعینات ہو جائیں تو پھر صارفین کی لائنیں لگ جاتی ہیں کسی بھی بینک میں صارفین کی دلچسپی میں بینک کے عملے کا بہت بڑا انحصار ہوتا ہے خوش قسمتی سے ہمارے کلرسیداں نیشنل بینک میں بھی ایک اعلی صلاحیتوں کے مالک برانچ منیجر تعینات ہو چکے ہیں جن کے ساتھ صرف سلام کرنے سے اپنائیت کا احساس دل میں جنم لیتا ہے اگر تھوڑی دیر کیلیئے ان کے پاس بیٹھ جائیں تو دل میں پچھتاوا محسوس ہوتاہے کہ ہم پہلے ان سے ملاقات کیوں نہیں کر سکے ہیں ہم نے اتنی دیر کیوں کر دی ہے ہوا یوں اپنی والدہ محترمہ کے پنشن اکاؤنٹ کے سلسلے میں کلر سیداں نیشنل بینک میں لے کر گیا جہاں میری ملاقات ایک نفیس، خوش اخلاق اور دھیمے لہجے کے مالک ایک برانچ منیجر سے ہوئی جن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں میری مراد نثار حیدر ہے۔ یہ ان سے میری پہلی ملاقات تھی کام تھوڑا مشکل تھا گھبراتے ہوئے ان کے کمرے میں گیا اور بات کی کام بتایا انہوں نے کہا کہ میرے سامنے کونسا کام مشکل ہے آپ بیٹھیں ابھی کام کرتا ہوں ان کے دفتر میں ان کے پاس بیٹھ گے ان کی خوش اخلاقی کی وجہ سے یوں محسوس ہوا کہ جیسے ایک لمبے عرصے کی دوستی ہو میری شروع سے یہ عادت رہی ہے کہ میں جب بھی کسی تہذیب یافتہ شخصیت سے ملوں تو ان سے مکمل تعارف ضرور پوچھتا ہوں منیجر نثار حیدر صاحب فرمانے لگے میں کافی عرصے سے کلرسیداں برانچ میں تعینات ہوں مگر آپ سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں نے کہا میں ہرتنخواہ وصول کرنے یہاں آتا ہوں اور میرا تعلق پریس کلب کلرسیداں سے ہے اور پنڈی پوسٹ اخبار سے منسلک ہوں بس یہ سن کر منیجر نثار حیدر نے مجھ پر عزت و احترام کے لاتعداد پھول نچھاور کر دیئے جب تک ہمارا کام مکمل نہیں ہوا مجھے اپنے دفتر سے ادھر ادھر ہونے نہیں دیا کافی گپ شپ اور تعلیم اور ملکی مسائل پر بات ہوتی رہی کلرسیداں نیشنل بینک کے صارفین کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اس کے بعد میرا ان سے تعلق مضبوط سے مضبوط ہوتا چلا گیا آپ یقین جانیں میں نے اپنی زندگی میں اتنا محبت بھرا انسان بہت کم کم دیکھا ہے صارفین سے اتنے پیار سے بات کرتے ہیں کہ صارف انکی باتوں سے ہی مکمل مطمئن ہونا شروع ہو جاتے ہیں میرے ہوتے ہوئے تقریباً دس سے زیادہ صارفین اپنے کاموں کے سلسلے میں انکے پاس آئے مجال ہے کہ انکا نرم مزاج دھیمہ لہجہ بدلا ہوان میں سے چند صارفین ایسے بھی تھے جن کے کاموں کے سلسلے میں ان کو اپنی سیٹ سے اٹھ کر ان کے ساتھ جانا پڑا ہے مگر وہ ان صارفین کے ساتھ باہر گے ان کے کام کروائے ان کو مکمل مطمئن کرنے کے بعد واپس اپنے کمرے میں لوٹے مجھے اس دن معلوم ہوگیا کہ یہ شخص اپنی دنیا میں بھی خوش اور آخرت میں بھی کامیاب ہوگا کیونکہ یہ اﷲ کی مخلوق سے انتہا کا پیار کرتے ہیں ان کی مشکلات کو دور کرتے ہیں بزرگ صارفین کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر ان کے کام کے کاؤنٹر پر لے جاتے ہیں وہ برانچ منیجر نہیں بلکہ اﷲ پاک کی مخلوق کی خدمت و عوامی خدمت گار کے طور پر اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں ان کی کلرسیداں برانچ میں تعیناتی سے صارفین کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جو ان کے دفتر میں صرف کسی مشورے کیلیئے چلا جائے وہ نیشنل بینک کا قیدی بن جاتا ہے نیشنل بینک کے اعلی حکام کا بھی شکریہ ادا کریں گے کہ انہوں نے کلرسیداں کے بینک صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کیلیئے نثار حیدر کی صورت میں ایک قابل و دیانتدار برانچ منجیر کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں ہیں وہ اپنے صارفین کو مزید سہولیات باہم پہنچانے کیلیئے کوشاں ہیں اس سے قبل بھی یہاں پر منیجرز تعینات رہے ہیں لیکن نثار حیدر کی پالیسیوں سے تمام صارفین مکمل طور پر اظہار اطمینان کر رہے ہیں آپ ایک بار ان سے ملاقات کر کے آزما لیں معلوم ہو جائے گا کہ بینکنگ ادب احترام اور پیار محبت کس چیز کو کہتے ہیں امید کی جاتی ہے کہ وہ برانچ کو صارف دوست بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے اگر میں اس پیار بھری ملاقات کو مکمل لکھنا چاہوں تو کام بہت لمبا ہو جائے گا لہذا اتنے پر ہی اکتفا کرتے ہوئے اجازت


 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144937 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.