محکمہ زراعت ( توسیع) کلرسیداں اپنے کاشتکاروں کی
رہنمائی کیلیئے ہر وقت تیار بیٹھا ہوا ہے ربیع یا خریف کاسیزن ہو فیلڈ سٹاف
اپنی اپنی یوسیز میں اپنے کاشتکار بھائیوں کو وقت کے مطابق مکمل معلومات و
رہنمائی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشارت
محمود اعوان اپنے عملہ کے ہمراہ گاؤں گاؤں جا کر ایسے پروگرامز کا انعقاد
عمل میں لا رہے ہیں جنہیں سن کر کاشتکاروں کو اپنی فصلوں و باغات سے متعلق
وہ سب کچھ سمجھ جاتے ہیں جن پر عمل کر کے وہ اپنی پیداوار میں دگنا اضافہ
حاصل کرسکتے ہیں وہ کسان کی تربیت کیلیئے فارمرز ٹریننگ پروگرام بھی ترتیب
دیتے رہتے ہیں ان کی محنتوں و رہنمائی کا نتیجہ ہی ہے کہ تحصیل کلرسیداں
پورے ضلع راولپنڈی میں سے گندم کے مقابہ جات مسلسل جیت رہا ہے اور پہلی
تینوں پوزیشنز کلرسیداں کو مل رہی ہیں یہ سب کچھ ویسے ہی ممکن نہیں ہو رہا
ہے بلکہ اس تمام کام کے پیچھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ذاتی دلچسپی و محنت شامل
ہے وہ کلرسیداں کی سرزمین کو کاشتکاروں کی نہیں بلکہ ذاتی تصور کر کے محنت
کر رہے ہیں وہ ہر وقت اپنے کاشتکاروں سے مکمل رابطے میں رہتے ہیں مقامی
کاشتکار ان سے ہر قسم کی رہنمائی حاصل کر رہے ہیں ان کی زراعت اور اپنے
کاشتکاروں سے پیار محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ
ایسے کاشتکار حضرات جن کا اپنی زمینوں کیلیئے اچھے بیج ڈالنے کی سوچ رکھتے
ہیں لیکن ان کو اچھے بیج کی دستیابی کا صحیح علم نہیں ہوتا ہے وہ ان کو
پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دفاتر تک کی مکمل معلومات فراہم کرتے ہیں اور ذاتی
اثر و رسوخ استمعال میں لا کر ان کو اچھے بیج کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں
جس وجہ سے کلرسیداں کے کاشتکار ان کو بہت زیادہ ادب و احترام کی نگاہ سے
دیکھتے ہیں وہ کھاد ڈیلرز پر بھی کڑی نظر لگائے ہوئے ہیں اور ہر وقت ان کو
مانیٹر کر رہے ہیں محکمہ زراعت کلرسیداں اپنے کاشتکاروں کی پہلے ہی بہت
زیادہ رہنمائی کر رہا ہے پیر مہر علی بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کی
انتظامیہ نے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اپنی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات
کو ان کے اپنے اپنے علاقوں میں محکمہ زراعت کے سٹاف کے ساتھ مل کر گھر
کسانوں کو زیادہ گندم آگاؤمہم کے سلسلے میں آگاہی دینے کا منصوبہ ترتیب دیا
ہے جس کے تحت محکمہ زراعت اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات مشترکہ طور پر
فارمز ٹریننگ پروگرام کر رہے ہیں وہ گاؤں گاؤں اور گھر گھر جا کر کاشتکاروں
کو گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقے بتا رہے ہیں اس منصوبے پر
عملدرآمد کرتے ہوئے کلرسیداں میں محکمہ زراعت ( توسیع) اور پیر مہر علی
یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے تعاون سے تحصیل کے مختلف یوسیز میں اور موضع جات
میں سمارٹ فارمرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کسانوں کو زیادہ گندم
اگاؤبارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے اور متعلقہ زرعی کتابچے بھی تقسیم کیئے
گے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشارت محمود اعوان ،زراعت آفیسر کیتھرین
پیٹر،فیلڈ اسسٹنٹ محمد ضمیر احمد، سید ندیم حسین شاہ ،انعام الحق ، محمد
جمیل اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے فارمرز سے خطابات کیئے ہیں اور ان
کو گندم کی پیداوار بڑھانے بارے آگاہی فراہم کی ہے تحصیل بھر کی یونین
کونسلز میں بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ و طالبات کو ڈور ٹو ڈور
زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں ساتھ لے کر زمینداروں اور کسانوں سے
خصوصی میٹنگز کا انعقاد کر کے ان کو مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے زیادہ گندم
آگاؤ بارے خصوصی لٹریچر بھی تقسیم کیئے گے ہیں اس سلسلے میں یونین کونسل
غزن آباد ، گف کے موضع چھپر،دوبیرن کلاں،سموٹ ،چوہا خالصہ اور دیگر یونین
کونسلز میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیئے جا چکے ہیں جہاں پر اسسٹنٹ
ڈائریکٹر بشارت اعوان نے اپنے ما تحت عملہ اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات
کے ہمراہ زمینداروں سے ملاقات کر کے انہیں ملک میں غزائی قلت کے باعث زیادہ
سے زیادہ گندم آگاؤ گندم کی ترقی دادہ بیج کے استمعال جڑی بوٹیوں کی تلفی
بارے خصوصی بریفنگ دی گئی ہے اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا گیا کہ پچھلے
سال کی نسبت اس سال گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلیئے زیادہ سے
زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کی جائے گی جبکہ آخر میں تحصیل کی مختلف جہگوں پر
زیادہ گندم آگاؤ مہم کے سلسلے میں ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں جسمیں
یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیلڈ سٹاف محکمہ زراعت (توسیع) کلرسیداں کے علاوہ
زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد
بشارت اعوان نے گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کے طلبہ کو بھی گندم کے
حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے اور ان میں زرعی لٹریچر بھی تقسیم کیئے گے
ہیں نیز کسانوں میں پیداواری صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلیئے فارمرز ٹریننگ
پروگرامز کا انعقاد بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تحصیل بھر کے کسانوں اور
کاشتکاروں اور زراعت سے متعلق دلچسپی رکھنے والے افراد نے محکمہ زراعت
کلرسیداں اور پیر مہر علی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی طرف سے کا شتکاروں
کی آگاہی کیلیئے مشترکہ پروگرامز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے
یونیورسٹی انتطامیہ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار
بخاری ڈ پٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) راولپنڈی میڈم سعدیہ بانو اور اور
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محممود اعوان کے سٹاف کا
شکریہ ادا کیا ہے
|