|
|
گلزار کا شمار بالی وڈ کے ان شعرا میں ہوتا ہے جن کے
لکھے الفاظ اور ان کی تحریر کی ہوئی فلموں کی کہانیاں ان کو معروف ترین
شاعر و مصنف ثابت کرتی تھیں یہی وجہ ہے کہ وہ لاکھوں لوگوں کی دلوں کی
دھڑکن تھے- |
|
بالی وڈ کی
ایک بڑی شادی |
مگر یہی گلزار بڑی بڑی آنکھوں والی بنگالی خوبصورتی کی
ایک دیوی راکھی کے قدموں میں دل ہار بیٹھے- ستر کی دہائی کے یہ مشہور لوگوں
کے دل جب ایک دوسرے کی محبت میں دھڑکنے لگے لہذا مئی 1973 میں دونوں نے ایک
دوسرے کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا- جس میں اس وقت کی تمام اہم شخصیات،
امیتابھ بچن، دلیپ کمار، راجیش کھنہ، جتندر سب نے شرکت کی یہ راکھی کی پہلی
شادی نہ تھی بلکہ انتہائی کم عمری میں راکھی کی پہلی شادی اجے نامی ایک
بنگالی فلم ساز کے ساتھ ہوئی تھی جو کہ صرف دو سال تک چل سکی تھی- |
|
گلزار ایک قدامت پسند آدمی |
شادی سے قبل ہی گلزار نے راکھی کو یہ بات بتا دی تھی کہ وہ انتہائی قدامت
پرست ذہنیت کے حامل انسان ہیں اور ان کے لیے یہ قطعی قابل قبول نہیں ہوگا
کہ ان کی بیوی شادی کے بعد فلموں میں کام کریں- |
|
راکھی کو امید تھی کہ وہ گلزار کی اس سوچ کو شادی کے بعد تبدیل کرنے میں
کامیاب ہو جائيں گی کیوں کہ اس وقت میں راکھی کا شمار بہت کامیاب اداکاراؤں
میں ہوتا تھا مگر شادی کے فوراً بعد انہوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا-
یہاں تک کہ شادی کے فوراً بعد ہی ان دونوں کی پہلی اولاد میگھنا گلزار کی
صورت میں ان کی گود میں آئی جس نے ان کی محبت اور خوشیوں کو دوبالا کر دیا- |
|
|
|
راکھی کے لیے فلموں کی
لائن |
اس موقع پر راکھی کو فلم ساز اور پروڈيوسر اپنی فلموں
میں کاسٹ کرنے کے لیے بے چین تھے اور دوسری جانب ہر ایک کی آفر کو گلزار
یکسر مسترد کر رہے تھے مگر اس کے باوجود راکھی کو امید تھی کہ ایک نہ ایک
دن وہ گلزار کو راضی کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائيں گی- |
|
ایک رات جس نے دونوں کی
زندگی بدل ڈالی |
گلزار اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر میں تھے
جس میں راکھی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ فلم کے ہیرو سنجیو کمار اور ہیروئين
سچیترہ سین تھیں۔ ایک رات شوٹنگ ختم ہونے کے بعد جب سب آرام کے لیے جانے
لگے تو سنجیو کمار نے نشے کی حالت میں فلم کی ہیروئين سچیترہ سین کے ساتھ
بدتمیزی کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہو گئیں اور گلزار کو ان کو
تسلی دینے کے لیے ان کے کمرے تک لے جانا پڑا- |
|
مگر گلزار کا یہ عمل ان کی بیوی راکھی کے لیے قطعی
ناقابل برداشت تھا جس کی وجہ سے اس رات راکھی اور گلزار میں شدید جھگڑا ہوا
اور یہ جھگڑا اس جوڑے کے درمیان فیصلہ کن ثابت ہوا- |
|
راکھی کا فلم کبھی کبھی
سائن کرنے کا فیصلہ |
اگلی صبح یش چوپڑہ کشمیر آئے اور انہوں نے
راکھی کو فلم کبھی کبھی میں کام کرنے کی آفر کی جس کو راکھی نے فوراً ہی
قبول کر لیا۔ اس موقع پر گلزار نے راکھی کی بدترین مخالفت کی مگر اس بار
راکھی نے ان کی ایک نہ سنی اور راکھی کا یہ فیصلہ ایک جانب تو فلم انڈسٹری
میں ان کی کامیابی کا سبب بنا جب کہ دوسری جانب ان کی ازدواجی زندگی کو بھی
ناکام کر گیا- |
|
راکھی کا فلم کبھی کبھی سائن کرنا گلزار کے لیے ناقابل برداشت تھا جس کی
وجہ سے اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا مگر اس وقت میں ان کی بیٹی
میگھنا نے ان کی علیحدگی کی مخالفت کر دی یہی وجہ ہے کہ اس جوڑے کے درمیان
علیحدگی کے باوجود طلاق نہ ہو سکی- |
|
|
|
دنیا کا بہترین
علیحدگی رکھنے والا جوڑا |
ایک انٹرویو میں اس حوالے سے راکھی کا یہ ماننا
ہے کہ گلزار سے علیحدگی کے باوجود ان دونوں کے درمیان بہترین تعلق ہے وہ اب
بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں یہاں تک کہ اگر گلزار کے گھر مہمان آجائیں تو اب
بھی وہ کھانا پکوانے کے لیے راکھی کو ہی فون کرتے ہیں- |
|
جب کہ دوسری طرف گلزار بھی اپنی بیٹی میگھنا کے
راکھی کو خوش کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے سرپرائز ارینج کرتے رہتے ہیں- یہ
جوڑا فلم کبھی کبھی کے بعد سے اب تک ایک دوسرے سے علیحدہ ہے مگر دور رہ کر
بھی پاس پاس ہے- |
|
|