آپ غلط گا رہے ہو دادا! انوپم کھیر کو کشور کمار کی غلطی نکالنے پر کیا بھگتنا پڑا جس کے بعد انہوں نے کسی کو غلط کہنے سے توبہ کر لی

image
 
مرحوم کشور کمار کا شمار ایسے گلوکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی ذات میں اپنی صلاحیتوں کے سبب ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کے گائے گانے آج بھی لوگوں کے لیے پسندیدہ ترین ہیں اور کانوں میں رس گھولتے ہیں-
 
دوسری جانب اوپم کھیر کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان ادکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک طویل جدوجہد کے بعد اپنا ایک اہم مقام بنایا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کی ایک فلم اونچائی ریلیز کے لیے تیار ہے جس میں انوپم کھیر کے ساتھ امیتابھ بچن نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے-
 
انوپم کھیر اور کشور کمار کی ملاقات کا قصہ
انوپم کھیر کے حوالے سے کم لوگ ہی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت ہی اچھے گلوکار بھی ہیں ہندوستان کے باقی تمام اداکاروں کی طرح کشور کمار ان کے لیے بھی ایک دیوتا کی طرح ہیں جن کی گائیکی کے وہ بہت ہی بڑے فین ہیں-
 
کشور کمار کی ملاقات کے حوالے سے ایک شو میں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انوپم کھیر نے اپنی زندگی کا دلچسپ ترین واقعہ بیان کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جب کشور کمار لندن میں شو کر رہے تھے تو خوشقسمتی سے وہ بھی اس شو کا حصہ بنے-
 
کشور کمار کا یہ شو لندن میں ویمبلی شو میں ہونا تھا شو شام کو ہونا تھا اور دن میں ریہرسل چل رہی تھی اور اس شو میں کشور کمار دن کے وقت کشور کمار نے ریہرسل شروع کر دی اور کشور کمار ایک کے بعد ایک گانا شام کے شو کے لیے گا کر ریہرسل کرنے لگے-
 
image
 
اسی دوران انہوں نے انوپم کھیر کا پسندیدہ گانا فلم مسٹر انڈیا کا مشہور ترین گانا زندگی کی یہی ریت ہے ہار کے بعد ہی جیت ہے گانا شروع کیا-
 
انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ پہلا مصرع گانے کے بعد دوسرے مصرعے کو گاتے ہوئے کشور کمار نے اس کو ایک مختلف اٹھان کے ساتھ گانا شروع کر دیا-
 
جس کو سن کر انوپم کھیر کو یہ محسوس ہوا کہ کشور کمار شائد کچھ بھول گئے ہیں تو انہوں نے اس وقت کشور کمار کو ٹوکنے کی کوشش کی جس پر اس جگہ موجود موسیقار کلیان جی آنند جی دونوں نے ان سے کہا کہ ایسا نہ کریں ان کے اس عمل سے کشور کمار جیسے بڑے گلوکار ڈسٹرب ہو سکتے ہیں-
 
مگر انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ کشور کمار غلط گا رہے ہیں جو اگر انہوں نے شام میں بھی غلط گا دیا تو ان کے لیۓ شرمندگی کا باعث ہو سکتا ہے-
 
کشور کمار کا انوپم کھیر کے ٹوکنے پر رکنا
جب انوپم کھیر نے بار بار کشور کمار کو دادا دادا کہہ کر پکارا تو کشور کمار رک گئے اور انہوں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا مسئلہ ہے تو انوپم کھیر نے ان سے کہا کہ دادا آپ غلط گانا گا رہے ہیں-
 
 
انوپم کھیر کی یہ بات سنتے ہی وہاں موجود آرکسٹرا والے غضب ناک ہو گئے اور انوپم کھیر جیسے نوآموز کے منہ سے کشور کمار جیسے بڑے گلوکار پر تنقید سن کر انوپم کھیر کو مارنے کے لیے بڑھنے ہی والے تھے کہ کشورک مار نے ان کو روک دیا اور کہا کہ کیا وہ غلط گا رہے ہیں؟ تو انوپم کھیر نے اثبات میں جواب دیا کہ جی آپ اصل گانے سے مختلف گا رہے ہیں اور اس کے بعد انوپم نے اپنی سادگی میں کشور کمار کو صحیح گانا بھی گا کر سنا دیا کہ درست ٹیون یہ ہے جبکہ آپ مختلف انداز میں اس کو گا رہے ہیں-
 
کشور کمار کا انوپم کھیر کو لاجواب کرنے والا جواب
اس موقع پر کشور کمار نے انوپم کھیر سے دریافت کیا کہ اس گانے کو اوریجنل میں کس نے گایا تو انوپم کھیر نے ان کو جواب دیا کہ دادا آپ ہی نے گایا ہے تو کشور کمار نے پھر دریافت کیا کہ اب کون گا رہا ہے تو انوپم کھیر نے ان کو دوبارہ وہی جواب دیا کہ دادا آپ گا رہے ہیں-
 
اس جواب کو سن کر کشور کمار غصے میں آگئۓ اور انوپم سے کہنے لگے میرا گانا ہے میں جیسے بھی گاؤں تمھارے باپ کا کیا جا رہا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: