میری ماں کی آخری خواہش ادھوری رہ گئی، اداکار سنجے دت کی ماں نرگس کی کس خواہش کو باپ بیٹا دونوں پورا نہ کر سکے

image
 
بھارتی فلمی صنعت میں ویسے تو ہر شادی شدہ جوڑی ہی عوام کی بے تحاشا محبت اور توجہ سمیٹتی ہے مگر جو محبت دلیپ کمار اورسائرہ بانو کی جوڑی کو اور نرگس اور سنیل دت کی جوڑی کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔
 
ان جوڑیوں کی اتنی محبت ملنے کا کریڈٹ اگر ایک جانب عوام کو جاتا ہے جنہوں نے اس جوڑی کے ہر ہر فرد کو بہت محبت سے نوازہ بلکہ اس جوڑی کا ایک بڑا کریڈٹ ان جوڑوں کو بھی جاتا ہے جن کی محبت اور رکھ رکھاؤ نے ایسی مثال قائم کی کہ عوام بے ساختہ ان کی محبت میں مبتلا ہو گئی-
 
ایک حادثے کے سبب ملنے والا جوڑا
اداکارہ نرگس کا شمار بھارتی فلمی صنعت کی سب سے زيادہ چاہے جانے والی ہیروئين میں ہوتا ہے جن کی اداکار اور فلمساز راج کپور کے ساتھ جوڑی عوام کی پسندیدہ ترین جوڑی تھی- یہ جوڑی صرف اسکرین پر ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کی محبت کی دعویدار تھی-
 
اس کے برخلاف کہ راج کپور نرگس سے ملنے سے قبل ہی شادی شدہ تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے جب نرگس کی جانب محبت کی طرف ہاتھ بڑھایا تو نرگس ان کو رد نہ کر سکیں اور ان کی محبت میں مبتلا ہو گئیں- دوسری جانب ایک نو آموز اداکار سنیل دت نرگس کی محبت میں مبتلا تھے مگر اپنے اندر اتنا حوصلہ نہیں پاتے تھے کہ اس وقت کی مشہور ترین اداکارہ کے سامنے اپنی درخواست رکھ سکیں-
 
image
 
مدر انڈیا میں ساتھ کام کرنے کا موقع
اسی دوران قدرت کی جانب سے ایک اتفاق کہہ لیں یا سنیل دت کی محبت کی طاقت کہ سنیل دت اور نرگس کو فلمساز محبوب نے اپنی فلم مدر انڈيا میں کاسٹ کیا، سنیل دت کے لیے یہ ایک بڑا موقع تھا کہ وہ نرگس کے ساتھ کام کر سکیں جس کے لیے وہ بہت خوش تھے-
 
مگر شوٹنگ کے دوران اچانک ایک آگ لگ گئی جس میں اداکارہ نرگس بری طرح پھنس گئيں اس وقت میں سنیل دت کے لیے اپنی محبت کو ثابت کرنے کا ایک بہترین ترین موقع تھا۔ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بھڑکتی ہوئی آگ میں کود کر نرگس کو تو بچا لیا مگر خود اس آگ میں بری طرح جھلس گئے-
 
عیادت محبت میں تبدیل
نرگس کو بچانے والے سنیل دت خود بری طرح زخمی ہونے کے سبب اور بخار کے سبب بستر پر پڑ گئے جس نے نرم دل نرگس کو سنیل دت کی طرف متوجہ کر دیا اور انہوں نے دل و جان سے ان کی عیادت کی- یہ وہ وقت تھا کہ جب نرگس نے راج کپور اور سنیل دت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ اس وقت میں ان کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ راج کپور اپنی شادی شدہ زندگی کے ساتھ نرگس کے ساتھ صرف ٹائم پاس کر رہے ہیں جب کہ دوسری طرف سنیل دت کی بے غرض اور شدید محبت تھی جس نے نرگس کے دل کو ان کی طرف موڑ دیا اور انہوں نے سنیل دت سے شادی کا فیصلہ کر لیا اور مارچ 1958 میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے-
 
شادی کے بعد اولاد کی خوشی
شادی کے بعد نرگس نے اپنے کیرئير کے عروج پر ہی فلمی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا اور شادی کے ایک سال بعد ہی ان کی گود میں پہلی اولاد سنجے دت کی صورت میں آئی- جس کے بعد چھ سالوں میں ان کی دو بیٹیاں بھی ہوئيں جس نے اس جوڑے کی فیملی اور محبت کو مکمل کر دیا-
 
image
 
نرگس کی بیماری نے توڑ ڈالا
اس ہنستے بستے خاندان کے لیے یہ وقت سب سے دشوار تھا جب کہ 1980 میں یہ انکشاف ہوا کہ نرگس پنکریاٹک کینسر میں مبتلا ہو گئی ہیں یہ وہ وقت تھا کہ جب کہ سنیل دت اپنے بیٹے سنجے دت کو فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کے لیے فلم روکی بنا رہے تھے۔
 
فلم کی تیاری کے ساتھ ساتھ نرگس کی بیماری نے ان کو سخت پریشان کر دیا تھا وہ نرگس کو بیرون ملک لے کر گئے جہاں پر نرگس کی طبیعت میں بہتری آنے کے بجائے تنزلی ہوتی گئی-
 
نرگس کی آخری خواہش
نرگس کی آخری خواہش کے حوالے سے سنجے دت کا یہ کہنا تھا کہ وہ ہندوستان میں فلم کی تیاری میں مصروف تھے دوسری طرف ان کے والد سنیل دت ان کی ماں کے علاج کے لیے بیرون ملک تھے-
 
نرگس کو جب یہ پتہ چل گیا کہ اب ان کا بچنا ممکن نہیں تو انہوں نے سنیل دت سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کی پہلی فلم کے پرئمیر میں شرکت کرنا چاہتی ہیں- ایک ماں کی آخری خواہش کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کے مشورے کے برخلاف نرگس کی ہندوستان واپسی کی تیاری شروع کر دی اور ان کی سیٹ بھی بک کروا لی۔ فلم روکی کا پریمئير نرگس کی آمد سے مشروط رکھا گیا-
 
مگر مئی 1981 میں نرگس اپنی اس خواہش کو دل ہی میں لے کر ہمیشہ کے لیے رخصت ہوگئيں جب کہ مئی 1981 کو فلم روکی ریلیز ہوئي جو کہ ایک بڑی بلاک بسٹر ثابت ہوئی مگر اپنے بیٹے سنجے دت کی یہ کامیابی دیکھنے کے لیے اس کی پیار کرنے والی ماں موجود نہ تھی-
YOU MAY ALSO LIKE: