|
|
سڑک پر سفر کرنے والا ہر شخص زندگی میں کبھی نہ کبھی تو
کسی مشکل یا خظرناک سڑک سے ضرور گزرتا ہے- لیکن دنیا میں ایسی انتہائی
خطرناک سڑکیں بھی موجود ہیں جن پر سفر کرنے والے تو ان خطرات کے عادی ہو
چکے ہیں۔ آپ صرف ان کو دیکھ کر ہی گھبراہٹ کا شکار ہوجائیں گے- |
|
Karakoram Highway |
پاکستان کی یہ شاہراہ پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع
ہے- بلندی پر واقع یہ علاقہ قدرتی آفات، جیسے لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب، برف
باری اور برفانی تودے جیسی آفات کا شکار رہتا ہے۔ یہ مقام اس حد تک خطرناک
ہے کہ اس شاہراہ کی تعمیر کے دوران تقریباً 1000 مزدور مختلف حادثات کی وجہ
سے ہلاک ہوئے۔ |
|
|
Zoji La |
بھارت کی اس سڑک پر متعدد گاڑیاں ٹکرا چکی ہیں اور کئی
بسیں بھی الٹ چکی ہیں- یہ سڑک 3528 میٹر کی بلندی پر واقع ہے- یہ سڑک
انتہائی تنگ ہے جبکہ یہاں کے موسم صورتحال بھی اکثر خراب ہوتی ہے- سردیوں
میں برفباری کی وجہ سے یہ گزر گاہ اکثر بند بھی ہوجاتی ہے- یہاں رونما ہونے
والے حادثات کی ایک وجہ سڑک کے کنارے حفاظتی باڑ کی عدم موجودگی بھی ہے- |
|
|
North Yungas Road |
اعداد و شمار کے مطابق بولیویا کی اس خظرناک سڑک پر ہر
سال 200 سے 300 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ اس
راستے کو ڈیتھ روڈ کا نام دے دیا گیا ہے- دھند اور بارش نے سڑک کے اس حصے
کو لپیٹ میں لے لیا ہوتا ہے جو مشرقی کورڈیلیرا کا حصہ ہے اور یہاں سے 3000
میٹر سے بھی زیادہ نیچے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ اس حصے کے گرد کوئی
حفاظتی باڑ موجود نہیں- |
|
|
Atlantic Road |
یہ یورپ کی خطرناک ترین سڑکوں میں سے ایک ہے- یہ ایک تقریباً 8 کلومیٹر
طویل سڑک ہے جو کہ شہروں کے درمیان واقع ہے- اس سڑک کو سب سے زیادہ خطرہ
طوفان کے ساتھ آنے والے ممکنہ سیلاب سے ہوتا ہے جو زیادہ نقصانات کا سبب بن
سکتا ہے- |
|
|
Guoliang Tunnel |
چین میں واقع یہ خطرناک سڑک ایک پہاڑ کے کنارے کو کھود کر سرنگ کی شکل میں
تیار کی گئی ہے- اس کا کام 1972 میں شروع کیا گیا تھا جس میں صرف 13
باشندوں نے حصہ لیا- مزدورں نے صرف ہتھوڑی اور چھینی کی مدد سے پہاڑ کو
کھود کر یہ سرنگ تیار کی- یہ سڑک چین کے ایک گاؤں کو اردگرد کے علاقوں سے
جوڑتی ہے- |
|
|
Dalton Highway |
الاسکا کی ڈالٹن ہائی وے 666 کلومیٹر طویل ہائی وے ہے۔ اپنے دور دراز مقام
اور بنیادی ڈھانچے کی مکمل عدم موجودگی (گیس اسٹیشنز، ریستوران، ہوٹل، طبی
سہولیات) کے باوجود یہ سڑک کافی مصروف ہے۔ تاہم، خراب موسم اور برفباری اس
کے کئی حصوں کو خطرناک بنا دیتی ہے۔ |
|