کاسکو کا سرخ دریا - قدرت کا حقیقی شاہکار یا پھر صرف ہماری نظروں کا دھوکہ٬ ویڈیو دیکھیں

image
 
ہر سال پیرو کے Vilcanota نامی پہاڑی سلسلے کی سیر کو جانے والے سیاح ایک دلچسپ قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں- اس واقعے میں دیکھنے والوں کو ایک ایسا دریا کوسکو (Cusco) کی قدیم چٹانی وادیوں سے گزرتا دکھائی دیتا ہے جس کے پانی کا رنگ سرخ ہوتا ہے- اور یہ منظر دیکھ کر یہ لوگ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں-
 
کوسکو شہر سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر مشہور پالکویو رینبو ماؤنٹین (Palcoyo Rainbow Mountain) کے قریب واقع سرخ دریا کو مقامی لوگ پالکیلا پوکامایو (Palquella Pucamayu) کے نام سے جانتے ہیں۔ اس دریا کا پانی علاقے کی دیگر ندیوں اور چھوٹی ندیوں کے پانی میں شامل ہونے سے پہلے تقریباً 5 کلومیٹر تک ہی سرخ ہوتا ہے-
 
اس کے بعد یہ اپنی منفرد رنگت کھو دیتا ہے اور سرخ دریا کو دیکھنے کا بہترین وقت برسات کے موسم میں یعنی دسمبر سے اپریل کے دوران ہوتا ہے- درحقیقت یہاں برسات کے موسم میں، آئرن آکسائیڈ سے بھرپور مٹی کی بڑی مقدار پہاڑوں سے نیچے آ جاتی ہے اور پانی کو چمکدار سرخ رنگ دیتی ہے-
 
 
کاسکو کے سرخ دریا کی تصاویر اور ویڈیو سالوں سے انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں اور بالکل حقیقی ہیں- لیکن اس کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان تصاویر کو جعلی سمجھتی ہے-
 
اگرچہ اس وقت دنیا میں بہت سے شاندار ایڈیٹنگ کے سافٹ وئیر موجود ہیں جنہیں دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے- لیکن اس میں بات کسی قسم کا کوئی شک نہیں کہ یہ سرخ دریا نہ صرف حقیقت میں موجود ہے بلکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کا نظارہ بھی کرتی ہے-
 
اگرچہ برسات کا موسم اس پہاڑی سلسلے سے گزرنے کا مناسب وقت نہیں ہے کیونکہ اس سے آپ کی جان کو خظرہ بھی ہوسکتا ہے- لیکن اگر آپ سرخ پانی کو ذاتی طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس سے بہترین وقت بھی اور کوئی نہیں ہے-
 
image
 
اس کے علاوہ اگر آپ دنیا بھر میں پانی کے مزید دلکش رنگوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں تو، دنیا کا سب سے تنگ دریا، اور دنیا کا سب سے زیادہ تابکار دریا بھی دیکھیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: