میری شکل رانی مکھرجی اور مدھو بالا سے ملتی ہے، ندا یاسر کے شو میں جویریہ سعود کی شوخیاں

image
 
شوبز کے شعبے میں شہرت اور مقبولیت حاصل کرنا ویسے تو ہر اداکار کی ہی خواہش ہوتی ہے مگر اس شعبے سے تعلق رکھنے والے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جن کو یہ شہرت ان کے کرداروں اور اداکاری کے بجائے ان کی عجیب و غریب حرکتوں اور بیانات کے سبب ملتی ہے- ان میں سے ایک جویریہ سعود بھی ہیں جن کو عوام اکثر تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں-
 
جویریہ سعود اور ان پر عوام کے اعتراضات
جویریہ سعود جو کہ فلموں کے مشہور اداکار سعود کی رفیقہ حیات ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے دو بچوں کی ماں بھی ہیں۔ اس کے علاوہ خود بھی ایک اچھی اداکارہ ہیں حالیہ دنوں میں پھپھو کے کردار میں ایک بدترین پھپھو کے کردار میں نظر آرہی ہیں جس میں وہ اپنے کردار کو بہت اچھی طرح نبھا رہی ہیں-- مگر عوام ان کو کیسے تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اس حوالے سے ہم آپ کو آگاہ کریں گے-
 
1: رمضان میں بدلے روپ پر تنقید
جویریہ سعود کے حوالے سے کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ وہ ایک اچھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی نعت خواں بھی ہیں- مگر جب بھی کسی رمضان پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے وہ نظر آتی ہیں تو عوام کو ان پر یہ اعتراض ہوتا ہے کہ سارا سال ان کا روپ اور انداز یکسر مختلف ہوتا ہے اس وجہ سے عوام ان کو اس حوالے سے اکثر تنقید کرتی نظر آتی ہے-
 
2: میری شکل مدھو بالا اور رانی مکھرجی سے ملتی ہے
ندا یاسر کی قریبی دوست ہونے کے سبب وہ اکثر ان کے مارننگ شو میں اپنی فیملی سمیت بطور مہمان مدعو ہوتی ہے- ایسے ہی ایک شو میں ان کا یہ کہنا ان کے لیے ایک مصیبت بن گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کی شکل بھارتی اداکارہ مدھو بالا اور رانی مکر جی سے ملتی ہے- جس پر کچھ افراد کا یہ کہنا تھا کہ شکل تو نہیں البتہ ان کا قد ضرور رانی مکھرجی سے ملتا ہے- یاد رہے کہ رانی مکھر جی بھارتی فلم انڈسٹری کی بہت ہی چھوٹے قد کی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں-
 
image
 
3: زندگی سے ٹینشن ختم کرنے کا عجیب و غریب طریقہ
جویریہ سعود پر عوام کی تنقید کا سبب کچھ ان کے اپنے اعمال بھی ہوتے ہیں جو ان کو عوام میں متنازعہ بنا دیتے ہیں- جیسے کہ اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے انہوں نے ایک ویڈيو شئير کی کہ اگر آپ پریشان ہیں اور ٹینشن دور کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ اپنے کمرے میں چلے جائيں ایک کونے میں جاکر بیٹھیں اور لمبا سانس لے کر کہیں کہ سب ہی کتے ہیں- ان کے اس بیان اور ٹینشن دور کرنے کے اس طریقے پر عوام تنقید نہ کریں تو اور کیا کہیں یہ تو آپ ہی بتائيں-
 
4: بیٹی کے باپ کی ٹانگیں دبانے پر بھی تنقید
اسی طرح ایک اور دفعہ جویریہ سعود نے اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے اپنی بیٹی کی ایک ویڈيو شئير کی جس میں وہ اپنے ابو سعود کی ٹانگیں دبا رہی ہے- یہ ایک عام سی بات ہے مگر سوشل میڈيا صارفین نے اس پوسٹ پر بھی جویریہ سعود کو نہیں بخشا- لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ گھر کی ہر بات کو سوشل میڈيا پر شئير کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے کچھ باتیں گھر کے اندر بھی رکھ لینی چاہیے ہیں- اس پوسٹ پر عوام کی تنقید اتنی بڑھی کہ تنگ آکر حویریہ سعود کو کمنٹ ہی بند کردینے پڑے-
 
 
5: بیٹی کی بھویں چھدوانے پر بھی تنقید
جویریہ سعود کی فیملی گھومنے پھرنے کی کافی شوقین ہے حالیہ دنوں میں وہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ جب امریکہ اور ترکی کی سیر کے لیے گئیں تو وہاں پر انہوں نے اپنی بیٹی جنت کی بھوئیں چھدائیں- جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈيا پر شئير بھی کی اور ایک بار پھر عوام کو موقع مل گیا ان کا کہنا تھا کہ یہ فیملی اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے باز آنے کے لیے تیار نہیں ہے-
 
 
ان تمام باتوں کے باوجود جویریہ سعود کے حوصلے کو داد دینی پڑے گی جو کہ ان تمام حالات کے باوجود عوام کی تنقید کا جواب نہیں دیتی ہیں بلکہ اپنی خوشیوں کو سب کے ساتھ بانٹنے کا وطیرہ اپنائے رکھتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: