کھاتے تو آپ ان کو روز ہیں مگر پہچانتے نہیں، کچھ کھانے کی چیزیں جن کو درخت پر لگے دیکھ کر کوئی پہچان نہ سکے

image
 
عام طور پر اگر آپ سے کھانے پینے کی چیزوں کے حوالے سے پوچھا جائے کہ یہ کہاں سے آتی ہیں تو پھلوں اور سبزیوں کے لیے آپ کا جواب پودے اور گوشت کے لیے آپ کا جواب جانور ہوگا- مگر یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہوتا ہے جتنی آسانی سے ہم کھانے پینے کی چیزیں کھا کر ہضم کر لیتے ہیں- یہ چیزیں ہم تک پہنچنے سے قبل بہت ساری شکلیں تبدیل کرتی ہیں یہاں تک کہ ان میں سے بہت ایسی ہوتی ہیں کہ اگر ہم ان کو درختوں یا پودوں پر لگا دیکھ لیں تو ان کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیں- ایسی ہی کچھ حیرت انگیز اشیا کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
1: کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ رنگ برنگے پھل اصل میں پستے ہیں
پستہ جو کہ ایک قیمتی اور لذیذ ترین خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے حقیت میں یہ چیری اور آڑو کے خاندان سے تعلق رکھنے والا پھل ہے جس کے بیچ کو پستہ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے- لیکن جب وہ درخت پر ہوتا ہے تو اس کی شکل کچھ ایسی ہوتی ہے-
image
 
2: دارچینی
کھانوں میں استعمال کیے جانے والی دارچینی ایک خوشبو دار مصالحہ ہے جو کہ درحقیقت ایک درخت کی چھال ہوتی ہے جس کو اس طرح سے حاصل کیا جاتا ہے-
image
 
3: کالی مرچ
کالی مرچ کو بھی ایک مصالحہ سمجھا جاتا ہے جس کا استعمال ہم لوگ اپنے کھانوں میں کرتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ بھی انگور کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک پھل ہے جو کہ درخت پر لگتے ہوئے رنگ برنگا ہوتا ہے تاہم سوکھنے کے عمل کے بعد اس کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے- اس وجہ سے اس کو کالی مرچ کہا جاتا ہے-
image
 
4: تل
تل کو دیکھ کر کوئی بھی ان میں اور بھنڈیوں میں کوئی مماثلت نہیں گمان کر سکتا ہے-- مگر یہ بھی پودوں پر لگنے والے ایک پھلی کے اندر موجود بیچ ہوتے ہیں جو کو نکال کر سکھا لیا جاتا ہے اور ان میں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے اور کئي کھانے کی چیزوں میں ان کا استعمال بھی کیا جاتا ہے-
image
 
5: چھولے
چھولے جو کہ مختلف انداز میں پکاتے ہیں اور ان کو پکانے سے قبل پہلے بھگو کر ان کو نرم کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ان کو ابالا جاتا ہے- مگر کچی حالت میں یہ اتنے نرم ہوتے ہیں کہ ان کو مٹر کی طرح کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اور یہ اس طرح کی پھلی میں موجود ہوتے ہیں-
image
 
6: کافی
کافی کا خیال آتے ہیں ہمارے تصور میں گہرے بھورے دانے آجاتے ہیں مگر ہم دعویٰ کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اگر آپ کافی کو اس کے پودے پر لگے دیکھ لیں تو اس کو چیری سمجھ کر کھانے کے لیے تیار ہو جائيں گے کیوں کہ یہ چیری کے خانداں کی طرح رنگ برنگی ہوتی ہے-
image
 
7: لونگ
خوشبودار لونگ جس کو ہم خشک ڈنڈی کی صورت میں دیکھتے ہیں درحقیقت یہ ایک درخت پر لگنے والے پھول ہوتے ہیں جن کو خشک کر کے لونگ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے-
image
 
امید ہے کہ یہ تمام چیزیں ان شکلوں میں دیکھنے کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا اور یہ آپ کی معلومات میں اضافہ کا سبب ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: