آپ کی نوکری جانے والی ہے نئی ڈھونڈ لیں، کچھ علامات جو کہ نوکری کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہیں

image
 
نوکری کرنے والے فرد کے لیے سب سے بڑی خبر یہی ہو سکتی ہے کہ اس کو اچانک نوکری سے نکالے جانے کا لیٹر مل جائے- مگر یاد رکھیں یہ عمل کبھی بھی اچانک نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے پیچھے بہت سارے واقعات اور اشارے ہوتے ہیں جن کا سبب ٹرمینیشن لیٹر کی صورت میں ملتا ہے-
 
نوکری چھٹنے والی ہے کچھ اشارے
اگر آپ ذہین ہیں اور آپ کے دفتر میں بھی کچھ ایسے کام ہو رہے ہیں تو آپ کو اس نوکری پر انحصار کرنے کے بجائے نئی نوکری کی تلاش شروع کر دینی چاہیے تاکہ اگر آپ کو نوکری سے جواب ملے تو اس کے بیک اپ کے طور پر آپ کے پاس کچھ نہ کچھ ہو-
 
1: آپ کی رائے اور مشورے کو باس اہمیت نہ دے
اگر ماضی میں باس مختلف حکمت عملی کی ترتیب میں آپ سے مشورہ لیتا تھا اور اب اس نے ایسا کرنا چھوڑ دیا ہے اور یہی کام وہ دوسروں سے لے رہا ہو اور اگر آپ کسی حوالے سے اس کو مشورہ دیں بھی تو وہ اس کو اہمیت دینے کے بجائے اس کے برخلاف عمل کرے تو یہ ایک الارمنگ سچوئشن ہے- اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کا باس آپ پر انحصار ترک کر کے کسی اور آپشن کی طرف جانا چاہ رہا ہے-
 
image
 
2: آپ کا کام کم ہو جائے یا بہت زيادہ بڑھ جائے
اگر آپ کے دفتر والے اچانک آپ کو کام دینا بند کر دیں یا پھر اتنا کام دینا شروع کر دیں کہ جس کو کرنا کسی انسان کی ہمت سے زيادہ ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یا تو دفتر والوں نے آپ کے بغیر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے یا پھر زيادہ کام دے کر آپ کو ناکام کر کے نوکری سے جواب دینے کے خواہاں ہیں-
 
3: باس آپ کے کام کو روزانہ چیک کرنے لگیں
اگر اچانک آپ کے اوپر اور آپ کے کام کے اوپر باس کی وجہ سے سختی بڑھ جائے اور روزانہ کی بنیاد پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپ کی جوابدہی شروع ہو جائے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ اس کے ٹارگٹ پر ہیں اور اس کے ذہن میں آپ کے حوالے سے کچھ فیصلے چل رہے ہیں-
 
4: دفتر میں لوگوں کے رویے میں تبدیلی
ہر دفتر میں کچھ افراد باس کے منہ چڑھے ہوتے ہیں جن کو دفتر میں ہونے والے فیصلوں کی سن گن وقت سے قبل ہی مل جاتی ہے- ایسے افراد کا اگر اچانک آپ سے رویہ تبدیل ہو جائے اور وہ بات بات پر آپ کی تضحیک کرنا شروع کر دیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ایسا اپنی مرضی سے نہیں بلکہ باس کی ایما پر کر رہے ہیں اور یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ برا ہونے والا ہے-
 
image
 
5: دفتر میں آپ کا کام کرنے کے لیۓ نئی اپائنٹمنٹ
ایک دن صبح جب آپ دفتر آئیں اور ایک نئے ساتھی کی اپائنٹمنٹ ہو چکی ہے جس کو اسی کام کے لیے اپائنٹ کیا گیا ہو جو کہ آپ کر رہے تھے تو یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ آپ کی جگہ پر کرنے کی تیاری ہو چکی ہے اور اب آپ جگہ خالی کرنے کی تیاری شروع کر دیں-
 
ایسے حالات میں کیا کرنا چاہیے
اگر آپ کے دفتر میں بھی ایسے حالات ہوں تو اس کی وقت سے پہلے تیاری آپ کو بڑے مسائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار کر سکتی ہے- سب سے پہلے تو اپنی سی وی اپ ڈیٹ کر کے مختلف جگہوں پر دینا شروع کر دیں- اپنے اخراجات کو کنٹرول کریں اور برے دنوں کے لیے بچت کا آغاز کر دیں- اپنے باس سے کھل کر بات کریں اور ان کو مطمئين کرنے کی کوشش کریں تاکہ اپنی جاب کو بچا سکیں کیوں کہ بعض اوقات بہت سارے مسائل بات کرنے سے بھی حل ہو جاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: