قطری آپس میں ناک کیوں ملاتے ہیں؟ قطر سے متعلق 6 منفرد حقائق جو آپ کو حیران کرسکتے ہیں

image
 
مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اکثر ہماری توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان ممالک کی منفرد ثقافت ہے جو دنیا کے دیگر ممالک سے انتہائی مختلف نظر آتی ہے- ان ممالک میں شاندار رسم و رواج اور آداب کے کچھ خاص اصول ہیں۔ قطر، سعودی عرب کا ہمسایہ ایک چھوٹا ملک ہے اور اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ اگر آپ وہاں سفر کرنے پر غور کر رہے ہیں تو کچھ ان کے طور طریفوں سے متعلق بھی جان لیں-
 
ملتے ہوئے آپس میں ناک ملانا
عام طور پر پوری دنیا میں جب مرد آپس میں ملتے ہیں تو خوش آمدید کے اظہار کے طور پر مصافحہ کرتے ہیں لیکن قطر میں یہ معاملہ بالکل جدا ہے- قطری جب آپس میں ملتے ہیں تو سلام کرتے وقت ان کا ایک دوسرے کی ناک کی نوک کو چھونا عام بات ہے- یہ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ ہم دونوں میں سے نہ تو کوئی برتر ہے اور نہ ہی برتر-
image
 
حال احوال پوچھنا
قطر میں بات چیت کے آغاز کا یہ طریقہ بہت ہی اچھا ہے- کچھ لوگ جب کسی سے ملتے ہیں تو سیدھا اپنے ملنے کی وجہ پر بات کرنے لگتے ہیں- لیکن قطر میں کسی قسم کی بھی بات چیت شروع کرنے سے قبل ایک دوسرے کی صحت کے حوالے سے جانا جاتا ہے- چاہے وہ نوکری کا انٹرویو ہو یا پھر کوئی کاروباری میٹنگ ایک دوسرے کا یہ حال احوال انتہائی شائستہ انداز میں پوچھا جاتا ہے-
image
 
تصویر کھینچنا آسان نہیں
آج کل ہم لوگوں کو اکثر عوام کے درمیان تصویریں لیتے یا پھر ویڈیو بنانتے دیکھتے ہیں- لیکن قطر میں جب بھی کوئی شخص کسی چیز کی تصویر کھینچنا چاہتا ہے تو پہلے وہ اجازت طلب کرتا ہے- ہم یہاں مذہبی مقامات، شاپنگ مالز، ہوائی اڈے کے بڑے علاقے، فوجی تنصیبات، تعمیراتی مقامات، صنعتی زونز اور سرکاری احاطوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ عوامی جگہ پر فوٹو کھینچنا جرم سمجھا جاتا ہے، اور اگر آپ قانون کا احترام نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
image
 
سونے کے لیے الگ کمرے
جوڑے کی شکل میں قطر کا سفر کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس ملک کے چند قوانین کا خاص خیال رکھیں- اب تک قطر میں سیر و تفریح کے غرض سے آنے والے غیر شادی شدہ جوڑوں پر ایک ہی کمرے میں ساتھ سونے پر پابندی عائد تھی لیکن اب قطری حکومت اس معاملے میں لچک کا مظارہ کیا ہے لیکن قطری شہریوں کے لیے یہ قانون ابھی بھی لاگو ہے- یاد رہے قطر ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام میں اس طرح کے عمل کی سخت ممانعت ہے-
image
 
لباس کی سختی
مغربی ممالک میں لوگ اپنی مرضی کا لباس پہنتے ہیں اور ان حکومت کی جانب سے کسی مخصوص لباس کے زیب تن کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوتی- لیکن قطر میں ایسا نہیں ہے کیونکہ یہاں لباس کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں جو بتاتے ہیں کہ آپ کو کیسا لباس پہننا ہے اور کیسا نہیں-
image
 
کھانے کے آداب
قطر میں، اچھے اخلاق کے ساتھ رہنے کا حکم ہے اسی لیے یہاں ایک ہی پلیٹ میں دوسروں کے ساتھ کھانا بات چیت کی ایک بہترین شکل قرار دیا جاتا ہے۔ ایک اور خوش آئند اشارہ یہ ہے کہ کوئی اپنے ہاتھوں سے آپ کی پلیٹ میں کھانا ڈالے۔ اس کے علاوہ، کھانا عام طور پر ہاتھوں سے کھایا جاتا ہے، حالانکہ کھانے والے علیحدہ علیحدہ گھروں سے تعلق رکھتے ہیں-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: