|
|
شوبز سے جڑے لوگوں کی جس طرح پروفیشنل لائف ہوتی ہے جو
سب کی نظروں میں ہوتی ہے اسی طرح ان کی ذاتی زندگی پر بھی لوگ نظریں مرکوز
رکھتے ہیں اور اس کے حوالے سے ان کی شخصیت کا فیصلہ کرتے ہیں- |
|
عام طور پر شوبز کے پلیٹ فارم سے بننے والی جوڑیوں کے
حوالے سے عوام کا یہ خیال ہوتا ہے کہ یہ جوڑیاں پائیدار نہیں ہوتی ہیں اور
شوبز کے شعبے سے منسلک لوگوں میں وہ برداشت اور صبر نہں ہوتا ہے جو کہ ایک
گھر کو بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے- مگر یہ بات سب کے لیے نہیں کہی جا سکتی
ہے کیونکہ ان میں ایک ایسی اداکارہ بھی ہے جو جتنی اچھی اسکرین پر نظر آتی
ہیں اپنی عام زندگی میں بھی اس سے بہت زيادہ اچھی ہیں- |
|
اقراﺀ عزیز ایک بہترین اداکارہ اور منفرد
انسان |
چھوٹے سے قد والی اقراﺀ عزیز جن کو کچھ لوگ حالیہ دور کی بابرہ شریف بھی
قرار دیتے ہیں، چمکتی ہوئی شرارت بھری آنکھوں والی اقراﺀ عزیز کو دیکھ کر
کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اتنی کم عمری میں وہ اتنی مکمل شخصیت کی مالک
ہو سکتی ہیں- |
|
|
|
بہترین بیٹی |
اقراﺀ عزیز کا تعلق سندھ سے ہے اور ان کے والد
عبداالعزیز کا انتقال اس وقت ہو گیا تھا جب کہ اقراﺀ کی عمر صرف تین سال
تھی اس کے بعد ان کی والدہ آسیہ عزيز نے ان کی اور ان کی بڑی بہن سدرہ عزيز
کی پرورش تنہا ہی کی۔ ان کی والدہ کو پاکستان کی پہلی خاتون کریم ڈرائیور
ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- |
|
والدہ کی اس جدوجہد نے ان تینوں خواتین کو ایک دوسرے کے
بہت قریب کر دیا یہاں تک کہ اقراﺀ نے بی کام کی تعلیم کو ادھورا چھوڑ کر
والدہ کا ہاتھ بٹانے کے لیے اداکاری کو بطور پروفیشن اپنا لیا- ان کی خواہش
ہے کہ وہ اپنی تعلیم حالات بہتر ہونے پر مکمل کریں گی مگر اب تک ان کو
زںدگی نے فرصت نہیں دی تاہم اقراﺀ کا اپنے خاندان کے لیے یہ احساس مثالی
ہے- |
|
مثالی ہم
سفر |
اقراﺀ عزيز اور یاسر حسین کی جوڑی کو دیکھ کر اکثر لوگوں
کا یہ کہنا تھا کہ ان دونوں کا کوئی جوڑ نہیں ہے یاسر حسین اور اقراﺀ کی
عمروں میں 11 سال کا فرق ہے اس کے ساتھ ساتھ اقراﺀ عزیز نے جس وقت لکس
اسٹائل ایوارڈ میں یاسر حسین کے پرپوزل کو قبول کیا تو اس وقت وہ اپنے
کیرئير کے عروج پر تھیں- ایسے وقت میں کیرئير سے زيادہ شادی کو اہمیت دینا
اقراﺀ کا ایک بڑا فیصلہ تھا- |
|
اس کے بعد ان کی منگنی اور ان کی یاسر کے ساتھ تصاویر پر
بھی عوام نے ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا مگر اس موقع پر بھی اقراﺀ کا
کسی تنقید کا جواب نہ دینا اس بات کی دلیل تھی کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کو
کیا کرنا ہے- |
|
اقراﺀ کی یاسر کے ساتھ شادی پر بہت سارے لوگوں کو یہ
یقین تھا کہ ان کے درمیان یہ شادی زيادہ دن تک نہیں چل سکے گی مگر شادی کے
فوراً بعد جب وہ امید سے ہوئيں اور انہوں نے شادی کے بعد ڈرامے سائن نہیں
کیس اور اپنی پوری توجہ اپنے گھر اور شوہر کو دی- یہ اس بات کی دلیل تھی کہ
چھوٹی سی اقراﺀ کے اندر ایک خوبصورت مشرقی لڑکی چھپی ہے جو جانتی ہے کہ گھر
کیسے بنایا جا سکتا ہے- |
|
|
|
چھوٹی سی اور
پیاری سی ماں |
گزشتہ سال جولائی 2021 میں اقراﺀ عزيز کے گھر
کبیر جسین کی پیدائش ہوئی چھوٹی سی اقراﺀ کے ماں بننے کے بعد اقراﺀ جو ماضی
میں چلبلی سی کم عمر لڑکی تھیں ماں بنتے ہی بہت ذمہ دار ہو گئیں اور اب ان
کی سب سے پہلی ترجیح ان کا بیٹا کبیر تھا-
|
شوٹنگ پر کام کرتے ہوئے بھی ان کو ہر وقت کبیر
کا خیال رہتا |
تھوڑی سی فرصت ملتے ہی اپنے ہاتھوں سے کبیر کو
کھانا کھلانا اس کے ساتھ کھیلنا اور اس کے ساتھ وقت گزارنا اس کا سب سے بڑا
مشغلہ بن گیا- |
|
اقراﺀ عزيز کے یہ روپ ان کو اس حوالے سے دوسری
اداکاراؤں سے منفرد بناتا ہے کہ انہوں نے ہر رشتے کو اپنا بہترین وقت دیا-
اس کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود کے حوالے سے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی
اقراﺀ عزیز حقیقی معنوں میں اتنی چھوٹی سی عمر میں ایک مثالی لڑکی ہیں- |