میری بہو میرے بیٹے کو لے کر چلی گئی - مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا، کچھ ساس بہو کی جوڑياں جو ایک دوسرے پر جان چھڑکتی ہیں

image
 
حالیہ دنوں میں صبا فیصل اور ان کی بہو نیہا کے درمیان کے اختلافات کی خبریں سوشل میڈيا پر وائرل ہوتی رہیں جن کا آغاز صبا فیصل کی ایک ویڈيو سے ہوا- جس کا جواب ان کی بہو نے اپنی ایک پوسٹ میں دیا جس کے بعد ان کے بیٹے سلمان فیصل کا جواب سوشل میڈيا پر سامنے آیا جس کو بعد میں انہوں نے ڈلیٹ بھی کر دیا اور اس کے بعد ان کی والدہ نے بھی اپنی ویڈيو ڈلیٹ کر دیں- مگر تب تک ان کے گھر کی کہانیاں سب کی زبان تک پہنچ چکی تھیں- ساس بہو کے جھگڑے ہر گھر میں ہوتے ہیں اور کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ شوبز کی اداکارائيں آزاد فطرت کے سبب شوہر کی ماں یعنی اپنی ساس کو ٹف ٹائم دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے باہمی تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں ہو سکتے ہیں- لیکن جس طرح پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں اسی طرح شوبز سے تعلق رکھنے والی ساری خواتین بھی بری ساس اور بہو نہیں ہوتی ہیں- کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے درمیان بہترین اعتماد اور احترام کا رشتہ موجود ہوتا ہے ایسی ہی کچھ خواتین کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: عائشہ خان اور ان کی ساس
اداکارہ عائشہ خان نے اپنے کیرئير کے عروج کے دور میں میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ شادی کر کے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا تھا- جس کے بعد ایک بیٹی کی پیدائش نے ان کو اپنی گھریلو زندگی میں اور بھی مصروف کر دیا ہے- ان کی ساس اسما قدیر جو کہ خود بھی سیاست دان ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے بھی ہیں ایک مصروف ترین خاتون ہیں- مگر اس کے باوجود ان ساس بہو کے درمیان بہترین دوستی اور محبت کا تعلق ہے- خاص طور پر عائشہ خان نے اپنی ساس کی جیت کی خوشی کو نہ صرف سیلیبریٹ کیا بلکہ ان کی کامیابی پر ان کو کھلے دل سے مبارکباد بھی دی-
image
 
2: صدف کنول اور ان کی ساس
صدف کنول جن کو عام طور پر میڈيا شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کا سبب قرار دیتبے ہیں- اس وجہ سے ان کے حوالے سے عوام کی عمومی رائے کچھ بہت بہتر نہیں ہے- مگر ان کے سسرال میں ان کی جگہ بہت مضبوط ہے اور ان کے اپنی ساس سفینہ بہروز کے ساتھ بہت دوستانہ تعلقات ہیں- بلکہ اکثر اوقات ساس بہو نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ ٹائم گزارتیں اور ڈانس کرتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں-
image
 
3: ثروت گیلانی اور ان کی ساس
ثروت گیلانی کی ساس ان کی سہیلی زیادہ اور ساس کم نظر آتی ہیں دونوں کی خواتین کیرئير اورینٹڈ ہیں مگر ثروت گیلانی فیملی کو بہت اہمیت دینے والی اداکارہ ہیں- اس کے ساتھ ساتھ ان کا ان کی ساس کے ساتھ رویہ بھی بہت دوستانہ ہے اور اکثر اوقات ثروت گیلانی اپنی ساس کی تعریف کرتے ہوئے ہی نظر آتی ہیں-
image
 
4: ایمن خان اور ان کی ساس
ایمن خان ایک جوائنٹس فیملی میں رہتی ہیں اور ایمن خان کے مقابلے میں ان کی ساس ایک بہت ہی سادہ سے گھریلو خاتون ہیں جو کہ اپنی شاپنگ کے لیے بھی اکیلے بازار نہیں جاتی ہیں- منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کا ایمن خان کے ساتھ شادی کرنے کا ایک بڑا سبب یہی تھا کہ ان کی والدہ کو کمپنی کی ضرورت تھی اور ایمن ان کی بہت اچھی دوست بن گئی تھی تو یہ دوستی آج تک قائم ہے اور ایمن اپنی ساس کے ساتھ بہت مضبوط تعلق رکھتی ہیں-
image
 
5: ندا یاسر اور ان کی ساس
ندا یاسر کی ساس جو ماضی کے مشہور اداکار فرید نواز بلوچ کی بیوی تھیں ان کا تعلق شوبز سے نہ تھا بلکہ ایک طویل عرصے تک تو ان کو کسی نے سکرین پر دیکھا بھی نہ تھا- قدامت پرست سندھی خاندان سے تعلق ہونے کے سبب ان کے گھر میں روایات پر عمل درآمد سختی سے کیا جاتا تھا- ایسے وقت میں جب ندا یاسر ان کے خاندان کا حصہ بنیں تو اپنی روایات کے مطابق ان کے سسرال والوں نے کھلے دل سے ان کو خوش آمدید کیا- یہاں تک کہ ندا یاسر نے خود بھی کئی بار اپنی ساس کی محبت اور ان کے رویے کی بہت تعریف کی اور یہ ندا یاسر کی محبت ہی تھی کہ وہ اپنی ساس کو نہ صرف اپنے مارننگ شو میں لانے میں کامیاب ہوئیں بلکہ ان کے انتقال کے وقت جب کہ ندا ان کے پاس نہ تھیں اور ملک سے باہر تھیں تو اس کا دکھ ان کو آج تک ہے-
image
 
یہ تمام مثالیں اس بات کی دلیل ہیں کہ ہمیشہ شوبز سے جڑے لوگوں کی ذاتی زندگی میں تناؤ اور جھگڑے ہی نہیں ہوتے بلکہ کچھ خواتین بہترین بہو بھی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: