جب میں پیدا ہوئی تو پورا خاندان رونے لگا٬ نئی ابھرتی ہوئی فنکارہ مریم نور نے پہلی بار اپنی زندگی سے متعلق کیا دلچسپ انکشاف کردیا؟

image
 
مریم نور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایسی ابھرتی ہوئی فنکارہ ہیں جو تعلیم کے اعتبار سے تو ایک وکیل ہیں لیکن اداکاری ان کا شوق ہے-
 
مریم نے ایک بہترین ڈرامے “ اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے“ سے اس ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریر کی شروعات کی جس کے بعد نہ صرف یہ ڈرامہ ہٹ ہوا بلکہ مریم کی اداکاری کو بھی بےحد پسند کیا گیا جس نے انہیں دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا-
 
اس مقبول ڈرامے کے بعد مریم کئی اور مشہور ڈرامہ پروجیکٹ کا حصہ رہی ہیں اور آہستہ آہستہ اس انڈسٹری میں اپنے قدم مضبوط کر رہی ہیں- رواں ماہ مریم نور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور کی شادی ان کی اپنی پسند اسماعیل بٹ سے ہوئی ہے-
 
image
 
مریم نور کی شادی دلچسپ رہی اور ان کی بہنوں اور دوستوں نے ان کے لیے ہر موقع کو بہترین بنایا- مریم کی چار اور بہنیں بھی ہیں جبکہ مریم اپنے والدین کی پانچویں بیٹی ہیں-
 
حال ہی میں مریم نور نے مشہور شو “ ہنسنا منع ہے “ میں بطورِ مہمان شرکت کی اور وہاں انہوں نے بات چیت کے دوران اپنی زندگی کے تجربات اور کہانیوں کو کھل کر شئیر کیا-
 
ان کا کہنا تھا کہ “جب میں پیدا ہوئی تو پورا خاندان رو رہا تھا کیونکہ وہ اپنے والدین کی پانچویں بیٹی تھی اور ہمارا معاشرہ کیا ہے یہ سب جانتے ہیں اور کوئی بھی اصل میں میری پیدائش پر خوش نہیں تھا- لیکن ظاہر ہے اب گھر کی سب سے پیاری بیٹی بن گئی ہوں“-
 
image
 
مریم نے اپنی رائے کے طور پر آگاہ کیا کہ “ گھر میں لڑکوں اور لڑکیوں کا بطور بچہ ہونا یقیناً ایک اچھی بات ہے لیکن بیٹا نہ ہونا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے“-
 
YOU MAY ALSO LIKE: