آنکھوں سے بہنے والا ہر قطرہ آنسو نہیں ہوتا، اگر آپ کی بھی آنکھوں سے بیٹھے بیٹھے پانی نکلتا ہے تو وجوہات جاننے کے لیے کلک کریں

image
 
عام طور پر جب بھی ہم کسی کی آنکھوں سے پانی بہتے دیکھتے ہیں تو ہمیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ اس انسان کے دل پر کوئي چوٹ لگی ہے جس نے اس کو اشکبار کر دیا ہے اور وہ رونے پر مجبور ہو گیا ہے لیکن حقیقی معنوں میں آنکھ سے بہنے والا ہر پانی آنسو نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی وہ بندہ رو رہا ہوتا ہے تو سوال یہ ہے کہ رونے کے علاوہ کب کب ہماری آنکھوں سے پانی بہتا ہے اور اس کا سبب کیا ہوتا ہے؟
 
1: موسم کے سبب
موسم میں ہونے والی تبدیلی آنکھوں میں تبدیلی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ ہوا میں الرجی کے ذرات اور نمی کی مقدار میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے- سردی کے موسم میں جب ہمارے گھروں کا اندرونی ماحول گرم ہوتا ہے تو ہمارے اردگرد کا ماحول خشک ہو جاتا ہے- جس کی وجہ سے آنکھیں نمی کی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پانی خارج کرتی ہیں تاکہ آنکھوں کے لینس کو کوئی نقصان نہ پہنچے- اور یوں بیٹھے بیٹھے آنکھوں سے نکلنے والا یہ پانی ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے-
 
2: الرجی کے سبب
عام طور پر بہار کے موسم میں فضا میں ایسے ذرات شامل ہو جاتے ہیں جو کہ اگر آنکھ میں داخل ہوں یا سانس میں شامل ہو تو آنکھوں میں الرجی کا سبب بن جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے-
 
image
 
3: پنک آئی
پنک آئی آنکھ کی وائرس کے سبب ہونے والی ایک بیماری ہے جس کا علاج کسی اینٹی بایوٹک سے نہیں کیا جا سکتا ہے- اس میں آنکھ پنک رنگ کی ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے- یہ تکلیف وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے-
 
4: نزلہ زکام
عام طور پر نزلہ زکام کی صورت میں سانس کی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے اور اس کے اثرات آنکھ پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں اور اس صورت میں ناک کے ساتھ ساتھ آنکھوں سے بھی پانی نکلنا شروع ہو جاتا ہے- اس کے علاوہ چھینک آنے کی صورت میں بھی آنکھوں سے پانی جاری ہو سکتا ہے-
 
image
 
5: پیاز کاٹتے ہوئے
کچھ افراد کو پیاز کاٹتے ہوئے بھی آنکھوں سے پانی کے نکلنے کی تکلیف ہو سکتی ہے اس کا سبب یہ قرار دیا جاتا ہے کہ جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس میں سے ایک قسم کا ایسڈ خارج ہوتا ہے جو ہوا کے ساتھ آنکھوں میں داخل ہو کر پانی کے بہنے کا سبب بنتا ہے-
 
ان سب باتوں کے علاوہ آنکھ میں لگنے والی چوٹ یا کانٹیکٹ لینسز کا استعمال یا پھر میک اپ وغیرہ کے استعمال کے سبب بھی آنکھ متاثر ہو سکتی ہے اور آنکھ سے پانی بہنا شروع ہو سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: